اب اہلِ جُنوں شہر سے باہر نہیں آتے

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
صحراجوپُکاریں بھی تو سُن کرنہیں آتے
اب اہلِ جُنوں شہر سے باہر نہیں آتے
وہ کال پڑاہےتجارت گاہِ دل میں
دستاریں تومیسرہیں مگرسَرنہیں آتے
وہ لوگ ہی قدموں سےزمیں چھین رہےہیں
جو لوگ میرےقدکےبھی برابر نہیں آتے
اِس شان سےلوٹےہیں گنواکردل و جان ہم
اِس طَورتوہارےہوئےلشکرنہیں آتے
کوئی تو خبرلےمیرےدشمنِ جان کی
کچھ دن سےمیرےصحن میں پتھر نہیں آتے
دل بھی کوئی آسیب کی نگری ہے کہ جو
اِس سے نکل جاتے ہیں مُڑ کر نہیں آتے

 
Top