ايک عام خاتون بھی ماڈل جيسی لگ سکتی ہے

  • Work-from-home

Hiya

Banned
Nov 12, 2009
345
252
0
ايک عام خاتون بھی ماڈل جيسی لگ سکتی ہے بشرطيکہ وہ کچھ ماہرانہ مشوروں پر عمل کرے۔ تيس سال کی عمر تک تو عورت اچھی لگتی ہی ہے مگر اپنا خيال نہ رکھا جائے تو چہرے پر اچانک عمر کا اثر نظر آنے لگ جاتا ہے۔ اور اگر اپنا خيال بھی نہ رکھا جائے تو عمر اور بھی زيادہ لگنے لگتی ہے۔ اس لئے بہتر يہ ہے کہ تيس سال کی عمر سے پہلے ہی اپنا خيال رکھنا شروع کر ديا جائے۔ درج ذيل کچھ باتيں ہيں جن پر عمل کرنے سے آپ اسمارٹ اور خوبصورت لگ سکتے ہيں

١۔ آنکھوں پر توجہ ديں: دوسروں کی نظر سب سے پہلے آپکی آنکھوں پر پڑتی ہے۔ اچھی اور معياری نقلی پلکيں، سياہ آئی لائينر اور ہلکا سا آئی شيڈو آپکی آنکھوں کو پرکشش بنا سکتے ہيں۔ پھر چاہے آپ باقی ميک اپ کريں نہ کريں۔
٢۔ بھويں: اچھی بنی ہوئی بھويں آپکی شکل کو اچانک بہتر بنا ديتی ہيں۔ اس لئے اگر بھويں بنانا مشکل لگے تو بيوٹی پارلر سے ايک مرتبہ ضرور مدد لے ليں، پھر آپ اسی طريقے سے آئندہ خود اپنی بھويں بنا سکتی ہيں۔
٣۔ پرفيوم/خوشبو: ايک دو اچھے پرفيوم گھر ميں ضرور رکھيں۔ صاف ستھرہ خوشبو دار انسان ويسے ہی دل کو بھاتا ہے۔ اچھی خوشبو آپ ميں خود اعتمادی لاتی ہے۔
٤۔ موسچرائزر استعمال کريں: اگرآپ کی جلد زيادہ آئلی نہيں ہے تو وسچرائزر کا کثرت سے استعمال آپکی جلد کو نرم و ملائم اور تروتازہ بنا دے گا۔ خشک جلد پر بہت جلد جھرياں پڑ جاتی ہيں۔ اگر جلد پر کريم لگاتے رہيں تو عمر سے پہلے بوڑھے نظر انے کا يہ خطرہ ٹل سکتا ہے۔
٥۔ اپنی آنکھوں اور ہونٹوں پر پنسل کی زيادہ گہری لائنيں کبھی مت لگائيں۔ پنسل لگانے کے بعد اسے انگلی سے مدھم کر ليں
 
Top