اس مبارک اور رحمتوں بھرے دن۔۔۔دعاؤں کی درخواست:۔

Angela

~LONELINESS FOREVER~
TM Star
Apr 29, 2019
2,689
2,790
213
~Dasht e Tanhaayi~

یا اللہ عزوجل!
یا رحمٰن، یا رحیم!
آج پھر تجھے اپنے غم سنانے کو جی چاہتا ہے۔ زندگی کی رعنائیوں سے بے زار اکھڑی سانسیں ہیں جو تجھے حال دل سنانے کو بے قرار ہیں۔:(۔

یارب العالمین!
ہمیں تیری رحمت کا وہ منظر بھی یاد ہے.... جب ابرہہ نے بیت اللہ پر چڑھائی کا ارادہ کیا تھا۔ اس کی فوج ہاتھیوں پر سوار بڑے جاہ و حشم سے چلی آرہی تھی۔ اور مکہ والے دم سادھے اس عفریت کا انتظار کررہے تھے۔ دکھی تھے، غمگین تھے مگر کچھ کر نہیں سکتے تھے اور عبد المطلب کی درد بھری فریاد جو انھوں نے بیت اللہ میں جا کر کی،،

"یا اللہ اپنے گھر کی حفاظت فرما... میں تیرے سوا ان کے مقابلے میں کسی سے امید نہیں رکھتا۔"

پھر تو نے کیسے ابرہہ کی فوج، وقت کی سُپر پاور پر، ابابیلوں کا لشکر بھیجا تھا جس نے انھیں نیست و نابود کر دیا، انھیں صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔
دنیا والوں نے دیکھ لیا کہ کعبۃ اللہ کی حفاظت کیسے کی جاتی ہے۔

یا اللہ یا ربی یا حیی یا قیوم!!۔
آج پھر کشمیر کے باشندے، تیرے مظلوم بندے بڑی مصیبت میں ہیں.. بڑی تکلیف میں ہیں، بہت بے قرار ہیں۔

ستر سالوں سے وہ تکلیفیں ہی اٹھا رہے ہیں، گردنیں کٹوا رہے ہیں، اپنی عصمتیں لٹا رہے ہیں۔:(۔

یا اللہ عزوجل!!۔
تو نے کہا تھا ناں ایک مسلمان کی جان کی حرمت کعبہ سے بھی بڑھ کر ہے... تو دیکھ اے اللہ! کیسے انسانی جانوں کو خاک و خون میں تڑپایا جارہا ہے آج ان کی سر زمین کے مالکانہ حقوق بھی ان سے چھینے جا رہے ہیں۔ انھیں فلسطینیوں کی طرح در بدر کیے جانے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ زمین کے چپے چپے سے تیرے نام لیواؤں کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

یا اللہ عزوجل!۔
دل غم سے نڈھال بس ایک فریاد کرتا ہے تجھ سے... آخر یہ سب کچھ کب تک ہوتا رہے گا ؟
امت کب تک سوئی رہے گی؟

اے اللہ عزوجل! تُو تو قادر مطلق ہے ناں...
اے اللہ عزوجل! تو سب کچھ ٹھیک کر دے۔
پھر سے کوئی ابابیلوں کا لشکر بھیج اس مودی اور اس کے ہمنواؤں پر...
اے اللہ عزوجل! جیسے تو نے ابرہہ کو نشان عبرت بنا دیا تھا اسی طرح بدبخت مودی کو بھی نشان عبرت بنا دے۔

اے میرے رب! آج مسلمان ذلت و مسکنت کی عمیق گہرائیوں میں ہیں۔
ہمارا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔:(۔
حُب دنیا حُب مال ہمیں اندر سے کھوکھلا کر چکا ہے۔ ایسا لگتا ہے یہاں سب سو رہے ہیں۔ اب کسی سے کوئی امید باقی نہیں رہی...

بس تیرا ہی سہارا ہے۔ اندھیرے میں امید کی کرن ایک واحد تیری ذات ہے۔
ہم تیری رحمت سے مایوس نہیں ہیں مولیٰ....!

تو نے کہا تھا ناں "تو بندوں کے گمان کے ساتھ ہے۔" پس ہمیں تجھ سے بڑی امیدیں ہیں۔اور تو کبھی بھی اپنے بندوں کا یقین نہیں توڑتا۔
میرے رب! یوں لگتا ہے کوئی خیر کی خبر آنے والی ہے کوئی عافیت کے چشمے پھوٹنے والے ہیں۔
غم کی کالی رات کی سحر ہونے والی ہے۔

ہماری امیدوں کو سچا کر دے اے اللہ ۔۔۔
اے اللہ عزوجل! اک نظر کرم کردے، اگرچہ ہم اس کے بھی لائق نہیں.. لیکن میرے اللہ! ہم تیرے ہی نام لیوا ہیں تیرے ہی نام پر ستائے جاتے ہیں....۔
ہم پر رحم کر دے، ہمیں کافروں کے ہاتھوں رسوا ہونے سے بچا لے۔ نہتے کشمیریوں کو اب اس ظلم و جبر کی چکی سے نکال دے۔:(۔

پوری امتِ محمد ﷺ پر رحم فرما دے۔
ہمارے سوئے ہوئے دلوں کو جگادے۔
ہمیں سچا امتی بنا دے،
ہمیں اپنے نبیِ کریم ﷺ کے رستے پر چلا دے،
ہمیں ہمارا فرضِ منصبی یاد دلا دے،،،

یارب!
یا مالکِ ارض و سماء!
ہمیں اس ذلت و مسکنت سے نکال لے، ہمیں دنیا و آخرت میں اپنی رضا دے دے،،،

آمــــین یـا رب العالمین

===================
115095
 

ROHAAN

LOVE IS LIFE
TM Star
Aug 14, 2016
3,009
2,104
513
❤ آمیـــــــــــــن ثم آمیـــــــــــــــن يا رب العالمـــــــــین❤
 
  • Like
Reactions: Angela
Top
Forgot your password?