آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے کیسے بچا جائے ؟

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,493
10,879
1,313
Lahore,Pakistan
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے کیسے بچا جائے ؟

1564530181692.jpeg


آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں اگر حلقے ہوجائیں تو اس سے نجات کے کئی آسان اور گھریلو نسخے موجود ہیں۔
لاہور(نیٹ نیوز) آنکھوں کے گرد حلقوں کو دور کرنے کیلئے سب سے مفید‘کیسٹر آئل’ ہے ۔ پہلے ہاتھ دھوئیں پھر ہاتھوں کو سکھانے کے بعد 3 سے 4 قطرے آئل کے ہاتھ میں لیں تو آنکھوں کے نیچے لگائیں پھرآدھے منٹ تک آہستہ آہستہ مساج کریں۔ کیسٹر آئل کو ہمیشہ رات کے وقت لگائیں، اسے لگا رہنے دیں اور ایسے ہی سوجائیں۔ صبح اُٹھ کر تازے پانی سے آنکھیں دھو لیں۔ کھیرے کے کٹے ہوئے پیس 15سے 20 منٹ کیلئے آنکھوں پر رکھیں، چند روز تک یہ عمل دہرائیں آنکھوں کے گرد حلقے ختم ہو جائیں گے ۔لیموں کے عرق میں وٹامن سی ہوتا ہے جو آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو دور کرنے کیلئے اچھا سمجھا جاتا ہے ۔ ٹی بیگ کے ذریعے بھی سیاہ حلقے دور کئے جاسکتے ہیں۔ اس کیلئے گرین ٹی کے ٹی بیگز لیں اور انہیں اچھی طرح پانی سے دھو کر فریج میں رکھ دیں تاکہ یہ اچھی طرح ٹھنڈا ہوجائیں پھر اسے نکال کر آنکھوں پر رکھیں۔ یہ عمل چند دنوں تک جاری رکھیں گے تو نتائج ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے ۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?