انگلش کاؤنٹی سمرسٹ پاکستانی بیٹسمین بابراعظم کی شکر گزار

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
3,936
3,916
1,313
Lahore,Pakistan
انگلش کاؤنٹی سمرسٹ پاکستانی بیٹسمین بابراعظم کی شکر گزار
115069


فورڈے میچ کیلئے ہامی نہ بھرتے تو اوورسیز پلیئر کے بغیر ہی کھیلنا پڑتا،جیسن کیر
ٹانٹن(اسپورٹس ڈیسک)انگلش کاؤنٹی سمرسٹ پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم کی شکرگزار ہے کہ انہوں نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے چار روزہ میچ میں شرکت کیلئے رضامندی ظاہر کردی،کاؤنٹی کے کوچ جیسن کیر کا کہنا ہے کہ اگر وہ ہامی نہ بھرتے تو انہیں کسی اوورسیز پلیئر کے بغیر ہی میدان میں اترنا پڑتا۔واضح رہے کہ سمرسٹ کاؤنٹی تاریخ میں پہلی مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ جیتنے کیلئے پرامید ہے جو چار پوائنٹس کے فرق سے ایسیکس کے بعد دوسرے نمبر پر فائز ہے اور توقعات کو بلند کرنے کیلئے بابر اعظم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو 18اگست سے واروکشائر کیخلاف ایجبسٹن میں شروع ہونے والے فور ڈے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے ۔کلب کے کوچ جیسن کیر کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے بابر اعظم واروکشائر کیخلاف چار روزہ میچ کھیلنے پر آمادہ ہو گئے جو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے وسط میں ان کی ٹیم کیلئے چیلنج سے کم نہیں تاہم پاکستانی بیٹسمین رضامند نہ ہوتے تو اس میچ میں سمرسٹ کی ٹیم کسی بھی اوورسیز پلیئر کے بغیر حصہ لیتی۔ بابراعظم سے سمرسٹ کاؤنٹی نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے معاہدہ کیا تھا جہاں سات میچوں میں وہ تین نصف سنچریوں سمیت 323 رنز اسکور کر چکے ہیں تاہم ان کی ٹیم ساؤتھ گروپ میں تین فتوحات کی بدولت چھٹے نمبر پر فائز ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بابراعظم نے جب سے کلب جوائن کیا ہے اس کی ویب سائٹ پر مداحوں نے دھاوا بول دیا ہے اور سمرسٹ کاؤنٹی کے مطابق لائیو اسٹریمنگ پر ڈیڑھ ملین سے زائد افراد نے حالیہ عرصے میں کاؤنٹی کے ٹی ٹوئنٹی میچز دیکھے ہیں جس کی وجہ بابر اعظم ہیں۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?