اجنبی شہر ہے اجنبی شام ہے

  • Work-from-home

diya ali

TM Star
Nov 23, 2010
1,104
661
1,013
Rawalpindi





کبھی کبھی ،کوئی دعا ۔۔۔۔۔ ایسی کیوں ہوتی ہے جسے آپ کے سوا کوئی نہیں مانگ سکتا؟

پتہ نہیں کیوں کبھی کبھی اپنے آپ سے ملاقات کے لیئے اپنی ہی دعاؤں پر انحصار کرنا

پڑتا ہے؟

ایک چھوٹی سی بات کے لئے ساری عمر قبولیت کی گھڑی کا انتظار کرنا بہت

کٹھن ہوتا ہے …..جس دروازے پر دستک دی جائے…. وہ صرف اسی کے لیئے کھلے …. اسی

کے لئے مخصوص ہو …. شارع عام تو ہرکسی کے لیئے موجود ہے …. جس کا جی چاہے اٹھ

کر چل پڑے ….. مخصوص اور منفرد ہونا بہت تکلیف دہ ہوتا ہے …. کاش ہم تم بھی اجنبی

ہوتے جس طرح اور لوگ ہوتے ہیں بے تعلق سے ۔۔۔۔۔۔۔ بے تعارف سے ۔۔۔۔۔۔۔ بے قراری نہ بے

کلی ہوتی نا مکمل نہ زندگی ہوتی یوں نہ ہوتیں اذیتیں دل کی زندگی بھی نہ ہوتی مشکل

میں آنسوؤں سے نہ دوستی کرتے اپنے دل سے نہ دشمنی کرتے کیسا دھوپ چھاؤں کا

موسم ہے آج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہیں آفتاب بن کر کوئی جگمگا رہا ہے کہیں ماہتاب نیلگوں اداسی

میں…….ڈوبتا جا رہا ہے کیسا عجیب دن ہے۔۔۔۔۔۔ کتنا کچھ کرنے کو ہے لیکن پھر بھی لگ

رہا ہے کہ کچھ بھی نہیں…. کیسا عجیب موسم ہے؟


اجنبی شہر ہے اجنبی شام ہے
 
Top