Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡

اُس نے سو عیب اُٹھا کر میرے مُنہ پر مارے
میں نے پوچھا تھا محبت میں بُرائی کیا ہے
fvrtttttt one.
aap ney poocha hi q thaa?
................
ہر بات پر سوال محبت پہ خاک ڈال
غم کوئی بھی نہ پال محبت پہ خاک ڈال

جس کو نچائے بھوک بھی ہر جا گلی گلی
بھوکے ہیں سر یہ تال محبت پہ خاک ڈال

وہ جسم چھو رہا تھا محبت کے نام پر
رشتہ بنا کے ڈھال محبت پہ خاک ڈال

آوارگی کا زعم بہت دور لے گیا
بدلی ہے میں نے چال محبت پہ خاک ڈال

آتا تھا مجھ سے ملنے وہ ہر روز خواب میں
گزرے ہیں ماہ و سال محبت پہ خاک ڈال

محدود ہیں فقط یہ ہوس تک محبتیں
سب نے بچھائے جال محبت پہ خاک ڈال

اب ہیر کا ہے دور نہ رانجھے کا یہ جہاں
مت دے مجھے مثال محبت پہ خاک ڈال

کانٹوں پہ چل کے آونگی مجھ کو بلا کے دیکھ
اے یارِ باکمال محبت پہ خاک ڈال

دیکھو کرنؔ یہ عشق محبت گناہ ہیں
کر کے ہوا ملال محبت پہ خاک ڈال

کرنؔ ہاشمی
 

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
Waqt har gham ka madaawa hai magar reh reh kar........ waaaaaaah.........
Waqt har zakham ka marham tou nahi ho skta....
dard hotey hain kuch taa umr rulaaney waaley
اب یہ بھی نہیں ٹھیک کہ ہر درد مٹا دیں
کچھ درد کلیجے سے لگانے کے لیے ہیں
 

Museebat

Active Member
Sep 7, 2018
331
279
763
waaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaahhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhh museebat waaaaaaaaaaaaah
ایک لڑکی تھی دیوانی سی
ایک مصیبت پہ وہ مرتی تھی

نظریں جھکا کہ شرما کہ
فورم پہ گزرتی تھی
 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡

Christine-Ellger02.jpg

!اے مرے کبریا!!
اے انوکھے سخی!
اے مرے کبریا!!
میرے ادراک کی سرحدوں سے پرے
میرے وجدان کی سلطنت سے ادھر
تیری پہچان کا اولین مرحلہ!


میری مٹی کے سب ذائقوں سے جدا!!
تیری چاہت کی خوشبو کا پہلا سفر!!
میری منزل ؟
تیری رہگزر کی خبر!
میرا حاصل ؟
تیری آگہی کی عطا!!
میرے لفظوں کی سانسیں
ترا معجزہ!
میرے حرفوں کی نبضیں
ترے لطف کا بے کراں سلسہ!
میرے اشکوں کی چاندی
ترا آئینہ!
میری سوچوں کی سطریں
تری جستجو کی مسافت میں گم راستوں کا پتہ!
میں مسافر ترا——-( خود سے نا آشنا)
ظلمتوں کے گھنے جنگلوں میں گھرا
خود پہ اوڑھے ہوئے کربِ وہم و گماں کی سلگتی ردا
ناشناسائیوں کے پرانے مرض،
گمرہی کے طلسمات میں مبتلا
سورجوں سے بھری کہکشاں کے تلے
ڈھونڈتا پھر رہا ہوں ترا نقشِ پا——!!
اے انوکھے سخی!
اے مرے کبریا!!


کب تلک گمرہی کے طلسمات میں؟
ظلمتِ ذات میں
ناشناسائیوں سے اٹی رات میں
دل بھٹکتا رہے
بھر کے دامانِ صد چاک میں بے اماں حسرتوں کا لہو
بے ثمر خواہشیں
رائیگاں جستجو!!


اے انو کھے سخی!
اے مرے کبریا!!
کوئی رستہ دکھا
خود پہ کھل جاؤں میں
مجھ پہ افشا ہو “تو”
اے مرے کبریا!!
کبریا‘ اب مجھے
لوحِ ارض و سما کے سبھی ناتراشیدہ ‘ پوشیدہ
حرفوں میں لپٹے ہوئے


اسم پڑھنا سکھا
اے انوکھے سخی!
اے مرے کبریا!
میں مسافر ترا
@Don @saviou @Shiraz-Khan @Seemab_khan @Mahen @shehr-e-tanhayi @Hoorain
@Aaylaaaaa @minaahil @H@!der @Untamed-Heart @Sehar_Khan
@duaabatool @Armaghankhan
@Kavi @Gaggan @AnadiL @ROHAAN @Angela @Spirit
@Hasii @Bird-Of-Paradise @shzd @zehar
@Manahi007 @ujalaa @*Sonu* @Fantasy
@Shanzykhan @NXXXS @AnadiL @Basitkikhushi
@whiteros @namaal @Zunaira_Gul
@Fanii @junaid_ak47 @Mas00m-DeVil
@Asheer @arzi_zeest @mashooma
@St0rm @Museebat @Ram33n
@ujalaa @Museebat
 

Museebat

Active Member
Sep 7, 2018
331
279
763
اُداسیوں کا یہ موسم بدل بھی سکتا تھا
وہ چاہتا تو مرے ساتھ چل بھی سکتا تھا
وہ شخص تُو نے جسے چھوڑنے میں جلدی کی
تِرے مزاج کے سانچے میں ڈھل بھی سکتا تھا
 

Spirit

Active Member
Aug 23, 2018
435
328
363
Netherland

View attachment 114142
!اے مرے کبریا!!
اے انوکھے سخی!
اے مرے کبریا!!
میرے ادراک کی سرحدوں سے پرے
میرے وجدان کی سلطنت سے ادھر
تیری پہچان کا اولین مرحلہ!


میری مٹی کے سب ذائقوں سے جدا!!
تیری چاہت کی خوشبو کا پہلا سفر!!
میری منزل ؟
تیری رہگزر کی خبر!
میرا حاصل ؟
تیری آگہی کی عطا!!
میرے لفظوں کی سانسیں
ترا معجزہ!
میرے حرفوں کی نبضیں
ترے لطف کا بے کراں سلسہ!
میرے اشکوں کی چاندی
ترا آئینہ!
میری سوچوں کی سطریں
تری جستجو کی مسافت میں گم راستوں کا پتہ!
میں مسافر ترا——-( خود سے نا آشنا)
ظلمتوں کے گھنے جنگلوں میں گھرا
خود پہ اوڑھے ہوئے کربِ وہم و گماں کی سلگتی ردا
ناشناسائیوں کے پرانے مرض،
گمرہی کے طلسمات میں مبتلا
سورجوں سے بھری کہکشاں کے تلے
ڈھونڈتا پھر رہا ہوں ترا نقشِ پا——!!
اے انوکھے سخی!
اے مرے کبریا!!


کب تلک گمرہی کے طلسمات میں؟
ظلمتِ ذات میں
ناشناسائیوں سے اٹی رات میں
دل بھٹکتا رہے
بھر کے دامانِ صد چاک میں بے اماں حسرتوں کا لہو
بے ثمر خواہشیں
رائیگاں جستجو!!


اے انو کھے سخی!
اے مرے کبریا!!
کوئی رستہ دکھا
خود پہ کھل جاؤں میں
مجھ پہ افشا ہو “تو”
اے مرے کبریا!!
کبریا‘ اب مجھے
لوحِ ارض و سما کے سبھی ناتراشیدہ ‘ پوشیدہ
حرفوں میں لپٹے ہوئے


اسم پڑھنا سکھا
اے انوکھے سخی!
اے مرے کبریا!
میں مسافر ترا

@Don @saviou @Shiraz-Khan @Seemab_khan @Mahen @shehr-e-tanhayi @Hoorain
@Aaylaaaaa @minaahil @H@!der @Untamed-Heart @Sehar_Khan
@duaabatool @Armaghankhan
@Kavi @Gaggan @AnadiL @ROHAAN @Angela @Spirit
@Hasii @Bird-Of-Paradise @shzd @zehar
@Manahi007 @ujalaa @*Sonu* @Fantasy
@Shanzykhan @NXXXS @AnadiL @Basitkikhushi
@whiteros @namaal @Zunaira_Gul
@Fanii @junaid_ak47 @Mas00m-DeVil
@Asheer @arzi_zeest @mashooma
@St0rm @Museebat @Ram33n
@ujalaa @Museebat
beautiful
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

پہلے کبھی دنیا سے محبت نہیں مانگی
یہ قحط تیرے ہجر کے دوران پڑا ہے

 
  • Like
Reactions: Angela

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
fvrtttttt one.
aap ney poocha hi q thaa?
................
ہر بات پر سوال محبت پہ خاک ڈال
غم کوئی بھی نہ پال محبت پہ خاک ڈال

جس کو نچائے بھوک بھی ہر جا گلی گلی
بھوکے ہیں سر یہ تال محبت پہ خاک ڈال

وہ جسم چھو رہا تھا محبت کے نام پر
رشتہ بنا کے ڈھال محبت پہ خاک ڈال

آوارگی کا زعم بہت دور لے گیا
بدلی ہے میں نے چال محبت پہ خاک ڈال

آتا تھا مجھ سے ملنے وہ ہر روز خواب میں
گزرے ہیں ماہ و سال محبت پہ خاک ڈال

محدود ہیں فقط یہ ہوس تک محبتیں
سب نے بچھائے جال محبت پہ خاک ڈال

اب ہیر کا ہے دور نہ رانجھے کا یہ جہاں
مت دے مجھے مثال محبت پہ خاک ڈال

کانٹوں پہ چل کے آونگی مجھ کو بلا کے دیکھ
اے یارِ باکمال محبت پہ خاک ڈال

دیکھو کرنؔ یہ عشق محبت گناہ ہیں
کر کے ہوا ملال محبت پہ خاک ڈال

کرنؔ ہاشمی
محبت زندگی ہے زندگی کا نام مستی ہے
اگر مستی نہ ہو تو زندگی مٹی سے سستی ہے

اگاؤ دور تک اے دوستوں فصلیں محبت کی
محبت جس جگہ ہوتی نہیں لعنت برستی ہے

وہ راہ زندگی میں مسکرانا بھول جاتا ہے
غریبی جس کو اپنی زلف کے پنجے میں کستی ہے

کبھی وہ جوش تھا اپنے کنارے کاٹ دیتی تھی
مگر اب تو ندی خود قطرے قطرے کو ترستی ہے

لٹیرے اور قاتل ہر جگہ ہیں شہر میں انجمؔ
نہیں معلوم حاصل ان کو کس کی سر پرستی ہے
 

khamosh_dua

Active Member
Jun 30, 2012
466
255
1,163

اسی کھنڈر میں کہیں کچھ دیے ہیں ٹوٹے ہوۓ
انہی سے کام چلاٶ بڑی اداس ہے رات
 
  • Like
Reactions: ROHAAN

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613

اسی کھنڈر میں کہیں کچھ دیے ہیں ٹوٹے ہوۓ
انہی سے کام چلاٶ بڑی اداس ہے رات
کون طاقوں پہ رہا ,,,,, کون سر راہ گزر
شہر کے سارے چراغوں کو ہوا جانتی ہے
 
  • Like
Reactions: Angela

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
اک عشق کا غم آفت اور اس پہ یہ دل آفت
یا غم نہ دیا ہوتا ,,,,,,, یا دل نہ دیا ہوتا
 
Top