عورت کے کردار کو ماپنے کے لیے لوگوں نے کتنے پیمانے بنا رکھے ہیں

  • Work-from-home

Blue-Black

chai-mein-biscuit
TM Star
May 27, 2014
1,921
607
1,213
KARACHI
عورت کے کردار کو ماپنے کے لیے لوگوں نے کتنے پیمانے بنا رکھے ہیں.

عورت کا لباس ، عورت کی آواز ، عورت کے ہاتھ پاؤں ،عورت کی شکل و صُورت ، عورت کے ہاتھ سے بنی گول روٹی ، اُس کے ہاتھ سے پکے کھانے کا نمک ، اُس کے ہاتھوں پر چڑھا مہندی کا رنگ ، اُس کا خاندان ، اُس کی ماں ، اُس کا باپ ، اُس کی فیملی کے معاشی حالات ، اُس کی تعلیم ، مستقبل۔ کوئی اچھی سے اچھی عورت بھی بیشک سب مرحلے پار کر جائے مگر کہیں نہ کہیں رہ ہی جاتی ہے.

سوچتا ہوں ہم مَردوں کے کردار کو ماپنے کا کیا پیمانہ ہے ؟
ہم مردوں کا صرف اچھی ملازمت کرنا ہمارے سب عیبوں پر پردہ کیوں ڈال دیتا ہے ؟
ةمارے معاشرے میں لڑکیوں کی تربیت کسی اور گھر جانے کے لحاظ سے کی جاتی ہے اور لڑکوں کی پیسہ کمانے کے لئے خدارا اپنی اولاد کی تربیت اچھا انسان بننے کے لئے کیجیے گا.
اگر پوسٹ نہ اچھی لگی ہو تو معاف کیجے گا​
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi
Top