Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
اوٹ پٹانگ

کانوں کی اک نگری دیکھی جس میں سارے کانے دیکھے

ایک طرف سے احمق سارے ایک طرف سے سیانے تھے

کانوں کی اس نگری کے سب ریت رواج علاحدہ تھے

روگ علاحدہ بستی میں تھے اور علاج علاحدہ تھے

دو دو کانے مل کر پورا سپنا دیکھا کرتے تھے 🤐

گنگا کے سنگم سے کانے جمنا دیکھا کرتے تھے

چاندنی رات میں چھتری لے کر باہر جایا کرتے تھے

اوس گرے تو کہتے ہیں واں سر پھٹ جایا کرتے تھے 🥺

دریا پل پر چلتا تھا پانی میں ریلیں چلتی تھیں
🥱
لنگوروں کی دم پر انگوروں کی بیلیں پکتی تھیں

چھوت کی اک بیماری پھیلی ایک دفعہ ان کانوں میں

بھوک کے کیڑے سنتے ہیں نکلے گندم کے دانوں میں

روز کئی کانے بے چارے مرتے تھے بیماری میں 🥺

کہتے ہیں راجا سوتا تھا سونے کی الماری میں 🙄

گھنٹی باندھ کے چوہے جب بلی سے دوڑ لگاتے تھے

پیٹ پہ دونوں ہاتھ بجا کر سب قوالی گاتے تھے

تب کانی بھینس نے پھول پھلا کر چھیڑا بین کا باجا

اور کالا چشمہ پہن کے سنگھاسن پر آیا راجا

دکھ سے چشمے کی دونوں ہی آنکھیں پانی پانی تھیں 🥺🥺

دیکھا اس کانے راجا کی دونوں آنکھیں کانی تھیں 😳🥺

جھوٹا ہے جو اندھوں میں کانا راجا ہے کہتا ہے
🥺
جا کر دیکھو کانی نگری اندھا راجا رہتا ہے 🥺🥺🥀
 
  • Like
Reactions: Kavi

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai
۔۔۔ منزل ہے بہت دور ۔۔۔۔بہت خوب۔۔۔
کہ کی جگہ اور استعمال ہو جاتا تو
مفہوم میں تکمیل آجاتی۔۔" دور" ۔۔اور ''اور'' دو حرفی ہو جاتے اور وزن پہ فرق نہیں پڑتا۔
دُور دو حرفی؟ 😳

یہ شاعری تو جان لے کر ہی چھوڑے گی، جتنا بھی جان لو، کم ہی پڑتا ہے ۔ ۔ ۔ 😭
 
Last edited:

Raheem71

Regular Member
May 23, 2021
124
30
78
اوٹ پٹانگ

کانوں کی اک نگری دیکھی جس میں سارے کانے دیکھے

ایک طرف سے احمق سارے ایک طرف سے سیانے تھے

کانوں کی اس نگری کے سب ریت رواج علاحدہ تھے

روگ علاحدہ بستی میں تھے اور علاج علاحدہ تھے

دو دو کانے مل کر پورا سپنا دیکھا کرتے تھے 🤐

گنگا کے سنگم سے کانے جمنا دیکھا کرتے تھے

چاندنی رات میں چھتری لے کر باہر جایا کرتے تھے

اوس گرے تو کہتے ہیں واں سر پھٹ جایا کرتے تھے 🥺

دریا پل پر چلتا تھا پانی میں ریلیں چلتی تھیں
🥱
لنگوروں کی دم پر انگوروں کی بیلیں پکتی تھیں

چھوت کی اک بیماری پھیلی ایک دفعہ ان کانوں میں

بھوک کے کیڑے سنتے ہیں نکلے گندم کے دانوں میں

روز کئی کانے بے چارے مرتے تھے بیماری میں 🥺

کہتے ہیں راجا سوتا تھا سونے کی الماری میں 🙄

گھنٹی باندھ کے چوہے جب بلی سے دوڑ لگاتے تھے

پیٹ پہ دونوں ہاتھ بجا کر سب قوالی گاتے تھے

تب کانی بھینس نے پھول پھلا کر چھیڑا بین کا باجا

اور کالا چشمہ پہن کے سنگھاسن پر آیا راجا

دکھ سے چشمے کی دونوں ہی آنکھیں پانی پانی تھیں 🥺🥺

دیکھا اس کانے راجا کی دونوں آنکھیں کانی تھیں 😳🥺

جھوٹا ہے جو اندھوں میں کانا راجا ہے کہتا ہے
🥺
جا کر دیکھو کانی نگری اندھا راجا رہتا ہے 🥺🥺🥀
🤪🤪
 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
دُور دو حرفی؟ 😳
یہی دیکھنا چاہ رہے تھے ہم۔۔کہ آپ ہماری بات پہ راضی ہوتے ہیں یا نہیں۔۔۔
اچھا ویسے بتائیں کہ دور کو دو حرفی کیوں نہیں باندھا جاتا؟ اور کو تو دو حرفی باندھا جاتا ہے تو کیا فرق ان دونوں میں۔۔۔

یہ شاعری تو جان لے کر ہی چھوڑے گی، جتنا بھی جان لو، کم ہی پڑتا ہے ۔ ۔ ۔ 😭
ارے ارے۔۔۔ نہیں باندھ سکتے دو حرفی۔۔ہم نے اس لئے کہا تھا کہ معلوم ہو کہ آپ دور اور اور میں کیا فرق کرتے ہیں۔۔۔آپ کو فورا کہنا چاہئیے تھا کہ دور دو حرفی باندھ ہی نہیں سکتے۔۔۔
 
Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai
یہی دیکھنا چاہ رہے تھے ہم۔۔کہ آپ ہماری بات پہ راضی ہوتے ہیں یا نہیں۔۔۔
اچھا ویسے بتائیں کہ دور کو دو حرفی کیوں نہیں باندھا جاتا؟ اور کو تو دو حرفی باندھا جاتا ہے تو کیا فرق ان دونوں میں۔۔۔

ارے ارے۔۔۔ نہیں باندھ سکتے دو حرفی۔۔ہم نے اس لئے کہا تھا کہ معلوم ہو کہ آپ دور اور اور میں کیا فرق کرتے ہیں۔۔۔آپ کو فورا کہنا چاہئیے تھا کہ دور دو حرفی باندھ ہی نہیں سکتے۔۔۔
مجھے یہ تو نہیں پتہ کہ کیوں، لیکن اور کو دو حرفی باندھا جاتا ہے۔ دُور کو دو حرفی کبھی نہیں پڑھا۔

کیا آپ نے دُور کو دو حرفی اِس لیئے باندھا کو دونوں ساتھ ساتھ آ رہے ہیں؟
 
Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
مجھے یہ تو نہیں پتہ کہ کیوں، لیکن اور کو دو حرفی باندھا جاتا ہے۔ دُور کو دو حرفی کبھی نہیں پڑھا۔

کیا آپ نے دُور کو دو حرفی اِس لیئے باندھا کو دونوں ساتھ ساتھ آ رہے ہیں؟
ہم نے کب باندھا دور کو دو حرفی 🥺🥺ہمارے پاس تو رسی بھی نہیں ہے باندھنے کو 🥺۔۔۔
ہمارے پچھلے میسجز پڑھیں۔۔۔ ہم صرف یہ جاننا چاہ رہے تھے کہ آپ اختلاف کرتے ہیں یا نہیں۔۔۔
دور" 'اور' کے نزدیک ہو یا دور۔۔۔ 🥱دونوں صورتوں میں دو حرفی نہیں ہو
سکتا۔
دور ہمیشہ تین حرفی ہی ہوتا ہے۔۔آپ کو یہ بات معلوم ہے کہ شاعری لفظی نہیں صوتی ہوتی ہے۔۔۔ تقطیع بھی صوتی ساخت کے لحاظ سے ہوتی ہے ۔پہلی ریزن جس وجہ سے دُور کو دو حرفی نہیں باندھ سکتے کہ اگر و گرایا جائے تو لفظ دُر بن جاتا ہے 🤐 اور دُر کا معنی دور سے علیحدہ ہے۔۔بلکہ دُر کے بھی دو معنی بن جاتے ہیں۔۔۔۔ چونکہ لفظ کا معنی بدلا سو یہ تقطیع میں و نہیں گرا سکتے۔۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ فارسی اور عربی الفاظ میں کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔۔۔ مطلب ان میں حروف نہیں گرائے جاتے۔۔۔ اور "دُور" فارسی الاصل لفظ ہے۔۔ اس لئے دو حرفی نہیں ہو سکتا۔۔۔
اور" کو و گرا کے دو حرفی باند سکتے ہیں۔
 
Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

اُس سے پوچھو عذاب رسٙتوں کا
جس کا ساتھی سفر میں بچھڑا ہے

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

کیوں نہ اے شخص تجھے ہاتھ لگا کر دیکھوں
تُو میرے وہم سے بڑھ کو بھی تو ہو سکتا ہے

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

ہمارا تذکرہ چھوڑو ہم ایسے لوگ ہیں جن کو
سزائیں کچھ نہیں کہتیں مروت مار دیتی ہے

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

اک موج دبے پاؤں تعاقب میں چلی آئی
ھم خوش تھے بہت ریت کی دیوار بنا کر

  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡

اُس سے پوچھو عذاب رسٙتوں کا
جس کا ساتھی سفر میں بچھڑا ہے

تُو ایسی شکل بنا کہ لگے تُو ہجر میں ہے
یہ کیا کہ پِیٹ کے ہر ایک کو بتانا دوست

وہ بے وقوف بنا لیتا ہے، میں حیراں ہوں
جسے بہانہ بھی آتا نہ تھا بنانا دوست

ہمارے ساتھ بھی کم سانحے نہیں گزرے
ہمارے بعد ہمارے بھی دن منانا دوست
 
Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

زندگی تھی ہی نہیں، زخم کسی یاد کے تھے
ہم نے وہ دن بھی گزارے جو تیرے بعد کے تھے
 
  • Like
Reactions: Angela

Raheem71

Regular Member
May 23, 2021
124
30
78
تم نے فلک پر چاند یا کوئی ستارہ دیکھا ہو
یا چودہویں کی شب سمندر کا کنارہ دیکھا ہو!!
دیکھا ہو کبھی شبنم کو سورج کی کرنوں میں
یا کہیں پر ایسا ہی مِلتا جُلتا کوئی نظارہ دیکھا ہو!!
میں نے دیکھا ہے اِک صورت کو ہوبہو یوں ہی
مجال ہے پھر کسی اورشخص کو دوبارہ دیکھا ہو!!
میں نے تو بس اِک جھلک اُس کی دیکھی ہے
ایسا نہیں کہ اُسے سارے کا سارا دیکھا ہو!!
عرصہ ہوا کہ اسکو کہیں پر بھی دیکھا نہیں
بتاؤ کہیں تم نے میری آنکھوں کا تارا دیکھا ہو؟؟
جو عاشقی میں محو ہیں وہ میرا پتہ جانتے ہیں
اُن سے اتنا پوچھنا بس کہیں عشق کا مارا دیکھا ہو
 
Top