Bigra Mood

  • Work-from-home

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
بڑے لوگوں کی بڑی باتیں، یہ لوگ چھینک بھی مارتے ہیں تو وہ بھی بحر میں ہوتی ہے۔
اور ایک ہم جیسے لوگ جنکا کچھ یہ حال ہےا 😞
ہمارا شعر نہیں ہے یہ :)۔
دو اشعار اس لئے لکھے کہ ہمیں کافی عرصہ سے کنفرم نہیں کہ اوریجنل شعر کونسا :)اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا ابھی تک ہمیں :)۔کیوں کہ دونوں بحر میں ہیں۔۔۔لیکن پہلے والا شعر ہمیں لگتا ہے کہ شائد یہ اوریجنل ہے۔۔۔ یہ بہت اچھے شاعر کا شعر ہے۔۔۔آپ جانتے ہوں گے انہیں :)۔
وہ خوش ادا تھا بات کو نظر نظر میں کہہ گیا
میں قافیوں سے قافیے ملا ملا کے رہ گیا 😞
ہمارا بھی یہی حآل ہے :)۔
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
یہ دل تم بن کہیں لگتا نہیں ہم کیا کریں

😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭

ہم ہی میں تھی نہ کوئی بات یاد نہ تم کو آ سکے
تم نے ہمیں بھلا دیا ہم نہ تمہیں بھلا سکے

تم ہی نہ سن سکے اگر قصۂ غم سنے گا کون
کس کی زباں کھلے گی پھر ہم نہ اگر سنا سکے

ہوش میں آ چکے تھے ہم جوش میں آ چکے تھے ہم
بزم کا رنگ دیکھ کر سر نہ مگر اٹھا سکے

رونق بزم بن گئے لب پہ حکایتیں رہیں
دل میں شکایتیں رہیں لب نہ مگر ہلا سکے

شوق وصال ہے یہاں لب پہ سوال ہے یہاں
کس کی مجال ہے یہاں ہم سے نظر ملا سکے

ایسا ہو کوئی نامہ بر بات پہ کان دھر سکے
سن کے یقین کر سکے جا کے انہیں سنا سکے

عجز سے اور بڑھ گئی برہمی مزاج دوست
اب وہ کرے علاج دوست جس کی سمجھ میں آ سکے

اہل زباں تو ہیں بہت کوئی نہیں ہے اہل دل
کون تری طرح حفیظؔ درد کے گیت گا سکے


 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313

زرا تم چین سے بیٹھو تو دم آرام سے نکلے :(۔
اِدھر ہم ہچکی لیتے ہیں، اُدھر تم رونے لگتے ہو
نزع کا وقت ہے بیٹھے رہئے
آپ اٹھے تو قیامت ہوگی
 
  • Like
Reactions: Angela

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313

بندشِ الفاظ جڑنے کے نگوں سے کم نہیں
شاعری بھی کام ہے آتش مرصع ساز کا :)۔
میری مانو تو فظوں کو یونہی تم منتشر رکھو
کہ جب الفاظ مل جاٸیں بہت باتیں بناتے ہیں

:-?
 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
میری مانو تو فظوں کو یونہی تم منتشر رکھو
کہ جب الفاظ مل جاٸیں بہت باتیں بناتے ہیں

:-?
اشعار مرے یوں تو زمانے کے لیے ہیں
کچھ شعر فقط ان کو سنانے کے لیے ہیں
 
  • Like
Reactions: Kavi

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313

اشعار مرے یوں تو زمانے کے لیے ہیں
کچھ شعر فقط ان کو سنانے کے لیے ہیں

سنے کون قصہٕ درد دل میرا غم گسار چلا گیا ۔۔
 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
سنے کون قصہٕ درد دل میرا غم گسار چلا گیا ۔۔
😓😓😓😓
موتی ہو کہ شیشہ جام کہ در
جو ٹوٹ گیا سو ٹوٹ گیا
کب اشکوں سے جڑ سکتا ہے
جو ٹوٹ گیا سو چھوٹ گیا

تم ناحق ٹکڑے چن چن کر
دامن میں چھپائے بیٹھے ہو
شیشوں کا مسیحا کوئی نہیں
کیا آس لگائے بیٹھے ہو :(۔

شاید کہ انہیں ٹکڑوں میں کہیں
وہ ساغر دل ہے جس میں کبھی
صد ناز سے اترا کرتی تھی
صہبائے غم جاناں کی پری

پھر دنیا والوں نے تم سے
یہ ساغر لے کر پھوڑ دیا
جو مے تھی بہا دی مٹی میں
مہمان کا شہپر توڑ دیا

یہ رنگیں ریزے ہیں شاید
ان شوخ بلوریں سپنوں کے :(۔
تم مست جوانی میں جن سے
خلوت کو سجایا کرتے تھے

ناداری دفتر بھوک اور غم
ان سپنوں سے ٹکراتے رہے
بے رحم تھا چومکھ پتھراؤ
یہ کانچ کے ڈھانچے کیا کرتے

یا شاید ان ذروں میں کہیں
موتی ہے تمہاری عزت کا
وہ جس سے تمہارے عجز پہ بھی
شمشاد قدوں نے رشک کیا

اس مال کی دھن میں پھرتے تھے
تاجر بھی بہت رہزن بھی کئی
ہے چور نگر یاں مفلس کی
گر جان بچی تو آن گئی

یہ ساغر شیشے لعل و گہر
سالم ہوں تو قیمت پاتے ہیں
یوں ٹکڑے ٹکڑے ہوں تو فقط
چبھتے ہیں لہو رلواتے ہیں

تم ناحق شیشے چن چن کر
دامن میں چھپائے بیٹھے ہو
شیشوں کا مسیحا کوئی نہیں
کیا آس لگائے بیٹھے ہو

یادوں کے گریبانوں کے رفو
پر دل کی گزر کب ہوتی ہے :(۔
اک بخیہ ادھیڑا ایک سیا
یوں عمر بسر کب ہوتی ہے😭 ۔

اس کار گہ ہستی میں جہاں
یہ ساغر شیشے ڈھلتے ہیں
ہر شے کا بدل مل سکتا ہے
سب دامن پر ہو سکتے ہیں

جو ہاتھ بڑھے یاور ہے یہاں
جو آنکھ اٹھے وہ بختاور
یاں دھن دولت کا انت نہیں
ہوں گھات میں ڈاکو لاکھ مگر

کب لوٹ جھپٹ سے ہستی کی
دوکانیں خالی ہوتی ہیں
یاں پربت پربت ہیرے ہیں
یاں ساگر ساگر موتی ہیں

کچھ لوگ ہیں جو اس دولت پر
پردے لٹکاتے پھرتے ہیں
ہر پربت کو ہر ساگر کو
نیلام چڑھاتے پھرتے ہیں

کچھ وہ بھی ہیں جو لڑ بھڑ کر
یہ پردے نوچ گراتے ہیں
ہستی کے اٹھائی گیروں کی
ہر چال الجھائے جاتے ہیں

ان دونوں میں رن پڑتا ہے
نت بستی بستی نگر نگر
ہر بستے گھر کے سینے میں
ہر چلتی راہ کے ماتھے پر

یہ کالک بھرتے پھرتے ہیں
وہ جوت جگاتے رہتے ہیں
یہ آگ لگاتے پھرتے ہیں
وہ آگ بجھاتے رہتے ہیں

سب ساغر شیشے لعل و گہر
اس بازی میں بد جاتے ہیں
اٹھو سب خالی ہاتھوں کو
اس رن سے بلاوے آتے ہیں :(۔
 
  • Like
Reactions: Kavi

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
Aap ka jo haal hae, pata hey hamein, aap to rehney hi dein...
آپ کو کیسے پتہ؟
ضرور آپ نے کسی مینٹل ہاسپٹل میں دیکھ لیا ہو گا ہمیں :(۔ورنہ ہم نے تو کسی کو بتایا بھی نہیں تھا :(۔
barrey logoN ki barri baateiN... :)
ویسے ہی تمہیں وہم ہے افلاک نشیں ہیں
تم لوگ بڑے لوگ ہو، ہم خاک نشیں ہیں :)۔
 
  • Like
Reactions: Kavi

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
b9038ca3f05ca60944233cc5ca890942.jpg

مِرے حال سے نہیں بے خبر مِرا کوزہ گر
کہ ہے شاہ رگ سے قریب تر مِرا کوزہ گر

کبھی بخش دے مِرے خد و خال کو تازگی
کبھی نوچ لے مِرے بال و پر مِرا کوزہ گر

کہیں جانِ جاں، کہیں مہرباں، کہیں راز داں
کہیں نکتہ بیں، کہیں نکتہ ور مِرا کوزہ گر

مری خوبیوں مری خامیوں سے ہے بے خبر
نہیں بے بصر ،نہیں کم نظر مرا کوزہ گر

مِرا آئنہ کبھی سنگ و خشت میں ڈھال دے
کبھی توڑ دے مجھے جوڑ کر مِرا کوزہ گر

مجھے ایسے لگتا ہے میرے جسم کی خاک کو
ابھی اور رکھے گا چاک پر مِرا کوزہ گر

مجھے راستوں کی صعوبتوں سے نہیں خطر
مِرے ساتھ ہے مِرا ہم سفر مِرا کوزہ گر

وہی زخم دے ،وہی زخمِ دل کی دوا کرے
مِرا مہرباں، مِرا چارہ گر ،مِرا کوزہ گر
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai
View attachment 115382
مِرے حال سے نہیں بے خبر مِرا کوزہ گر
کہ ہے شاہ رگ سے قریب تر مِرا کوزہ گر

کبھی بخش دے مِرے خد و خال کو تازگی
کبھی نوچ لے مِرے بال و پر مِرا کوزہ گر

کہیں جانِ جاں، کہیں مہرباں، کہیں راز داں
کہیں نکتہ بیں، کہیں نکتہ ور مِرا کوزہ گر

مری خوبیوں مری خامیوں سے ہے بے خبر
نہیں بے بصر ،نہیں کم نظر مرا کوزہ گر

مِرا آئنہ کبھی سنگ و خشت میں ڈھال دے
کبھی توڑ دے مجھے جوڑ کر مِرا کوزہ گر

مجھے ایسے لگتا ہے میرے جسم کی خاک کو
ابھی اور رکھے گا چاک پر مِرا کوزہ گر

مجھے راستوں کی صعوبتوں سے نہیں خطر
مِرے ساتھ ہے مِرا ہم سفر مِرا کوزہ گر

وہی زخم دے ،وہی زخمِ دل کی دوا کرے
مِرا مہرباں، مِرا چارہ گر ،مِرا کوزہ گر

زبردست 👏
 
  • Like
Reactions: Angela
Top