Suno Aye Chand Si Larki

  • Work-from-home

Memories

Newbie
Apr 21, 2018
128
12
18
islamabad
سُنو اے چاند سی لڑکی
ابھی تم تتلیاں پکڑو
کہ پھر گڑیوں سے کھیلو تم
کہ پھر معصوم سی آنکھوں سے
ڈھیروں خواب دیکھو تم
فراز و فیض و مُحسن کی
کتابیں مت ابھی پڑھنا
یہ سب لفظوں کے ساحر ہیں
تمہیں اُلجھا کے رکھ دیں گے
تمہیں معلوم ہی کب ہے
محبت کے لبادے میں
ہوس اور حرص ہوتی ہے
یہ انسانوں کی دنیا ہے
مگر اِن سے کہیں بڑھ کر
یہاں وحشی درندے ہیں
وہ وحشی جن کی آنکھوں میں
چھلکتے پیار کے پیچھے
بدن کی بھوک ہوتی ہے
ابھی کچی کلی ہو تم
ابھی کانٹوں سے مت کھیلو
ابھی اپنی ہتھیلی پر کسی
کا نام مت لکھو
ابھی اپنی کتابوں میں
گلابی پھول مت رکھو
ابھی شعروں میں مت اُلجھو
ابھی مت ڈائری لکھو ابھی مت شاعری لکھو
ابھی جگجیت کی غزلوں
کی گہرائی میں مت جاؤ
ابھی گلزار کی نظموں کے
افسردہ سے مصرعوں میں
اُلجھ کر ہونٹ مت کاٹو
ابھی تو عمر باقی ھے
ابھی خود کو سنبھالو تم
ابھی بس مسکراؤ تم
ابھی تم عشق مت سوچو
ابھی سب بھول جاؤ تم
سنو اے چاند سی لڑکی
سنو اے چاند سی لڑکی
 
  • Like
Reactions: Layla

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
سُنو اے چاند سی لڑکی

ابھی تم تتلیاں پکڑو
کہ پھر گڑیوں سے کھیلو تم
کہ پھر معصوم سی آنکھوں سے
ڈھیروں خواب دیکھو تم
فراز و فیض و مُحسن کی
کتابیں مت ابھی پڑھنا
یہ سب لفظوں کے ساحر ہیں
تمہیں اُلجھا کے رکھ دیں گے
تمہیں معلوم ہی کب ہے
محبت کے لبادے میں
ہوس اور حرص ہوتی ہے
یہ انسانوں کی دنیا ہے
مگر اِن سے کہیں بڑھ کر
یہاں وحشی درندے ہیں
وہ وحشی جن کی آنکھوں میں
چھلکتے پیار کے پیچھے
بدن کی بھوک ہوتی ہے
ابھی کچی کلی ہو تم
ابھی کانٹوں سے مت کھیلو
ابھی اپنی ہتھیلی پر کسی
کا نام مت لکھو
ابھی اپنی کتابوں میں
گلابی پھول مت رکھو
ابھی شعروں میں مت اُلجھو
ابھی مت ڈائری لکھو ابھی مت شاعری لکھو
ابھی جگجیت کی غزلوں
کی گہرائی میں مت جاؤ
ابھی گلزار کی نظموں کے
افسردہ سے مصرعوں میں
اُلجھ کر ہونٹ مت کاٹو
ابھی تو عمر باقی ھے
ابھی خود کو سنبھالو تم
ابھی بس مسکراؤ تم
ابھی تم عشق مت سوچو
ابھی سب بھول جاؤ تم
سنو اے چاند سی لڑکی
سنو اے چاند سی لڑکی
lubly .. ;;) welcome here :)
 
Top