Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
سنو! تم عزم والے ہو
بلا کا ضبط رکھتے ہو
تمہیں کچھ بھی نہیں ہو گا
مگر یہ بھی زرا سوچو
جسے تم چھوڑے جاتے ہو
اسے تو ٹھیک سے شاٸد
بچھڑنا بھی نہیں آتا ۔۔
 

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپاٸیں کیسے
تیری مرضی کے مطابق نظر آٸیں کیسے
 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

عشق کی طرزِ معیشت بھی انوکھی ہے کہ دل
ہر خسارے کو سمجھتا ہے کمائی اپنی

 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

اُس نے تعریف ہی کچھ اِس انداز میں کی
اپنی ہی تصویر کو سو بار دیکھا میں نے

 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
Angela.jpg


ہم سے محبت کرنے والے روتے ہی رہ جائیں گے
ہم جو کسی دن سوئے تو پھر سوتے ہی رہ جائیں گے
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
پیاس لگتی ہے تو پانی بھی چُھپا دیتا ہے
کیسا حاتِم ہے سَوالی کو دَغا دیتا ہے

وہ بھلا کِس کو سکھاۓ گا وَفاؤں کے ہُنر
جس کا معمول ہے ہر اِک کو جَفا دیتا ہے
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
ایک سے ایک ہے غارت گر ایمان یہاں
اے مرے دل ترا اللہ نگہبان یہاں

چھوڑ کر جاؤں ترے شہر کی گلیاں کیسے
دل یہاں روح یہاں جسم یہاں جان یہاں

کس سے پوچھوں کہ وہ بے مہر کہاں رہتا ہے
دل بے تاب مری جان نہ پہچان یہاں
 
  • Like
Reactions: Fantasy and Angela

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
یوں ہی دل نے چاہا تھا رونا رلانا
تری یاد تو بن گئی اک بہانا
 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

چلو ایک بار پھر کھیلیں کبھی جو کھیل کھیلا تھا
میرا کشکول شیشے کا , تیری خیرات پتھر کی
 
  • Like
Reactions: Angela

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313

راتوں کو دن سپنے دیکھوں، دن کو بتاؤں سونے میں
میرے لیے کوئی فرق نہیں ہونے اور نہ ہونے میں
گھر میں تو اب کیا رکھا ہے ویسے آؤ تلاش کریں
شاید کوئی خواب پڑا ہو ادھر اُدھر کسی کونے میں
 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
ایک سے ایک ہے غارت گر ایمان یہاں
اے مرے دل ترا اللہ نگہبان یہاں

چھوڑ کر جاؤں ترے شہر کی گلیاں کیسے
دل یہاں روح یہاں جسم یہاں جان یہاں

کس سے پوچھوں کہ وہ بے مہر کہاں رہتا ہے
دل بے تاب مری جان نہ پہچان یہاں
سیف الدین سیف کی پسندیدہ غزل :(۔

ایک سے ایک ہے غارت گر ایمان یہاں
اے مرے دل ترا اللہ نگہبان یہاں

چھوڑ کر جاؤں ترے شہر کی گلیاں کیسے
دل یہاں روح یہاں جسم یہاں جان یہاں

کس سے پوچھوں کہ وہ بے مہر کہاں رہتا ہے
دل بے تاب مری جان نہ پہچان یہاں

جانے اس شہر کا معیار صداقت کیا ہے
بت بھی ہاتھوں میں لیے پھرتے ہیں قرآن یہاں

ٹوٹ جائے تو اسے دل کا لقب ملتا ہے :(۔
چاک ہو جائے تو ہوتا ہے گریبان یہاں :( ۔

اور ہوں گے جنہیں طوفان ڈبو دیتا ہے
ہم جو ڈوبے تو بہت آئیں گے طوفان یہاں

اب یہی لوگ کریں گے نئی دنیا تعمیر
تو نے دیکھا ہے جنہیں بے سر و سامان یہاں

سیفؔ کیا خوب زمانے کی ہوا بدلی ہے
تخت طاؤس پہ آ بیٹھے ہیں دربان یہاں
 

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
پاگل پن کی ساری لکیریں میرے ہاتھ میں کیوں؟
جس کو چاہوں میں ہی چاہوں، میں ہی چاہوں ۔ کیوں؟
 
Top