Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
اب تیرا کھیل کھیل رہا ہوں میں اپنے ساتھ
خود کو پکارتا ہوں اور آتا نہیں ہوں میں
😣 😣 😣
تم بھی ہو بیتے وقت کے مانند ہو بہو.
:( تم نے بھی یاد آنا ہے، آنا تو ہے نہیں
 

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313

میرے حق میں دعا کرے کوئی
مجھ کو اپنی دعا نہیں لگتی :)۔
ہے آج دعاٶں کے سہارے کی ضرورت
اے کاش کوٸی آج مجھے دل سے دعا دے
 

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313

😣 😣 😣
تم بھی ہو بیتے وقت کے مانند ہو بہو.
:( تم نے بھی یاد آنا ہے، آنا تو ہے نہیں
کر رہا ہوں ایک پھول پہ کام
روز ایک پنکھڑی بناتا ہوں

مجھ سے شکوہ تو ایسے کرتے ہو
جیسے میں زندگی بناتا ہوں
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
کر رہا ہوں ایک پھول پہ کام
روز ایک پنکھڑی بناتا ہوں

مجھ سے شکوہ تو ایسے کرتے ہو
جیسے میں زندگی بناتا ہوں
زندگی منہ بنائے پھرتی ہے
:( جیسے حالات میرے بس میں ہیں
 

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
پاس رکھو یا آگ لگا دو میری بلا سے لے جاٶ
جو کم بخت کے تیور ہیں اس دل کی ضرورت کس کو ہے
 
  • Like
Reactions: Angela

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
محسن ہمارے ساتھ بڑا حادثہ ہوا
ہم رہ گۓ ہمارا زمانہ چلا گیا
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
پاس رکھو یا آگ لگا دو میری بلا سے لے جاٶ
جو کم بخت کے تیور ہیں اس دل کی ضرورت کس کو ہے
جی تو چاہتا ہے کبھی آگ لگا کر دل کو
پھر کہیں دور کھڑے ہو کے تماشہ دیکھوں
 

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
پلکوں کی حد کو توڑ کر دامن میں آ گرا
اک آنسو میرے صبر کی توہین کر گیا
 
  • Like
Reactions: Angela

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
میں کبھی ہنستا کھلیتا بھی تھا
ایک تصویر سے روایت ہے
 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
تیرے بغیر پھول بھی بے رنگ و باس ہیں
یہ شامِ غم ہے اور بہت ہم اداس ہیں

آپ آئیں تو چمن کی فضائیں مہک اٹھیں
بن آپ کے نظارے سبھی محوِ یاس ہیں

کرتے نہیں ہیں قدر کسی کے خلوص کی
کچھ لوگ اس جہاں میں بڑے ناسپاس ہیں

وہ بھی سمجھ نہ پاۓ مرے دل کی بات کو
جن پر تھا مجھ کو ناز ، وہی کم شناس ہیں

اک دن نگل نہ جائیں مرے خد و خال کو
یادوں کے دھندلکے جو مرے آس پاس ہیں

گرچہ کھڑے ہیں ساحلِ دریا پہ ہم مگر
لمحہ بہ لمحہ پھر بھی سراپا پیاس ہیں

کرتے ہیں آپ دل کو ملامت تو کس لئے ؟
بستا ہے جن میں پیار ، وہی دل تو خاص ہیں

اک ہم کہ ایک پل کی مسرت نہیں ملی
وہ کتنے خوش نصیب جنھیں غم بھی راس ہیں

ہوتی ہے قیمتی بہت سبھی اچھے دنوں کی یاد
بیتے ہوئے وہ پل مرے جینے کی آس ہیں

ہے کس بلا کا خوف کہ میرے شہر کے لوگ
یوں مبتلاۓ حالتِ خوف و ہراس ہیں
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
شاعری کے عالمی دن پر: :).

تیرگی میں یا خدا! رنگ سحر بھی دے مجھے
قریہ شب سے کبھی اذن سفر بھی دے مجھے

آج بھی اترے ہیں ہونٹوں پر دعاؤں کے ہجوم
دل کی تختی پر حروف معتبر بھی دے مجھے

دے مجھے توفیق رکھوں حوصلہ ہر حال میں
آندھیوں کے سامنے دیوار و در بھی دے مجھے

سائباں تیرے کرم کا روز و شب پر ہے محیط
اس بھری دنیا میں اک چھوٹا سا گھر بھی دے مجھے

پھول سے بچوں کو دے شاداب موسم کی نوید
خشک سالی میں بہت برگ و ثمر بھی دے مجھے

زندگی کرب مسلسل ہے اگر میرے خدا
آنسوؤں کو ضبط کرنے کا ہنر بھی دے مجھے

روشنی شہر دانائی سے بھر کاسہ مرا
رزم گہ میں ہوں تمیز خیرو شر بھی دے مجھے

رونے والی آنکھ میرے جسم کو کرکے عطا
آخر شب تابش قلب ونظر بھی دے مجھے

آرزو، زندہ قفس میں بھی رہی پرواز کی
اب کھلی آب و ہوا میں بال و پر بھی دے مجھے

لکھ مری قسمت میں بھی آسودہ لمحوں کا گداز
خطہ جبر مسلسل سے مفر بھی دے مجھے

میرے آنگن پر تنے ہیں دھوپ کے خیمے ہزار
سایہ نقش کف خیرالبشر بھی دے مجھے

ہم وطن میرے عمل کی روشنی کے ہوں سفیر
عزم بے پایاں کے وہ شمس وقمر بھی دے مجھے

نعت کی ابجد سے بھی واقف نہیں کلک ریاض
مدحت سرکار (ص) کے لعل وگہر بھی
دے مجھے
آمین
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313

بدلا ہوا ہے آج مرے آنسوؤں کا رنگ
کیا دل کے زخم کا کوئی ٹانکا ادھڑ گیا
😣 😣 😣
ایک دو زخم نہیں جسم ہے سارا چھلنی
درد بے چارہ پریشاں ہے کہاں سے نکلے
 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai
زمین کیسا کرے گی بستر یہ دیکھنا ہے
حساب کتنا بنا ہے مر کر یہ دیکھنا ہے

تمام سمتوں میں خیمہ زن ہیں عزیز میرے
چلے گا پہلا کہاں سے پتھر یہ دیکھنا ہے

بُھلا کے زخمی جگر کو ہنسنے لگا تو ہوں پر
نگاہیں کب تک رہیں گی بنجر یہ دیکھنا ہے

اگر اُسے یہ پتہ چلے کے اُسی کا ہوں میں
تو سُن کے کتنا وہ ہو گا ششدر یہ دیکھنا ہے

چلو یہ مانا کہ بات مجھ سے بھی تھوڑی بگڑی
وہ ضد میں کتنا ہوا ہے خود سر یہ دیکھنا ہے

اگر میں کہہ دوں کہ قتل میرا معاف سب کو
تو کس کے ہاتھوں میں ہو گا خنجر یہ دیکھنا ہے
Kavi
Shukriya guru ji :)
 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

مجھ سے ضد ہے تو پھر اس ضد کو نبھانے کیلئے
میں جو مر جاوں تو پھر آپ بھی مر جائیے گا

 
  • Like
Reactions: Angela
Top