Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

تم نے آواز ہی کب دی تھی وگرنہ ہم تو
کب سے اِس آس میں گُم ہیں کہ پُکارے جائیں
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

عُمر ترتیب سے نہیں گُزری
ٹھیک ملنے کے وقت بِچھڑے ہم
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

زندگی پھول ہے، خوشبو ہے، مگر یاد رہے
زندگی گردشِ حالات بھی ہو سکتی ہے
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

اب تو سوکھے ہوئے پتے ہی نظر آتے ہیں
میرے آنگن میں بہت کچھ تھا بہاروں جیسا
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

جابجا دل کو لگانے سے کہاں بھولے گا
ہم کو وہ شخص بھلانے سے کہاں بھولے گا
ہاں کئی روز سے وہ یاد نہیں آیا مگر
وہ فقط یاد نہ آنے سے کہاں بھولے گا
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

اِس شِدّتِ فِراق سے آتے ہو یاد تم
جیسے کِسی ضعیف کو بچپن کے چار دن
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

ہم نے مانا کہ ہم اوروں سے الگ تھے لیکن
زرد اتنے تو نہیں تھے کہ گراۓ جاتے
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

یہ بھی خوابوں کی مِہربانی ہے
جانے والے دِکھائی دیتے ہیں
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

ہماری لغزشیں کرتی ھیں ان کی پرورش ورنہ
یہ وقتی گردشیں ہیں یہ یونہی برپا نہیں ہوتیں
عجب سا حوصلہ ہوتا ھے امواجِ تلاطم میں
مُسلسل سر پٹختی ہیں مگر پسپا نہیں ھوتیں
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

نام ہونٹوں پہ تِرا آئے تو راحت سی مِلے
تُو تسلی ہے دِلاسہ ہے دُعا ہے کیا ہے ؟
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

جس قدر سرد اُسکا لہجہ تھا
ہوُ بَہُو آج ویسا موسم ہے
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

تجھے کھو کر ہی تو یہ عہد کیا ہے خود سے
اب کسی شخص کی عادت نہیں ہونے دینی
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai
آئی نہ تھی کبھی میرے لفظوں میں روشنی
اور مجھ سے یہ کمال تجھے دیکھ کر ہوا
پھر لوگ آ گئے میرا ماضی کریدنے
پھر مجھ سے ایک سوال تجھے دیکھ کر ہوا
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

دل گُریزاں تھا جس محبّت سے
آج کل دھڑکنوں میں رقصاں ہے
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

تلخ گوئی سے ہماری تُو پریشان نہ ہو
ہم ہیں دنیا کے مصائب کے ستائے ہوئے لوگ
تجھ کو اے شخص کبھی زیست کی تنہائی میں
یاد آئیں گے ہم عجلت میں گنوائے ہوئے لوگ
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

زندگی اتنی مشقت سے گزاری ہے کے اب
میں جو آرام سے بیٹھو تو تھکن ہوتی ہے
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

ہم کسی پیڑ کے سوکھے ہوئے پتے ہیں جنہیں
عادتاً لوگ جو گزریں تو گِرا دیتے ہیں
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

میں تو جلتے ہوئے صحراؤں کا اِک پتھر تھا
تم تو دریا تھے، مِری پیاس بُجھاتے جاتے
مُجھ کو رونے کا سلیقہ بھی نہیں ہے شاید
لوگ ہنستے ہیں مُجھے دیکھ کے آتے جاتے
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai
میں نے پڑھ پڑھ کے تِری یاد کے منتر پُھونکے
پھر کہیں جا کے شبِ ہجر کا جادُو ٹُوٹا
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai
مٹی کا بنا ہے تو گُھل کیوں نہیں جاتا؟
پتھر کا اگر ہے تو پھر اِنسان سا کیوں ہے؟
 
Top