Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

پتے خـزاں میں پیـڑ سے گرتے رہے مگر
موسم بدل گیا تو پـرندوں سے بھی گئے
اشکوں کے ساتھ بہہ گئیں اپنی بصارتیں
ہم رفتگاں کی یاد میں زندوں سے بھی گئے

 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡

پتے خـزاں میں پیـڑ سے گرتے رہے مگر
موسم بدل گیا تو پـرندوں سے بھی گئے
اشکوں کے ساتھ بہہ گئیں اپنی بصارتیں
ہم رفتگاں کی یاد میں زندوں سے بھی گئے

🤕 🤕 🤕 🤕
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡

اچانک دل ربا موسم کا دل آزار ہو جانا
دعا آساں نہیں رہنا سخن دشوار ہو جانا

تمہیں دیکھیں نگاہیں اور تم کو ہی نہیں دیکھیں
محبت کے سبھی رشتوں کا یوں نادار ہو جانا

ابھی تو بے نیازی میں تخاطب کی سی خوشبو تھی
ہمیں اچھا لگا تھا درد کا دل دار ہو جانا

اگر سچ اتنا ظالم ہے تو ہم سے جھوٹ ہی بولو
ہمیں آتا ہے پت جھڑ کے دنوں گل بار ہو جانا

ابھی کچھ ان کہے الفاظ بھی ہیں کنج مژگاں میں
اگر تم اس طرف آؤ صبا رفتار ہو جانا

ہوا تو ہم سفر ٹھہری سمجھ میں کس طرح آئے
ہواؤں کا ہماری راہ میں دیوار ہو جانا

ابھی تو سلسلہ اپنا زمیں سے آسماں تک تھا
ابھی دیکھا تھا راتوں کا سحر آثار ہو جانا

ہمارے شہر کے لوگوں کا اب احوال اتنا ہے
کبھی اخبار پڑھ لینا کبھی اخبار ہو جانا
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313

ہر رات تیری یاد کو سینے سے نکالا
جیسے کسی مورت کو دفینے سے نکالا
اک خواہشِ ناکام کو اس کو چۂ دل سے
بدلے تیرے تیور تو قرینے سے نکالا
پاؤں تری دہلیز پہ رکھنے کے سزاوار
تونے جنہیں تکریم کے زینے سے نکالا
سکہ نہیں چلتا تری سرکار میں ورنہ
کیا کیا نہ ہنر ہم نے خزینے سے نکالا
ہم ایسے برے کیا تھے کہ نفرت نہ محبت
رکھا نہ کبھی پاس نہ سینے سے نکالا
ٹھوکر میں طلب کی رہے ہر عمر میں ہم جان
یو ں جیت کے مفہوم کو جینے سے نکالا

 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
ہر رات تیری یاد کو سینے سے نکالا
جیسے کسی مورت کو دفینے سے نکالا
اک خواہشِ ناکام کو اس کو چۂ دل سے
بدلے تیرے تیور تو قرینے سے نکالا
پاؤں تری دہلیز پہ رکھنے کے سزاوار
تونے جنہیں تکریم کے زینے سے نکالا
سکہ نہیں چلتا تری سرکار میں ورنہ
کیا کیا نہ ہنر ہم نے خزینے سے نکالا
ہم ایسے برے کیا تھے کہ نفرت نہ محبت
رکھا نہ کبھی پاس نہ سینے سے نکالا
ٹھوکر میں طلب کی رہے ہر عمر میں ہم جان
یو ں جیت کے مفہوم کو جینے سے نکالا
اتنے بے جان سہارے تو نہیں ہوتے نا
درد دریا کے کنارے تو نہیں ہوتے نا

رنجشیں ہجر کا معیار گھٹا دیتی ہیں
روٹھ جانے سے گزارے تو نہیں ہوتے نا

راس رہتی ہے محبت بھی کئی لوگوں کو
وہ بھی عرشوں سے اُتارے تو نہیں ہوتے نا

ہونٹ سینے سے کہاں بات چھپی رہتی ہے
بند آنکھوں سے اشارے تو نہیں ہوتے نا

ہجر تو اور محبت کو بڑھا دیتا ہے
اب محبت میں خسارے تو نہیں ہوتے نا

زینؔ اک شخص ہی ہوتا ہے متاعِ جاں بھی
دل میں اب لوگ بھی سارے تو نہیں ہوتے نا
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

کون مانے گا یہ، اب کس کو یقیں آئے گا
میں وہی ہوں جو کبھی جان سے پیارا تھا تمھیں
 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
2021-01-17 13.00.20.jpg

عجب ہے رنگِ چمن، جا بجا اُداسی ہے
مہک اُداسی ہے، بادِ صبا اُداسی ہے
:(
نہیں نہیں، یہ بھلا کس نے کہہ دیا تم سے؟
میں ٹھیک ٹھاک ہوں، ہاں بس ذرا اُداسی ہے
:(
میں مبتلا کبھی ہوتا نہیں اُداسی میں
میں وہ ہوں جس میں کہ خود مبتلا اُداسی ہے
😓
طبیب نے کوئی تفصیل تو بتائی نہیں
بہت جو پوچھا تو اتنا کہا، اُداسی ہے
😔
گدازِ قلب خوشی سے بھلا کسی کو ملا؟
عظیم وصف ہی انسان کا اُداسی ہے
😕
شدید درد کی رو ہے رواں رگِ جاں میں
بلا کا رنج ہے، بے انتہا اُداسی ہے
😣
فراق میں بھی اُداسی بڑے کمال کی تھی
پسِ وصال تو اُس سے سِوا اُداسی ہے
😟
تمہیں ملے جو خزانے، تمہیں مبارک ہوں
مری کمائی تو یہ بے بہا اُداسی ہے
:)
چھپا رہی ہو مگر چھپ نہیں رہی مری جاں
جھلک رہی ہے جو زیرِ قبا اُداسی ہے
:(
مجھے مسائلِ کون و مکاں سے کیا مطلب
مرا تو سب سے بڑا مسئلہ اُداسی ہے
😣
فلک ہے سر پہ اُداسی کی طرح پھیلا ہُوا
زمیں نہیں ہے مرے زیرِ پا، اُداسی ہے
😟
غزل کے بھیس میں آئی ہے آج محرمِ درد
سخن کی اوڑھے ہوئے ہے ردا، اُداسی ہے
😢
عجیب طرح کی حالت ہے میری بے احوال
عجیب طرح کی بے ماجرا اُداسی ہے
😣
وہ کیفِ ہجر میں اب غالباً شریک نہیں
کئی دنوں سے بہت بے مزا اُداسی ہے
😕
وہ کہہ رہے تھے کہ شاعر غضب کا ہے عرفان
ہر ایک شعر میں کیا غم ہے، کیا اُداسی ہے
 
  • Like
Reactions: Kavi

Armaghankhan

Likhy Nhi Ja Sakty Dukhi Dil K Afsaany
Super Star
Sep 13, 2012
10,433
5,571
1,313
KARACHI
View attachment 114673
عجب ہے رنگِ چمن، جا بجا اُداسی ہے
مہک اُداسی ہے، بادِ صبا اُداسی ہے
:(
نہیں نہیں، یہ بھلا کس نے کہہ دیا تم سے؟
میں ٹھیک ٹھاک ہوں، ہاں بس ذرا اُداسی ہے
:(
میں مبتلا کبھی ہوتا نہیں اُداسی میں
میں وہ ہوں جس میں کہ خود مبتلا اُداسی ہے
😓
طبیب نے کوئی تفصیل تو بتائی نہیں
بہت جو پوچھا تو اتنا کہا، اُداسی ہے
😔
گدازِ قلب خوشی سے بھلا کسی کو ملا؟
عظیم وصف ہی انسان کا اُداسی ہے
😕
شدید درد کی رو ہے رواں رگِ جاں میں
بلا کا رنج ہے، بے انتہا اُداسی ہے
😣
فراق میں بھی اُداسی بڑے کمال کی تھی
پسِ وصال تو اُس سے سِوا اُداسی ہے
😟
تمہیں ملے جو خزانے، تمہیں مبارک ہوں
مری کمائی تو یہ بے بہا اُداسی ہے
:)
چھپا رہی ہو مگر چھپ نہیں رہی مری جاں
جھلک رہی ہے جو زیرِ قبا اُداسی ہے
:(
مجھے مسائلِ کون و مکاں سے کیا مطلب
مرا تو سب سے بڑا مسئلہ اُداسی ہے
😣
فلک ہے سر پہ اُداسی کی طرح پھیلا ہُوا
زمیں نہیں ہے مرے زیرِ پا، اُداسی ہے
😟
غزل کے بھیس میں آئی ہے آج محرمِ درد
سخن کی اوڑھے ہوئے ہے ردا، اُداسی ہے
😢
عجیب طرح کی حالت ہے میری بے احوال
عجیب طرح کی بے ماجرا اُداسی ہے
😣
وہ کیفِ ہجر میں اب غالباً شریک نہیں
کئی دنوں سے بہت بے مزا اُداسی ہے
😕
وہ کہہ رہے تھے کہ شاعر غضب کا ہے عرفان
ہر ایک شعر میں کیا غم ہے، کیا اُداسی ہے
👎 Ap ko bohat shokh Hy Allah K kamo main madakhlat Ka sayad K koi boly ga aor wo ho Jaye GA ajeeb Soch Hy
 

Attachments

  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

یادیں تھیں دفن ایسی کہ بعد از فروخت بھی
اُس گھر کی دیکھ بھال کو جانا پڑے مجھے

 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

ہوتا تو نہیں ایسے، مگر ہم نے کیا ہے
اک یادِ مُسلسل پہ...۔۔۔۔ لگاتار گزارا

 
  • Like
Reactions: Angela

Blue-Black

chai-mein-biscuit
TM Star
May 27, 2014
1,921
607
1,213
KARACHI
خود کو کبھی انڈرایسٹیمیٹ مت کریں۔
اپنی سیلف ریسپیکٹ پر کبھی کمپرومائز مت کرنا۔
ہر مقام پر لڑ جانا مگر اپنی عزت نفس قائم رکھنا۔
لوگوں کے معاملات میں کم سےکم مداخلت کریں
۔ محبت پھیلائیں۔

😂🤣😎میرا پیغام ہے محبّت جہاں تک پہنچے
 
Top