دہشت گردی کے انمنٹ نقوش

  • Work-from-home

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

سوات سے عراق تک – کمسن طالبات ہر جگہ زير عتاب اور پرتشدد انتہا پسندی اور دہشت گردی کے نشانے پر۔

"یہاں سينکڑوں بلکہ ہزاروں ملالائيں موجود ہيں۔ ہميں ان لڑکيوں کی حوصلہ افزائ کرنی چاہيے اور انھيں يہ باور کروانا ہے کہ ان کی آوازوں ميں اثر موجود ہے۔"

پاکستان کی ملالہ يوسف نے اپنی بيسويں سالگرہ کے موقع پر عراق کے پناہ گزين کيمپوں ميں اپنے گھروں اور سکولوں سے دور کمسن طالبات کا دورہ کيا اور ان کی حوصلہ افزائ کی۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

داعش کے دہشت گردوں نے ميرے شوہر کو آگ ميں جھونک ديا"

انسانيت بدستور دہشت گردوں اور پرتشدد انتہا پسندوں کے جبر کا شکار ہے۔ افغانستان کے ضلع درزاب کے بے گھر شہری ان دہشت گردوں کے ہاتھوں ظلم سہنے کے بعد اپنی داستان سنا رہے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

داعش کے دہشت گردوں نے ميرے شوہر کو آگ ميں جھونک ديا"

انسانيت بدستور دہشت گردوں اور پرتشدد انتہا پسندوں کے جبر کا شکار ہے۔ افغانستان کے ضلع درزاب کے بے گھر شہری ان دہشت گردوں کے ہاتھوں ظلم سہنے کے بعد اپنی داستان سنا رہے ہيں۔

Burma ke khilaaf America ko harkat main ajana chahiye kyun keh wahaan par Senkhro'N logo'N ko zinda jala dia gia hai bacho'N aur khawateen ke sath jo zulm hue hain dunya dekh chuki hai
 
fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

دہشتگردی کے انمٹ نقوش – عباس علی سکواش کا مشہور کھلاڑی کوئٹہ ميں خوکش بم حملے کا شکار بنا

https://www.youtube.com/watch?time_continue=18&v=n4rDxOFnM_8

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ایک 18 سالہ بچے کی ماں کا وہی سوال جو زیادہ تر مائیں پوچھتی ہیں جب انکے جوان سال بچوں کو دہشت گرد کارروائیوں میں جاں بحق کر دیا جاتا ہے۔ ایسے نہ جانے کتنے ہی جواں سال ہونگے جو ایک دن صبح گھر سے نکلتے ہیں لیکن کبھی لوٹ کر نہیں آتے

میرا سینہ غم سے جل رہا ہے۔ میرا ہی بیٹا کیوں نشانہ بنایا گیا؟ داعش میں تم سے پوچھتی ہوں کیوں میرا بیٹا ہلاک کیا؟

ایک ماں کی فریاد جس کا جواں سال بچہ افغانستان میں داعش کے مبینہ حملے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

http://www.aljazeera.com/news/2017/12/son-asks-mother-kabul-blast-victim-171229083211049.html

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 
fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

عوام کی تعليم اور شعور تک رسائ سے خائف دہشت گرد، درسگاہوں اور سکولوں کو نشانہ بنا رہے ہيں۔

https://www.dawn.com/news/1324238/attacks-on-schools

عالمی دہشت گردی سے متعلق جاری اعداد وشمار کے مطابق سال 2007 سے 2015 کے دوران تعليمی اداروں پر دہشت گردوں کی جانب سے کل 867 حملے کيے گۓ جن کے نتيجے ميں 392 ہلاکتيں ہوئيں اور 724 افراد زخمی ہوۓ۔

جب معاملہ، تعليم، سکولوں اور خاص طور پر خواتين ميں شرح تعليم ميں اضافے کی ضرورت کا ہو تو متحرک مختلف دہشت گرد گروہوں کی مشترکہ سوچ کوئ خفيہ امر نہيں ہے۔

دہشت گردوں نے اپنے الفاظ اور عملی اقدامات سے متعدد بار يہ باور کروايا ہے کہ وہ نا صرف يہ کہ حصول تعليم کے خلاف ہيں بلکہ اپنی دقيانوسی سوچ اور طرز زندگی کے ليے اسے براہراست خطرہ سمجھتے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

علم کی طاقت سے خائف دہشتگردوں اور شدت پسندوں کی تعليمی اداروں اور اساتذہ کرام پر حملوں کا سلسلہ جاری

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

خوراک کی عدم دستيابی، بھوک و افلاس اور عدل و انصاف کی پامالی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ميراث اور منطقی نتائج ہيں۔

تاہم موصل ميں داعش کی حاليہ شکست کے بعد دہشت گردی کا ايک اور تاريک پہلو ابھر کر سامنے آيا ہے اور وہ ہے سينکڑوں کی تعداد ميں بے يارومددگار یتيم بچے جو شہر کی سڑکوں پر مدد کے طلب گار ہيں۔ يہ بچے دہشت گرد گروہ کی پرتشدد کاروائيوں کے نتيجے ميں اپنے والدين، رشتہ داروں اور عزیز واقارب کو کھو چکے ہيں۔

اب جبکہ عراق کے لوگ اپنی زندگيوں کو ازسرنو شروع کر رہے ہيں تو ايک خيراتی ادارے کی جانب سے ان يتيم بچوں کی زندگیوں کو بحال کرنے کے عمل کا آغاز اجتماعی افطار ڈنر سے کيا گيا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

"دہشت گردی کے ايسے بے شمار متاثرين ہيں جو ان سفاک حملوں ميں اپنی جان تو بچانے ميں کامياب ہو جاتے ہيں ليکن برسا برس تک جسمانی اور نفسياتی زخم جھيلتے رہتے ہيں"۔

موصل کے چاليس سالہ شہری تين بچوں کے والد سلمان کی المناک کہانی جو کچھ برس قبل دہشت گردی کے واقعے ميں ايک ٹانگ سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ بازو سے بھی معذور ہو چکے ہيں۔

دہشت گردی کا ہر واقعہ اپنے پيچھے ايسی بے شمار داستانيں چھوڑ جاتا ہے، ان ميں تو کچھ تو منظر عام پر آ جاتی ہيں اور کچھ متاثرين گمنامی ميں رہ جاتے ہيں۔

اسی طرح کئ بے گناہ افراد ان دہشت گرد واقعوں ميں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بيٹھتے ہيں۔

بے شمار ايسے بھی ہيں جن کے پيارے ہلاک ہو جاتے ہيں، وہ بھی ساری زندگی کرب ميں گزارتے ہيں۔

اور پھر سلمان جيسے بدقسمت بھی ہوتے ہيں جو بے رحم دہشت گردوں کے ہاتھوں زندگی بھر کے ليے معذور ہو جاتے ہيں اور ذہنی اور جسمانی مسائل کا شکار ہو جاتے ہيں۔

سلمان جيسے دنيا بھر ميں انگنت شہری ہيں جو اس دن کی ہولناکی کو ہر روز محسوس کرتے ہيں جب ان کی زندگياں ايسے مجرموں کے ہاتھوں برباد ہو جاتی ہيں جو اپنی خود ساختہ "مقدس اور عظيم" جدوجہد کا پرچار کرتے نہيں تھکتے اور ايسے دہشت گرد واقعات کی نا صرف يہ کہ ذمہ داری قبول کرتے ہيں بلکہ مستقبل ميں بھی ايسے مزيد حملوں کا عنديہ ديتے ہيں۔

دنيا ميں دہشت گردی کے ہزاروں متاثرين کی داستانيں تمام مہذب معاشروں کے ليے محرک ہيں کہ عالمی دہشت گردی کے اس عفريت کے خلاف اجتماعی سطح پر کاوشيں کی جائيں اور پرتشدد انتہا پسندی سے اپنے شہريوں کو محفوظ کرنے کی ذمہ داری کو اپنی اولين ترجيحات ميں شامل کيا جاۓ۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://pakistan.asia-news.com/ur/articles/cnmi_pf/features/2018/12/06/feature-03

یوتھ اینٹی ٹیررازم آرگنائزیشن ايک پاکستانی اين جی او ہے جو ایسی بیواؤں کے لیے اپارٹمنٹ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جنہیں اپنے مرکزی کفیل کے دہشت گردی میں مارے جانے کے باعث مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

ائے اے ٹی او کے چیرمین محمد آصف نے منصوبے کے حوالے سے بتایا کہ "ہم نے ان خواتین کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں اور جنہیں اپنے مرکزی کفیل کی شہادت سے مصائب کا سامنا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نے مایوس بیواؤں اور ان کے اہل خاندان کے ساتھ ہمدردی کی علامت کے طور پر پناہ اور امدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے"۔

وائے اے ٹی او کا ابتدائی منصوبہ دہشت گردی کے متاثرین کے لیے آٹھ فلیٹ بنانے کا ہے اور بعد میں مزید گھر فراہم کرنے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی۔

دہشت گردی کے ايسے بے شمار متاثرين ہيں جو ان سفاک حملوں ميں اپنی جان تو بچانے ميں کامياب ہو جاتے ہيں ليکن برسا برس تک جسمانی اور نفسياتی زخم جھيلنے کے ساتھ ساتھ مالی مسائل کا بھی شکار رہتے ہيں۔

دہشت گردی کا ہر واقعہ اپنے پيچھے ايسی بے شمار داستانيں چھوڑ جاتا ہے، ان ميں تو کچھ تو منظر عام پر آ جاتی ہيں اور کچھ متاثرين گمنامی ميں رہ جاتے ہيں۔

اسی طرح کئ بے گناہ افراد ان دہشت گرد واقعوں ميں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بيٹھتے ہيں۔

بے شمار ايسے بھی ہيں جن کے پيارے ہلاک ہو جاتے ہيں، وہ بھی ساری زندگی کرب ميں گزارتے ہيں اور اس کے ساتھ ساتھ انھيں اس اذيت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے کہ خاندان کے افراد کی کفالت اور ديکھ بھال کے ليے مالی وسائل بھی میسر نہيں ہوتے۔

دنيا ميں دہشت گردی کے ہزاروں متاثرين اور ان خاندان کے افراد کی داستانيں تمام مہذب معاشروں کے ليے محرک ہيں کہ عالمی دہشت گردی کے اس عفريت کے خلاف اجتماعی سطح پر کاوشيں کی جائيں اور پرتشدد انتہا پسندی سے اپنے شہريوں کو محفوظ کرنے کی ذمہ داری کو اپنی اولين ترجيحات ميں شامل کيا جاۓ۔

Top