آئندہ ڈومیسٹک سیزن نئی صلاحیت کو ابھارنے کا روڈ میپ ہے :احسان مانی

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,671
5,716
1,313
Lahore,Pakistan
آئندہ ڈومیسٹک سیزن نئی صلاحیت کو ابھارنے کا روڈ میپ ہے :احسان مانی
115870

نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب کرنا پی سی بی کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب کرنا پی سی بی کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ آئندہ ڈومیسٹک سیزن نئی صلاحیت کو اعلیٰ سطح پر ابھارنے کا روڈ میپ ہے جس کے دوران شہری ایسوسی ایشنز کی زیرنگرانی کلب اور سکول کرکٹ سمیت مختلف انڈر ایج ٹورنامنٹس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ہر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے مقابلوں کا انعقاد کرے گی جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح کی کرکٹ میں آنے کے مواقع میسر آئیں گے ۔تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کو سالانہ انٹرسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا ہوگا جس کی چھ فاتح ٹیمیں نیشنل سٹی چیمپئن شپ میں مد مقابل آئیں گی جبکہ انڈر 19سطح پر ون ڈے اور تین روزہ میچز بھی اسی سلسلے کا حصہ ہوں گے جس سے نوجوان کھلاڑیوں کا پول بڑھانے میں مدد مل سکے گی۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?