Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
ایسے ٹُوٹا ہے تمناؤں کا پندار کہ بس
دل نے جھیلا ہے محبت میں وہ آزار کہ بس
یہ تو اک ضد ہے کہ محسن ؔمیں شکایت نہ کروں
ورنہ شکوے تو ہیں اتنے میرے یار کہ بس
ﺍﯾﮏ ﺟﮭﻮﻧﮑﮯ ﻣﯿﮟ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﮔﺌﮯ
ﺍﺱ ﻗﺪﺭ ﺗﯿﺰ ﺗﻬﻰ ﻭﻗﺖ ﮐﯽ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﮐﮧ ﺑﺲ :(
 

khamosh_dua

Active Member
Jun 30, 2012
466
255
1,163
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم۔۔۔جزاکِ اللہ۔ خدا آپ سے منسلک محبتیں سلامت رکھے۔
یہی تو بات ہے۔۔۔ جن لوگوں کے لئے ہمیں لگتا ہے کہ ان کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں۔ ان کے بچھڑ جانے پر بھی سانسیں چلتی رہتی ہیں۔۔۔ دل کی دھڑکنوں کا رقص جاری رہتا ہے۔۔۔زندگی اپنے تمام تر لوازمات کے ساتھ گزرتی رہتی ہے۔۔حیرت ہے نا۔۔۔۔ دنیا تھمتی نہیں ہے۔۔۔ وقت کا پہیہ جام نہیں ہوتا۔۔کسی کے جانے سے اس دنیا کے نظام میں رتی بھر فرق نہیں پڑتا۔۔لیکن محبتوں بھرے رشتوں کا بچھڑ جانا بہت اذیت ناک ہوتا یے۔ان کی یادیں ایک سایہ کی مانند پیچھا کرتی ہیں۔وہ ہمیں ہر جگہ ہر وقت محسوس ہوتے ہیں۔جانتے بوجھتے بھی ان لوگوں کا انتظار کیا جاتا ہے جو ابدی منزل کے راہی ہو گئے۔ کوئی کسی کی جگہ نہیں لے سکتا۔۔۔انسان کو اپنے اس دائمی صدمے اور دکھ کے ساتھ جینا پڑتا ہے۔ وہ کھاتا ہے، پیتا ہے، ہنستا ہے، بولتا ہے۔۔۔۔ لوگ سمجھتے ہیں سب ٹھیک ہو گیا۔لیکن کچھ بھی کبھی بھی ٹھیک نہیں ہوتا۔۔۔ بس ہم لوگ سہنا اور چھپانا سیکھ جاتے ہیں۔یہی قانون فطرت ہے۔۔۔
سرِ تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے۔ :)
ہر رشتہ ایک اعضا کی طرح ہوتا ہے۔ جب یہ محبتیں آپس میں ملتی ہیں تو تب ایک انسان وجود میں آتا ہے۔اور کسی نے درست ہی کہا ہے کہ ۔انسان ایک دم مکمل نہیں مرتا ..تھوڑا تھوڑا , گھٹ گھٹ کے مرتا ہے...دوستوں کے بچھڑنے کے ساتھ... عزیزوں کے رخصت ہونے کے ساتھ اس کا وجود تھوڑا تھوڑا جھڑ جاتا ہے ۔۔۔۔ہر خواب تحلیل ہونے کے ساتھ اسکا ایک گوشہ فنا ہو جاتا ہےاور جب یہ سب اعضاء بے جان ہو جاتے ہیںتو تب جاکر موت کو ایک مردہ ہاتھ آتا ہےجو اس ریزہ ریزہ انسان کو
اٹھاتی اور ۔۔۔چلی جاتی ہے
اسی کا نام زندگی ہے۔ ہر انسان اس دنیا میں آتا ہی جانے کے لئے ہے۔ اس خدائے بزرگ و برتر نے دل بھی کتنے عجیب بنائے ہیں۔ محبت ،خلوص اور احساس سے گندھا ہوا گوشت کا ایک ٹکڑا۔ جس میں انسان کیا کچھ چھپا لیتا ہے۔ خیر دکھ بڑے قیمتی ہوتے ہیں۔۔ :) خوشیاں پرائی ہوتی ہیں۔۔انہیں اپنے تک محدود نہیں رکھنا چاہیئے۔۔ بلکہ بانٹ دینا چاہیئے۔۔۔ لیکن دکھ بڑی ہی ذاتی چیز ہے۔ ان کا اظہار بھی نہیں کرنا چاہیئے۔ :)۔
سر بسر یار کی مرضی پہ فدا ہو جانا
کیا غضب کام ہے راضی بہ رضا ہو جانا
:)
Shayid ap theek keh rhi hain, Ap dukh ka izhar kren ya na kren lekin lekin jab ap ki zaat ka ek hissa he cut jaye to sb ko dikh jata hy k ap pehly jesy nhi rahy
I don't know what I just said :s
 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

نہ وہ آیا نہ بُجھی چشمِ سُبک گام میری
چائے کے کپ میں پڑی گُھلتی رہی شام میری

 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
رقص کرنے کا ملا حکم جو دریاؤں میں
ہم نے خوش ہو کے بھنور باندھ لئے پاؤں میں

ان کو بھی ہے کسی بھیگے ہوئے منظر کی تلاش
بوند تک بو نہ سکے جو کبھی صحراؤں میں

اے میرے ہمسفرو تم بھی تھکے ہارے ہو
دھوپ کی تم تو ملاوٹ نہ کرو چھاؤں میں

جو بھی آتا ہے بتاتا ہے نیا کوئی علاج
بٹ نہ جائے ترا بیمار مسیحاؤں میں

حوصلہ کس میں ہے یوسف کی خریداری کا
اب تو مہنگائی کے چرچے ہیں زلیخاؤں میں

جس برہمن نے کہا ہےکہ یہ سال اچھا ہے
اس کو دفناؤ مرے ہاتھ کی ریکھاؤں میں

وہ خدا ہے کسی ٹوٹے ہوئے دل میں ہو گا
مسجدوں میں اسے ڈھونڈو نہ کلیساؤں میں

ہم کو آپس میں محبت نہیں کرنے دیتے
اک یہی عیب ہے اس شہر کے داناؤں میں

مجھ سے کرتے ہیں قتیلؔ اس لئے کچھ لوگ حسد
کیوں مرے شعر ہیں مقبول حسیناؤں میں
(قتیل شفائی)
 
  • Like
Reactions: khamosh_dua

khamosh_dua

Active Member
Jun 30, 2012
466
255
1,163

ﺟﻮ ﮨﻢ ﭘﮧ ﮔﺰﺭﮮ ﺗﮭﮯ ﺭﻧﺞ ﺳﺎﺭﮮ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﭘﮧ ﮔﺰﺭﮮ ﺗﻮ ﻟﻮﮒ سمجھے
ﺟﺐ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺤﺒﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﻋﺬﺍﺏ ﺟﮭﯿﻠﮯ ﺗﻮ ﻟﻮﮒ ﺳﻤﺠﮭﮯ

ﻭﮦ ﺟﻦ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﭼﮭﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﻣﺴﺎﻓﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺍﭨﮭﺎ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ
ﺍﻧﮩﯽ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﮔﻠﮯ ﻣﻮﺳﻢ ﺟﻮ ﭘﮭﻞ ﻧﮧ ﺍﺗﺮﮮ ﺗﻮ ﻟﻮﮒ ﺳﻤﺠﮭﮯ

ﺍﺱ ﺍﯾﮏ ﮐﭽﯽ ﺳﯽ ﻋﻤﺮ ﻭﺍﻟﯽ ﮐﮯﻓﻠﺴﻔﮯ ﮐﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﺳﻤﺠﮭﺎ
ﺟﺐ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﺳﮯ ﻻﺵ ﻧﮑﻠﯽ ﺧﻄﻮﻁ ﻧﮑﻠﮯ ﺗﻮ ﻟﻮﮒ ﺳﻤﺠﮭﮯ

ﻭﮦ ﺧﻮﺍﺏ ﮨﯽ ﺗﮭﮯ ﭼﻨﺒﻠﯿﻮﮞ ﺳﮯ, ﺟﻮ ﺣﺎﮐﻢ ﮐﯽ ﮐﺮﻟﯽ ﺑﯿﻌﺖ
ﭘﮭﺮ ﺍﯾﮏ ﭼﻨﺒﯿﻠﯽ ﮐﯽ ﺍﻭﭦ ﺳﮯ ,ﺟﻮ ﺳﺎﻧﭗ ﻧﮑﻠﮯ ﺗﻮ ﻟﻮﮒ ﺳﻤﺠﮭﮯ

ﻭﮦ ﮔﺎﺅﮞ ﮐﺎ ﺍﮎ ﺿﻌﯿﻒ ﺩﮨﻘﺎﮞ ﺳﮍﮎ ﮐﮯ ﺑﻨﻨﮯ ﭘﮧ ﮐﯿﻮﮞ ﺧﻔﺎ ﺗﮭﺎ
ﺟﺐ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ ﺟﻮ ﺷﮩﺮ ﺟﺎ ﮐﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮧ ﻟﻮﭨﮯ ﺗﻮ ﻟﻮﮒ ﺳﻤﺠﮭﮯ​
 
  • Like
Reactions: Angela
Top