Bigra Mood

  • Work-from-home

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
🤔یہ کیا چل رہا ہے؟
شکر کریں بس اتنا سا ہی لکھا...
😐😐😐😑😑😑
ہمارا تو دل چاہ رہا تھا ہیپی برتھ ڈے اور عید مبارک بھی لکھیں
😳

دماغ کا سرکٹ شارٹ تھا تب...ذہن بالکل خالی ساتھا :(
سوچا یہاں کچھ شئیر ہی کردیتے...شاعری کا موڈ نہیں تھا..بولنے کا دل نہیں چاہ رہا تھا... گیلری میں فرسٹ پکچر یہ نظر آئی...سوچا گڈ مارننگ ہی کہہ دہتے😅سو کہہ دیا
😎
 
Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai
انشاءاللہ
آپ تو ابروڈ والے بھیا کی طرح کہہ رہے...😳سیم.....😷

الحمد اللہ آج پھر بسم اللہ کی ہے🤭خدا خیر کا دن لائے....ہمیں تو ہر روزے دار سے جیلسی فیل ہونا شروع ہو گئی تھی😄.ہماری چھوٹی سی بھانجی ہے تین چار سال کی...ماشاءاللہ وہ بھی روزہ رکھتی ہے.کل سحری سب کے ساتھ کی تھی.دوپہر میں ہم کچھ کھا نہیں رہے تھے...موڈ فل آف تھا... اس نے ہمیں ایسے ٹریٹ کیاجیسے ہم لوگ اسے اس کے بچپن میں کرتے تھے😂پہلے ہاف فرائی ایگ کھلایا یہ کہہ کےآنٹی روزہ پکا کر لو😂ہم نے کہا ہاں آپ تو کرنہیں رہی...ہمیں، نہیں کرنا پکا😅پر وہ تو ایسےباتیں کرے معصوم سا منہ بنا کے ہمیں مجبورا کھانا پڑا تھوڑا سا...پھر جوس کا گلاس بھر کر دیا...ایک ہاتھ میں جوس کا جگ پکڑا ہوا...اور ہمیں کہتی شاباش شاباش پورا گلاس فنش کریں😂ہم نے اتنا کہا کہ یہ فلیور ہمیں پسند نہیں...پر نااا وہ تو دھمکیاں دے کہ اگر بات نہ مانی تو مار بھی پڑے گی😳😅اور تو اور بار بار کہے اب میں ماموں کو بتا کے آتی ہوں😅.آلموسٹ ایک منتھ ہی ہو گیا اسے یہاں آئی کو...اللہ.....یہ لڑکی تو ہماری چھوٹی چھوٹی باتیں اپنے ماموں کو بتاتی ہے.. خود ایسے لگتا جیسے اس سے زیادہ سمجھدار اور بڑا کوئی ہے نہیں اور ہمیں اپنی عمر کا سمجھ کے ٹریٹ کرتی😅. 😅اور بڑے بھیا کو پتہ بھی ہو تو ایسےسنتے ہیں جیسے پہلی بار پتہ لگ رہا ہو..اچھا ایسے ہوا..یہ تو کمال ہی ہو گیا...😷بس پروٹوکول پورا ملتا اسے.کل ہم رو رہے تھے😐دل چاہ رہا تھا ایسے ہی بس😐تو ہمیں کہتی... روتے نہیں..رونے سے رنگ کالا ہوجاتا😂 .بچے ہوتے ہی پیارے...

کیوی بھیا آپ کو پتہ اتنا جب ہم جھوٹ موٹ کا ناراض ہوتے ہیں اور شو کرتے ہیں کہ ہم رو رہے تو یہ بالکل ایسے ٹریٹ کرتی جیسے کوئی ساٹھ سال کی بوڑھی ہو😅نا نا اچھے بچے روتے نہیں...😅اچھا اب چپ کر جائیں نا..نہیں ڈانٹتی آئیندہ میں😅...
چار سال کی ہے پر سمجھداری کی حد تو جیسے اسی پہ ختم ہوتی😀
ویسے ہم کیا لکھ رہے ہیں؟؟؟؟😳
خیر اب تو لکھ دیا...اتنے دنوں بعد موبائل دیکھا تو آٹو میٹکلی ٹائپ ہورہا...برداشت کریں
😐😐
ورنہ اگنور کریں
😷😷😷😅
نہیں آپ کو اگنور نہیں کر رہے آپ کو، پڑھ لی آپ کی ساری رُوداد ۔ ۔ ۔ بچوں سے زندگی بہت خوبصورت ہو جاتی ہے۔
میں جب پاکستان جاتا ہوں تو چھوٹی سسٹر کے بچوں کے ساتھ بہت زبردست وقت گزرتا ہے، بلکہ وقت کا پتہ ہی نہیں
چلتا۔ اچھا ہے آپ کا بھی دل لگا ہوا ہے بھانجی کے ساتھ، اُس بچی کو بھی ایک فرینڈ مل گئی اور آپ کابھی اچھا
وقت پاس ہو گیا، بس ایسے ہی ہنسے کھیلتے وقت گزار لینا چاہیئے۔
 
Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai
شکر کریں بس اتنا سا ہی لکھا...
😐😐😐😑😑😑
ہمارا تو دل چاہ رہا تھا ہیپی برتھ ڈے اور عید مبارک بھی لکھیں
😳

دماغ کا سرکٹ شارٹ تھا تب...ذہن بالکل خالی ساتھا :(
سوچا یہاں کچھ شئیر ہی کردیتے...شاعری کا موڈ نہیں تھا..بولنے کا دل نہیں چاہ رہا تھا... گیلری میں فرسٹ پکچر یہ نظر آئی...سوچا گڈ مارننگ ہی کہہ دہتے😅سو کہہ دیا
😎
اچھا کیا، دل کا غُبار نکالتے رہنا چاہئے، بندہ جب ہشاش بشاش ہو جات ہے۔
ویسے بھی کبھی کبھار بچکانی حرکتیں کرنا بھی اچھا ہوتا ہے، اور آپ تو
خیر ہو ہی ابھی بچپن میں۔
 
  • Like
Reactions: Angela

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
بگڑا مُوڈ کے باسیوں کو رمضان کی آمد بہت بہت مُبارک ہو۔۔۔
اللہ پاک آپ سب پر اور آپ سے جُڑے سب لوگوں پر اپنی انتہائی
مہربانی اور کرم کرے، سب کو محفوظ، تندرُست اور توانا رکھے
اور اِس مہینے سے فیضیاب ہونے کی بھرپور ہمت عطا فرمائے، آمین۔

View attachment 115436
@shehr-e-tanhayi @Angela @Fantasy
Ramzan mubarak @all
 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
نہیں آپ کو اگنور نہیں کر رہے آپ کو، پڑھ لی آپ کی ساری رُوداد ۔
وقت ہی ضائع ہوا نا؟😐😑۔
بچوں سے زندگی بہت خوبصورت ہو جاتی ہے۔
میں جب پاکستان جاتا ہوں تو چھوٹی سسٹر کے بچوں کے ساتھ بہت زبردست وقت گزرتا ہے، بلکہ وقت کا پتہ ہی نہیں
چلتا۔
ہممم۔۔۔ بچے بہت کیوٹ ہوتے ہیں ماشاءاللہ ۔۔
آہاں۔۔دیٹس گڈ ماشاءاللہ۔۔۔سپیشلی پاک میں ننھیال کی طرف سے ویسے بھی بہنوں کے بچوں کو بہت پروٹوکول ملتا۔۔۔سپیشلی ماموؤں اور خالاؤں کی طرف سے۔۔۔۔ہے نا🤭۔
اچھا ہے آپ کا بھی دل لگا ہوا ہے بھانجی کے ساتھ، اُس بچی کو بھی ایک فرینڈ مل گئی اور آپ کابھی اچھا
وقت پاس ہو گیا، بس ایسے ہی ہنسے کھیلتے وقت گزار لینا چاہیئے۔
کاہے کا دل لگا ہوا کیوی بھیا :(۔
مت پوچھیں ہم کس حال میں ہیں🤭🥺۔
معصوم سی بچی کا دل رکھنے کو اس کا مان رکھ لیتے۔۔ورنہ یہاں تو آنکھیں نہیں کھل رہی ہماری :(۔ مائگرین بہت پرابلم کریٹ کر رہا ہے۔۔۔۔ پتہ نہیں کیوں جان ہی نہیں چھوڑتا یہ :( لائٹ اور ساؤنڈ سینسٹو ہو گئے ہیں۔۔۔ خدا معاف فرمائے ہماری آئی سائٹ بھی اس وجہ سے آج کل کام نہیں کر رہی۔۔۔ :( حالانکہ ہماری آئی سائٹ بہت تیز تھی۔۔۔لیکن اب یہ حال ہے کہ آئینہ دیکھیں تو نظر دھندلانے لگتی۔۔۔مطلب آئینہ سے ریفلیکٹ ہونے والی ہلکی سی غیر مرئی روشنی جو عکس دکھاتی ہے وہ بھی برداشت نہیں ہوتی :(۔
اور نہلے پہ دہلا ہمارے تھرڈ مولرز نکل رہے ہیں😅 اور پھر تین داڑھیں اکھٹیں۔۔۔ہم بھیا کو کہہ رہے تھے کہ ایک تو پہلے سے ہی مائگرین نے جان کھائی ہوئی ہماری اوپر سے ان عقل داڑھوں کی وجہ سے سر کا درد مزید بڑھ گیا ہے کچھ دنوں سے۔۔
ہمیں تو لگتا جب تک یہ عقل داڑھیں نکلنی ہماری رہتی سہتی عقل بھی جاتی رہنی😅۔
بہت پینِک دن گزر رہے آج کل۔۔۔ :( لیکن اللہ کا شکر ابھی زرا سر درد کا سکون ہوا تو موبائل دیکھا۔فرینڈ سے بات کرنا تھی۔۔۔وہ آنلائن نہیں تو ہم نے سوچا چلو ادھر ایک چکر لگا لیتے۔۔۔۔لیکن ابھی بھی ہمیں صحیح سے کی پیڈ نظر نہیں آ رہا۔۔۔🤐۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل ہیں جو شائد زندگی کے ساتھ ہی ختم ہوں گے۔۔۔آج بھیا کہہ رہے تھے تم تو بیماریوں کی گٹھری ہی بنتی جا رہی😳کچھ نہ کچھ نیا اور عجیب ہی انکشاف ہوتا تمہاری ریپورٹس میں😳۔ لیکن ہمارا مسئلہ اس شعر کی مانند ہے:
اچھے خاصے دکھتے ہو بیماری میں
یعنی تم بھی ماہر ہو فنکاری میں🙄۔
 
  • Like
Reactions: Kavi

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
اچھا کیا، دل کا غُبار نکالتے رہنا چاہئے، بندہ جب ہشاش بشاش ہو جات ہے۔
ویسے بھی کبھی کبھار بچکانی حرکتیں کرنا بھی اچھا ہوتا ہے، اور آپ تو
خیر ہو ہی ابھی بچپن میں۔
دل کا غبار تو اسی دن بھیا کی چیٹ میں نکالا تھا😅۔آپی کے سیل فون سے ہم نے کوئی دو سو سے زائد اینیمیٹڈ سٹکرز سینڈ کیئے ہوں گے انہیں۔۔۔وہ بیچارے کہیں ہوا کیا ہے😅اور ہم جان بوجھ بوجھ کے رونے والے ایموجی اور سٹکرز بھیجے😁۔ اور اس کے بعد اتنےےےےےےےےےےےےےے سارے وائس میسجز بھیجے اور اس میں آلموسٹ ساری بونگیاں ہی ماری تھیں۔۔۔بھانجی ساتھ تھی اس کو ہم نے جتنی چڑیا کوے ٹائپ کہانیاں سنائیں سارئ ساتھ میں ریکارڈ کر کے بھیج دیں😅کزن کے میسجز آئے تو ہم نے ان کے ہر بات کے جواب میں صرف سٹیکرز بیجھے۔۔۔موبائل آپی کا تھا تو وہ بار بار پوچھیں تمہیں ہوا کیا آج😄پھر جب آپی نے موبائل پکڑا تو بتایا کہ ہم لگے ہوئے تھے🙄🙄۔
بچکانی حرکتیں کرنے کا دل تو نہیں کرتا ۔۔۔لیکن کبھی کبھی ایسا ہوتا کہ موڈ عجیب سا ہوا ہوتا۔۔ایسے لگتا جیسے روح تک سناٹا سما گیا ہو تو پھر بس اسی سناٹے سے گھبرا کے ہم کچھ نہ کچھ مہمل لکھتے رہتے۔۔۔ :( بولنے کو تو خیر دل نہیں کرتا۔۔۔
 
  • Like
Reactions: Kavi

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai
زندگی اِسی طرح مدوجزر سے ہوتی ہوئی اپنی منزل کی جانب گامزن رہتی ہے، بس اِن مدو جزر کی نویت مُختلف ہو سکتی ہے، لیکن کچھ نا کچھ تو سب کے ساتھ ہی لگا رہتا ہے۔ آپ بھی انشاءاللہ ان مسائل سے بہت جلد نکل جاؤ گی اور پھر اِن سب کے بارے سوچو گی تو بہت حیرانگی ہو گی۔ بس فی الحال ہمت کرنے کا وقت ہے، بیماریاں آتی ہیں تو اللہ پاک کے پاس سے شفاء بھی آتی ہے۔ کسی نہ کسی طرح سے یہ وقت نکالنا ہو گا، آگے انشاءاللہ سب ٹھیک ہی ٹھیک ہے
 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
زندگی اِسی طرح مدوجزر سے ہوتی ہوئی اپنی منزل کی جانب گامزن رہتی ہے، بس اِن مدو جزر کی نویت مُختلف ہو سکتی ہے، لیکن کچھ نا کچھ تو سب کے ساتھ ہی لگا رہتا ہے۔ آپ بھی انشاءاللہ ان مسائل سے بہت جلد نکل جاؤ گی اور پھر اِن سب کے بارے سوچو گی تو بہت حیرانگی ہو گی۔ بس فی الحال ہمت کرنے کا وقت ہے، بیماریاں آتی ہیں تو اللہ پاک کے پاس سے شفاء بھی آتی ہے۔ کسی نہ کسی طرح سے یہ وقت نکالنا ہو گا، آگے انشاءاللہ سب ٹھیک ہی ٹھیک ہے
انشاءاللہ۔۔۔۔ حیرانگی تو نہیں حیرانی ضرور ہو گی🤭😁۔
بی سائیڈ آ جوک۔۔۔
یہی زندگی کا حسن ہے :) ۔ کائنات میں کوئی بھی ایسا گھر نہیں جہاں مکمل آسودگی ، آسانیوں اور مسرتوں کا ڈیرا ہو۔۔ ہم نے کبھی بھی اپنے مسائل کو سیریس نہیں لیا اور اکثر اس بات پہ بھیا لوگ ناراض ہو جاتے۔اپنی ہی ذات کے گرد طواف کرنا اور خود کو امپورٹنس دینا ہمیں بالکل پسند نہیں۔۔۔۔بس کبھی کبھی اکتا جاتے وہ بھی صرف اس وجہ سے کہ فیملی جب پریشان ہوتی ہے ہمارے لئے تو ان کی پریشانی دیکھی نہیں جاتی اور پھر غصہ آتا خود پہ🤷‍♀️۔اپنا تو یہ حال ہے کہ سرِ تسلیم خم ہے جو مزاجِ یار میں آئے🤷‍♀️۔۔ہمیں تو ویسے بھی کوئی مسئلہ نہیں ان سب سے🤭۔

سچ تو یہ ہے کہ زندگی کا مزہ
چشمِ تر کی نمی سے ملتا ہے

بعض اوقات ہم لوگ جن مسائل اور پریشانیوں کو بہت بڑا سمجھ رہے ہوتے حقیقت میں وہ رائی کے دانے کے مماثل ہوتی ہیں۔۔۔اس طرح چھوٹے مسائل میں الجھا کر خدا پاک کی ذات انسان کو بڑے مسائل سے دوچار ہونے سے بچاتی ہے۔۔اور انسان تو ہے ہی ہمیشہ سے ناشکرا۔۔۔ خدا کی مصلحت کو نہیں سمجھ سکتا ۔۔۔ اور خدا کی تقسیم سے اختلاف کر بیٹھتا ہے۔۔حالانکہ وہ بہتر جانتا ہے کہ کونسا کام کونسے اوقات میں ہونا قرار پائے گا۔۔اگر اپنی ذات کے حصار سے نکل کراطراف کے نفوس کے حال سے واقفیت حاصل کی جائے تو اپنی ذات بے معنی اور اپنا دکھ بے حیثیت لگنے لگتا ہے۔۔۔
شکر ہے اس ذاتِ کریمی کا جس نے مکمل وجود کے ساتھ بےشمار نعمتوں کے ساتھ امتِ محمدی ﷺ میں پیدا فرمایا۔۔اور ہماری کمزور روح و جان پر طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالا :(۔
خدا محبتوں بھرے رشتے قائم رکھے۔۔۔زندگی یوں ہی قدم قدم راستہ طے کرتی اپنی حقیقی منزل کو جا پائے گی۔۔۔ ۔۔
 
میری حیرانگی درست کروانے کے لیئے شُکریہ، یہ فائدہ ہوتا ہے بڑے لوگوں کی صحبت میں رہنے کا۔ کچھ نا کچھ سیکھنے کے لیئے ملتا رہتا ہے۔
باقی زندگی کے فلسفے پہ جو کچھ آپ نے ارشاد فرمایا، وہ بلکل صحیح ہے۔ اللہ پاک آپ کے لیئے آسانیاں ہی آسانیاں پیدا کرے۔ زندگی اُونچ نیچ کا ہی نام پے۔ اللہ نے چاہا تو بہت جلد تکالیف ختم ہو جائیں گی۔ آپ بنیادی طور پر ایک خوش مزاج اور ایک خوش گوار شخصیت کی مالک ہو، اللہ پاک آپ کا حامی وناصر ہو اور جلد از جلد آپ کو صحتِ کامِلہ نصیب کرے۔ آمین۔
 
shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
تو تین، چار کو 4۔2 سے ضرب دے کے دیکھ لیں کہ کتنا بھاگنا پڑے گا۔
😂
بیلنس رکھا ہوا ہے۔ روز تو کھاتے بھی نہیں نا۔
اصل میں ہم سموسے بناتے ہی بہت مزے کے ہیں۔
 
Top