Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

رنج اتنے ہیں کہ آتی نہیں باری اپنی
روز لکھتا ہے قلمکار کِسی اور کا دُکھ

 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

جھوٹ کہتے ہیں کہ آواز لگا سکتا ہے
ڈوبنے والا فقط ہاتھ ہلا سکتا ہے
اور پھر چھوڑ گیا وہ جو کہا کرتا تھا
کون بدبخت تجھے چھوڑ کے جا سکتا ہے
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

لازم نہیں حیات میں احباب کا ہجوم
مِل جاۓ وفادار تو اِک شخص بُہت ہے
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

تادمِ تحریر وخشت و جنوں میں ہوں
اے ستمگر! میں تیرے فسوں میں ہوں
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

پلکوں کے دریچوں پہ چمکتے ہیں سرِ شب
بارش میں بھی کم بخت یہ جگنو نہیں جاتے
جس دن سے کسی اور سے منسوب ہوا تُو
اُس دن سے مِری آنکھ سے آنسو نہیں جاتے
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

اپنے کمرے میں خیالوں سے شکستہ ہو کر
لگ کے دیوار سے دیوار کو دیکھا ہے کبھی؟
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

رہنا ھے اُسے اور بھی کچھ روز قفس میں
قیدی سے کہو صبر کی زنجیر سے کھیلے
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

ہم نے مانا کہ ہم اوروں سے الگ تھے لیکن
زرد اتنے تو نہیں تھے کہ گراۓ جاتے
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

تھوڑا سا رہ گیا ہوں کوئی توڑ دے مجھے
اپنی ہی باقیات سے گھبرا گیا ہوں میں
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

ایک زمانہ بِیت گیا ہےتُم کو مُجھ تک آنے میں
اِتنا وقت کہاں لگتا ہے لوگوں کو پچھتانے میں
 

alif_ain

Regular Member
Feb 4, 2023
135
122
93
چشمِ یار
بیا و جوشِ تمنای دیدنم بنگر
چو اشک از سرِ مژگان چکیدنم بنگر
آ، اور میری (تجھے) دیکھنے کی تمنا کو جوش مارتا دیکھ۔ آنسوؤں کی طرح میرا پلکوں سے ٹپکنا دیکھ۔

ز من به جرمِ تپیدن کناره می‌کردی
بیا به خاکِ من و آرمیدنم بنگر
تو میرے تڑپنے اور بے تاب رہنے کے جرم میں (ہمیشہ) مجھ سے کنارہ کر لیا کرتا تھا۔ (اب) میری خاکِ مرقد پر آ اور مجھے آرام کرتا دیکھ۔

گذشته کارِ من از رشکِ غیر، شرمت باد
به بزمِ وصلِ تو خود را ندیدنم بنگر
میرا معاملہ غیر (رقیب) سے رشک کھانے سے گزر گیا ہے۔ تجھے شرم آنی چاہیے (کہ مجھے رشکِ غیر کا طعنہ دے رہا ہے۔) تو اپنی بزمِ وصل میں میرا خود کو نہ دیکھنا دیکھ۔

شنیده‌ام که نبینی و ناامید نیم
ندیدنِ تو شنیدم، شنیدنم بنگر
میں نے سنا ہے کہ تو (میری طرف) نہیں دیکھتا (یعنی بے توجہی برتتا ہے)، مگر میں نا امید نہیں ہوں۔ میں نے تیرا نہ دیکھنا سن لیا، تُو میرا سننا دیکھ۔

دمید دانه و بالید و آشیانگه شد
در انتظارِ هما دام چیدنم بنگر
دانہ پھوٹا، بالیدگی پائی اور آشیاں گہ(درخت) بن گیا۔ ہُما کے انتظار میں میرا جال لگانا دیکھ۔

نیازمندیِ حسرت‌کشان نمی‌دانی
نگاهِ من شو و دزدیده دیدنم بنگر
تو حسرت کش عاشقوں کی نیاز مندی و عاجزی کو کیا جانے! میری نگاہ بن جا اور میرا (تجھے) کنکھیوں سے چوری چوری دیکھنا دیکھ۔

اگر هوای تماشای گلسِتان داری
بیا و عالمِ در خون تپیدنم بنگر
اگر تجھے گلستاں کے نظارے کی خواہش ہے تو آ اور میرا خون میں تڑپنے کا عالم دیکھ۔

جفای شانه که تاری گسسته زان سرِ زلف
ز پشتِ دست به دندان گزیدنم بنگر
کنگھی کی ستم ظریفی ملاحظہ ہو کہ اس نے اُس زلف سے بال نوچ لیے۔ اس کے برعکس میرا (اسی حسرت میں) اپنے ہاتھ کی پشت کو دانتوں سے کاٹنا دیکھ۔

بهارِ من شو و گل گل شگفتنم دریاب
به خلوتم بر و ساغر کشیدنم بنگر
میری بہار بن جا اور میرا باغ باغ ہو جانا (بے حد خوش ہونا) پا لے۔ مجھے خلوت میں لے چل اور میرا جام پہ جام پینا دیکھ۔

به دادِ من نرسیدی، ز درد جان دادم
به دادِ طرزِ تغافل رسیدنم بنگر
(تو نے میری فریاد نہ سنی اور میں نے درد سے جان دے دی۔ میرا (یوں مر کر) تیرے طرزِ تغافل کی دادرسی کرنا دیکھ۔)

تواضعی نکنم بی تواضعی، غالب
به سایهٔ خمِ تیغش خمیدنم بنگر
غالب! میں (دوسری جانب سے) جھکاؤ کے بغیر انکسار نہیں برتتا۔ اس کی تلوار کے خم (جھکاؤ) کے سائے میں میرا جھک جانا دیکھ۔

[غالب]
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai
نںۓ برس میں محبت نںٸ کریں گے ہم
کسی کے ہجر میں یہ آخری مہینہ ہے
 
  • Like
Reactions: minaahil

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

کوئی بُھولا ہوا غم ہے جو مسلسل مُجھ کو
دِل کے پاتال سے دیتا ہے صدا شام کے بعد
 
  • Like
Reactions: minaahil

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

تُو مِرے درد کی تضحیک نہیں کر سکتا
چھوڑ دے زخم اگر ٹھیک نہیں کر سکتا
دیکھ میں جبری محبت کا نہیں ہوں قائل
سو تجھے کھینچ کے نزدیک نہیں کر سکتا
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

یہ بھی عجیب دکھ ہے کہ پورے جہان میں
نکلا نہ ایک بھی شخص ہمارے مزاج کا
 
  • Like
Reactions: minaahil

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

میں نے اِس ڈر سے نبھائی ہے کئی لوگوں سے
میں کہیں مار نہ دُوں خود کو اکیلا پا کر
 
  • Like
Reactions: minaahil

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

اب تو یہ عالم ہے کہ تنہائی سے تنگ آ کر
خود ہی دروازے کی زنجیر ہِلا دیتے ھیں
 
  • Like
Reactions: minaahil

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

کتنے ہونٹوں سے تبسم کے جنازے لے کر
وقت ہر روز دبے پاؤں گزر جاتا ہے
 
  • Like
Reactions: minaahil

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

اتنا مغرور نا بن سامنے تاریخ بھی رکھ
بانٹنے والا بھی خیرات پہ آ سکتا ھے
 
  • Like
Reactions: minaahil

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

ہم وہ پاگل ہیں کہ ہاتھوں سے گنوا کر ہِیرے
ہاتھ مٙلتے بھی نہیں ، سوگ مناتے بھی نہیں
 
  • Like
Reactions: minaahil
Top