Khushi Is...!!

  • Work-from-home

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
Khushi is 🤔
Khushi kia hoti hai 🙄
خوشی یہ ہے کہ آپ اپنی ننھی پری کا لمس محسوس کریں۔۔
خوشی یہ ہے کہ آپ خوش رہیں :)۔
خوشی یہ ہے کہ آپ اپنی فیملی اور عزیز و اقارب کی اپنائیت محسوس کریں۔۔۔
خوشی یہ ہے کہ ہم جیسے آہم۔ آہم۔۔۔۔۔ مطلب مابدولت ہم آپ کے بہت اچھے دوست اور مخلص سی بہنا ہیں۔۔۔ (میاں مٹھو)
ابھی بھی آپ کو نہیں معلوم کہ خوشی کیا ہے؟ 😐 😉۔
آپو۔۔ خوشی آپ خود ہیں :)۔صرف اور صرف آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمجھ رہی ہیں نا؟؟؟؟ بس سمجھ جائیں،🤫😉۔

ویسے خوشی اور راحہ ہماری کزنز کا نام بھی ہے😐😐😐۔
 
  • Like
Reactions: Mahen

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
Explain please 🤔
خوشیوں کی وضاحتیں نہیں ہوتیں۔۔ یہ محسوس کی جاتی ہیں ۔۔کیونکہ خوشی تو خوشی ہوتی ہے۔۔۔۔۔اور خوش رہنا ایک آرٹ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔بس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)۔
 
  • Like
Reactions: Mahen

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
پل بھر کو ٹہرتی بھی تو ہیں نا۔۔۔
خوشیوں کے لمحے ٹھہرا نہیں کرتے۔۔بس پلک جھپکنے میں گزر جاتی ہی :)۔ توقف تو صرف غم کرتے ہیں :)۔
خوشیوں مختصر ہوتی ہیں، لمحوں کے لئے آتی ہیں :)۔ان کے پیچھے کیا بھاگنا؟؟؟؟ :)۔
یہ تو اداسی ہے جو دائمی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہیں بھی چلے جائیں، چھوڑتی نہیں :)۔ کسک بن کر ساتھ رہتی ہے۔۔۔۔ آنکھوں میں نہیں رہتی یہ تو لہو میں گھل جاتی ہے :)۔
 
shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313

انحصار کرتا ہے اس بات پر کہ انساں خوشی سمجھتا کسے ہے۔۔۔۔
ہم سادہ دل لوگ سوکھی شاخوں کے ہرا ہونے میں ہی خوش ہو جاتے ہیں۔
پھر جب ان شاخوں پہ ہرا لبادہ پہنا دیا جاتا ہے تو یہ خوشی دوبالا ہو جاتی ہے۔
پھول کھلتے دیکھ کر خود بھی پھول جیسے کھل اٹھتے ہیں۔
خزاں میں سب رنگ پھیکے پڑ بھی جائیں لیکن امید زندہ ہوتی ہے کہ اگلے برس پھر رنگ بکھریں گے۔
یہ چھوٹی چھوٹی امیدیں ہی اصل خوشی ہیں
لوگوں سے امید لگاؤ تو خوشی کا مطلب ہی بھلا دیتے ہیں۔

ہم تو ایسے ہی ہیں۔ اداسی لہو میں رچائے قدرت کے ہر نظارے سے خوشیاں کشید کرتے ہیں اور خوشیاں بانٹتے ہیں۔
اور یہ اداسیاں ان پیاروں کے لئے ہیں جو اپنے اگلے سفر پر جا چکے ہیں۔ جیتے جی چھوڑ جانے والوں کو ہم اس قابل ہی نہیں سمجھتے کہ ان کی جدائی کو غم کی صورت اپنی جاگیر بنا لیں۔
 
  • Like
Reactions: Mahen and Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
انحصار کرتا ہے اس بات پر کہ انساں خوشی سمجھتا کسے ہے۔۔۔۔
ہم سادہ دل لوگ سوکھی شاخوں کے ہرا ہونے میں ہی خوش ہو جاتے ہیں۔
پھر جب ان شاخوں پہ ہرا لبادہ پہنا دیا جاتا ہے تو یہ خوشی دوبالا ہو جاتی ہے۔
پھول کھلتے دیکھ کر خود بھی پھول جیسے کھل اٹھتے ہیں۔
خزاں میں سب رنگ پھیکے پڑ بھی جائیں لیکن امید زندہ ہوتی ہے کہ اگلے برس پھر رنگ بکھریں گے۔
یہ چھوٹی چھوٹی امیدیں ہی اصل خوشی ہیں
ہمممممم۔۔بالکل مادام :)۔
لیکن معلوم نہیں، کبھی کبھی ہم اداس ہو جاتے ہیں، بلکہ اکثر، کھلتے پھول کو دیکھ کہ خوشی کا احساس جاگتا ہے تو اگلے لمحے ہی اداسی اس احساس کو اپنے نوکیلے پنجوں میں دبوچ لیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پورے چاند کو دیکھ کے دل کو مسرت و راحت کا احساس ہوتا ہے تو دل مغموم بھی ہو جاتا ہے۔۔۔ سچ بتائیں ہمیں خوش ہونا نہیں آتا :(۔ اگر کبھی بھول چوک کے قہقہ لگائیں تو ایسی فیلنگ آتی جیسے گناہ کر رہے ہوں :(۔
لوگوں سے امید لگاؤ تو خوشی کا مطلب ہی بھلا دیتے ہیں
لوگوں سے توقعات۔۔۔۔۔۔ارے یار یہ تو مذاق ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاگل پن ہے لوگوں کو اپنی خوشی کی وجہ بنانا اور پھر توقع کرنا کہ وہ ہمیں واقعی خوشی دیں گے۔۔۔ دنیا کی اکثریت کو اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ خوش ہیں یا نہیں :) انہیں فرق اس بات سے پڑتا ہے کہ آپ انہیں خوش رکھتے ہیں یا نہیں۔۔۔۔ :)۔
ہم تو ایسے ہی ہیں۔ اداسی لہو میں رچائے قدرت کے ہر نظارے سے خوشیاں کشید کرتے ہیں اور خوشیاں بانٹتے ہیں۔
اور یہ اداسیاں ان پیاروں کے لئے ہیں جو اپنے اگلے سفر پر جا چکے ہیں۔ جیتے جی چھوڑ جانے والوں کو ہم اس قابل ہی نہیں سمجھتے کہ ان کی جدائی کو غم کی صورت اپنی جاگیر بنا لیں۔
جو عدم کے سفر پر جا چکے ان کے لئے تو اداسی سے بڑھ کر بھی کوئی جذبہ ہے :(۔
اور یہ ہائی لائیڈ، میں تو آپ نے غالب والی کی 😐۔
ٹھیک فرمایا آپ نے۔۔۔ کہیں سے پڑھا تھا کہ چھوڑ جانے والوں کے لئے آنسو نہیں بہانے چاہیئے، غم کو دل سے نہیں لگانا چاہیئے کیونکہ وہ اس قابل تھے ہی نہیں، ورنہ آپ کو آنسو بہانے کی نوبت نہ آتی۔۔۔
لیکن تنہائی آپا یہ بھی تو ہے نا کہ یہ حالات و واقعات پہ بھی منحصر ہے کہ چھوڑنے کی وجوہات کیا تھیں :)۔

خیر ویسے بھی یہ تو کتابی باتیں ہیں ۔۔
رابطے بَھلے نہ ہوں چاہتیں تو رہتی ہیں
دَرد کے توسط سے نِسبتیں تو رہتی ہیں:)
چَھوڑ جانے والوں کو رَوک تو نہیں سکتے
مُدتوں مگر اُن کی عادتیں تو رہتی ہیں :)۔
 
shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
ہمممممم۔۔بالکل مادام :)۔
لیکن معلوم نہیں، کبھی کبھی ہم اداس ہو جاتے ہیں، بلکہ اکثر، کھلتے پھول کو دیکھ کہ خوشی کا احساس جاگتا ہے تو اگلے لمحے ہی اداسی اس احساس کو اپنے نوکیلے پنجوں میں دبوچ لیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پورے چاند کو دیکھ کے دل کو مسرت و راحت کا احساس ہوتا ہے تو دل مغموم بھی ہو جاتا ہے۔۔۔ سچ بتائیں ہمیں خوش ہونا نہیں آتا :(۔ اگر کبھی بھول چوک کے قہقہ لگائیں تو ایسی فیلنگ آتی جیسے گناہ کر رہے ہوں :(۔
اس کے لئے تو ہم آپ سے سو فیصد اتفاق کریں گے کہ آپ کو خوش ہونا ہی نہیں آتا۔
لیکن یہ بات ٹھیک نہیں ہے۔
خوش ہونا اور خوش رہنا۔۔۔ اس کے ساتھ ساتھ خوشی کا اظہار کرنا انسان کا حق ہے۔ خود کو اس سے محروم کئے رکھنا گناہ جیسی فیلنگ دے سکتا ہے نہ کہ اس کا اظہار کرنا۔

لوگوں سے توقعات۔۔۔۔۔۔ارے یار یہ تو مذاق ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاگل پن ہے لوگوں کو اپنی خوشی کی وجہ بنانا اور پھر توقع کرنا کہ وہ ہمیں واقعی خوشی دیں گے۔۔۔ دنیا کی اکثریت کو اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ خوش ہیں یا نہیں :) انہیں فرق اس بات سے پڑتا ہے کہ آپ انہیں خوش رکھتے ہیں یا نہیں۔۔۔۔ :)۔
یہی تو ہم بھی کہہ رہے۔
خوشیاں ہمارے اپنے اندر ہوتی ہیں۔ صرف انھیں کھوجنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور یہ کام انساں خود کر سکتا ہے۔ کوئی دوسرا نہیں۔
جو عدم کے سفر پر جا چکے ان کے لئے تو اداسی سے بڑھ کر بھی کوئی جذبہ ہے :(۔
اور یہ ہائی لائیڈ، میں تو آپ نے غالب والی کی 😐۔
ٹھیک فرمایا آپ نے۔۔۔ کہیں سے پڑھا تھا کہ چھوڑ جانے والوں کے لئے آنسو نہیں بہانے چاہیئے، غم کو دل سے نہیں لگانا چاہیئے کیونکہ وہ اس قابل تھے ہی نہیں، ورنہ آپ کو آنسو بہانے کی نوبت نہ آتی۔۔۔
لیکن تنہائی آپا یہ بھی تو ہے نا کہ یہ حالات و واقعات پہ بھی منحصر ہے کہ چھوڑنے کی وجوہات کیا تھیں :)۔

خیر ویسے بھی یہ تو کتابی باتیں ہیں ۔۔
رابطے بَھلے نہ ہوں چاہتیں تو رہتی ہیں
دَرد کے توسط سے نِسبتیں تو رہتی ہیں:)
چَھوڑ جانے والوں کو رَوک تو نہیں سکتے
مُدتوں مگر اُن کی عادتیں تو رہتی ہیں :)۔
شاید غالب بھی ہماری طرح یا ہم غالب کی طرح دوسرے سے وفا کی امید رکھنے کے قائل ہی نہیں ہیں۔

بھاڑ میں گئیں ایسی وجوہات جو چھوڑ جانے کی نوبت لائیں۔

ہممم۔۔۔۔ کتابی باتیں۔۔۔۔ کتابی باتیں ہماری آپ کی کہانیاں ہی تو ہوتی ہیں۔
 
  • Like
Reactions: Mahen and Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
اس کے لئے تو ہم آپ سے سو فیصد اتفاق کریں گے کہ آپ کو خوش ہونا ہی نہیں آتا۔
لیکن یہ بات ٹھیک نہیں ہے۔
خوش ہونا اور خوش رہنا۔۔۔ اس کے ساتھ ساتھ خوشی کا اظہار کرنا انسان کا حق ہے۔ خود کو اس سے محروم کئے رکھنا گناہ جیسی فیلنگ دے سکتا ہے نہ کہ اس کا اظہار کرنا۔
ارے خوش ہیں ہم۔۔۔۔ :)۔ ہمیں کون سے ایسے غم لاحق ہیں جو خوش نہیں ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔خدائے بزرگ و برتر کے فضل سے خوش ہیں :)۔
😐😐😐😐😐😐
ہمممممم۔۔۔ہم جب بھی علامہ اقبال کی یہ نظم پڑھتے ہیں تو، ہمیں لگتا ہے کہ انہوں ہمارے خیالات کو زباں دی ہے۔۔۔

دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں یا رب
کیا لطف انجمن کا جب دل ہی بجھ گیا ہو

شورش سے بھاگتا ہوں دل ڈھونڈتا ہے میرا
ایسا سکوت جس پر تقریر بھی فدا ہو

مرتا ہوں خامشی پر یہ آرزو ہے میری
دامن میں کوہ کے اک چھوٹا سا جھونپڑا ہو

آزاد فکر سے ہوں عزلت میں دن گزاروں
دنیا کے غم کا دل سے کانٹا نکل گیا ہو

لذت سرود کی ہو چڑیوں کے چہچہوں میں
چشمے کی شورشوں میں باجا سا بج رہا ہو

گل کی کلی چٹک کر پیغام دے کسی کا
ساغر ذرا سا گویا مجھ کو جہاں نما ہو

ہو ہاتھ کا سرہانا سبزے کا ہو بچھونا
شرمائے جس سے جلوت خلوت میں وہ ادا ہو

مانوس اس قدر ہو صورت سے میری بلبل
ننھے سے دل میں اس کے کھٹکا نہ کچھ مرا ہو

صف باندھے دونوں جانب بوٹے ہرے ہرے ہوں
ندی کا صاف پانی تصویر لے رہا ہو

ہو دل فریب ایسا کوہسار کا نظارہ
پانی بھی موج بن کر اٹھ اٹھ کے دیکھتا ہو

آغوش میں زمیں کی سویا ہوا ہو سبزہ
پھر پھر کے جھاڑیوں میں پانی چمک رہا ہو

پانی کو چھو رہی ہو جھک جھک کے گل کی ٹہنی
جیسے حسین کوئی آئینہ دیکھتا ہو

مہندی لگائے سورج جب شام کی دلہن کو
سرخی لیے سنہری ہر پھول کی قبا ہو

راتوں کو چلنے والے رہ جائیں تھک کے جس دم
امید ان کی میرا ٹوٹا ہوا دیا ہو

بجلی چمک کے ان کو کٹیا مری دکھا دے
جب آسماں پہ ہر سو بادل گھرا ہوا ہو

پچھلے پہر کی کوئل وہ صبح کی موذن
میں اس کا ہم نوا ہوں وہ میری ہم نوا ہو

کانوں پہ ہو نہ میرے دیر و حرم کا احساں
روزن ہی جھونپڑی کا مجھ کو سحر نما ہو

پھولوں کو آئے جس دم شبنم وضو کرانے
رونا مرا وضو ہو نالہ مری دعا ہو

اس خامشی میں جائیں اتنے بلند نالے
تاروں کے قافلے کو میری صدا درا ہو

ہر دردمند دل کو رونا مرا رلا دے
بے ہوش جو پڑے ہیں شاید انہیں جگا دے

یہی تو ہم بھی کہہ رہے۔
خوشیاں ہمارے اپنے اندر ہوتی ہیں۔ صرف انھیں کھوجنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور یہ کام انساں خود کر سکتا ہے۔ کوئی دوسرا نہیں
آہو۔۔۔ یہی تو ہم ماہین آپو کو کہہ رہے تھے۔۔ @Mahen
ماہین آپو، تنہائی آپا ہمیں نہیں آپ کو کہہ رہی ہیں ۔۔😉🙃۔

شاید غالب بھی ہماری طرح یا ہم غالب کی طرح دوسرے سے وفا کی امید رکھنے کے قائل ہی نہیں ہیں۔

بھاڑ میں گئیں ایسی وجوہات جو چھوڑ جانے کی نوبت لائیں۔

ہممم۔۔۔۔ کتابی باتیں۔۔۔۔ کتابی باتیں ہماری آپ کی کہانیاں ہی تو ہوتی ہیں۔
ہمممم۔۔۔تبھی فرما گئے
۔
ہم کو ان سے وفا کی ہے امید
جو نہیں جانتے وفا کیا ہے

ایگزیکٹلی۔۔بھاڑ میں جائیں ایسی وجوہات😐🤭۔
اسی پہ ایک نظم ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔

اُسے کھونے سے ڈرتا تھا
بہت رونے سے ڈرتا تھا
پھر اک دن یہ سمجھ آیا
کہ رویا اُن کو جاتا ہے
بچھڑے جو مقدر سے
کہ کھویا اُن کو جاتا ہے
جو حاصل ہوں، مُیسر ہوں
جو دانستہ بچھڑ جائے
اُسے رویا نہیں کرتے
جسے پایا نہیں اب تک
اُسے کھویا نہیں کرتے!!۔

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
جو بھی آکھیا۔۔۔ صحیح آکھیا۔
لیکن جیتے جی اکتا جانا
دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں یا رب

اس پہ اعتراض بنتا ہے۔ بے دلی سے جینا بھی کوئی جینا ہے۔

  • Like
Reactions: Angela
Top