اس شہر میں کس سے ملیں؟ ہم سے تو چھوٹیں محفلیں

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
اس شہر میں کس سے ملیں؟ ہم سے تو چھوٹیں محفلیں
ہر شخص تیرا نام لے ہر شخص دیوانہ ترا

کوچے کو تیرے چھوڑ کر جوگی ہی بن جائیں مگر
جنگل ترے، پربت ترے، بستی تری، صحرا ترا

......ہم اور رسم بندگی؟ آشفتگی؟ افتادگی؟
...احسان ہے کیا کیا ترا، اے حسن بے پروا ترا

اے بے دریغ و بے اماں ، ہم نے کبھی کی ہے فغاں؟
ہم کو تری وحشت سہی، ہم کو سہی سودا ترا

ہم پر يہ سختي کي نظر ہم ہیں فقير رہگور
رستہ کبھي روکا ترا دامن کبھي تھاما ترا

ہاں ہاں تري صورت حسیں ليکن تو ايسا بھي نہيں
اس شخص کے اشعار سے شہرہ ہوا کيا کيا ترا

بے درد سنني ہوتو چل کہتا ہے کيا اچھي غزل
عاشق تيرا، رسوا تيرا، شاعر تيرا، انشا ترا



انشا جی یہ اور نگر ہے، اس بستی کی ریت یہی ہے
سب کی اپنی اپنی آنکھیں، سب کا اپنا اپنا چاند
چاند کسی کا ہو نہیں سکتا، چاند کسی کا ہوتا ہے؟
چاند کی خاطر ضد نہیں کرتے، اے مرے اچھے انشا چاند




فرش پہ بیٹھے اک جوگی نے عرش کے چاند پہ ہارا جی
،شعر ہمارے سننے والو - رکھیو جان سے پیارا جی



ہر شعر پہ شور سا اٹھتاہے، ہر گیت پہ دیپ سا جلتا ہے
جب رات کو من کی محفل میں اُس چاند کا چرچا چلتا ہے
 
Top