آپ کے گھر میں موجود خطر ناک چیزیں ،تحریر : نجف زہرا تقوی

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,445
7,466
1,313
Lahore,Pakistan
آپ کے گھر میں موجود خطر ناک چیزیں ،تحریر : نجف زہرا تقوی


گھر کسے پیارا نہیں ہوتا۔اگر یہ واقعی گوشئہ عافیت ہوتو اس سے بڑھ کر اور نعمت کیا ہوسکتی ہے ،مگر ممکن ہے کہ آپ کی صحت کے لیے گھر میں ہی ایسی خطر ناک چیزیں بھی موجود ہوں جن سے آپ پوری طرح آگاہ نہ ہوں ۔آئیے ہم آپ کو بتائیں کہ وہ کیا چیزیں ہیں اور ان سے کس طرح نمٹنا چاہیے۔

آپ کے کچن کا سپونج:

شاید آپ کو معلوم نہ ہو کہ کچن میں جس نرم اسفنج یا سپونج سے آپ برتن صاف کر رہی ہیں ،ان میں کم و بیش دو کروڑ جراثیم اب بھی موجود ہیں۔آپ برتن صاف کرنے کے بعد اس سپونج کی صفائی کے لیے جو طریقہ استعمال کرتی ہیں ان سے جراثیم کا صفایا نہیں ہوتا،اور ان میں ایسے خطر ناک جرثومے بد ستور موجود رہتے ہیں جو آپ کو بیمار کر سکتے ہیں۔ایک امریکی ادارے کے ریسرچرز نے اپنی تحقیق میں یہ دیکھا کہ سپونج کی صفائی کے لیے بلیچ کے محلول یا لیمن جوس میں ڈبونے یا پانی سے دھونے کا جو طریقہ اختیار کیا جاتا ہے وہ بالکل بے سود ہوتا ہے۔ان کا یہ کہنا ہے کہ اس قسم کے گندے سپونج کو صاف کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے ایک منٹ تک اونچے درجہ حرارت پر مائیکرو ویو واشر میں رکھا جائے۔اس طرح نوے فیصد جرثوموں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

آپ کا بستر:

ممکن ہے کہ آپ نے سیر و تفریح میں کہیں باہر وقت گزارا ہو یا عزیز رشتہ داروں کے ہاں قیام کیا ہو اور جب گھر واپس آئے ہوں تو بن بُلائے کچھ رینگنے والے مہمان بھی آپ یا آپ کے سامان کے ساتھ چپک کر آ گئے ہوں اور اب آپ کے بستر یا میٹرس کے کونے کھدروں میں چھُپے بیٹھے ہوں ۔یہ رینگنے والے حشرات کھٹمل ہیں ۔جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی خون پینے والے یہ کیڑے ہیپاٹائٹس بی اور چھا گاس کی بیماری کا سبب بننے والے خورد بینی اجسام کی پرورش کرتے ہیں۔ان کے کاٹنے سے انفیکشن اور الرجی کا خطرہ الگ ہوتا ہے۔کھٹملوں سے نجات کے لیے مئوثر ادویات کا استعمال صرف ایک بار کافی نہیں ہوتا بلکہ کچھ دنوں کے وقفے سے انہیں دو ،تین بار استعمال کرنا چاہیے۔

آپ کا کمپیوٹر کی بورڈ یا موبائل فون:

ہو سکتا ہے کہ آپ سوچ رہے ہوں کہ کمپیوٹر یا موبائل فون تو صرف میرے ذاتی استعمال کے لیے ہے لہٰذا یہ کیسے گندا ہو سکتا ہے،لیکن آپ شاید نہیں جانتے کہ کی بورڈ اور موبائل فونز پر بہت بڑی تعداد میں جراثیم موجود ہوتے ہیں۔کی بورڈ اور موبائل کی سکرین استعمال کرنے کے بعد کھانا کھانے سے پہلے اچھی طرح ہاتھوں کو دھونا ہر گز مت بھولیں۔

آپ کے دروازے کا ہینڈل:

آپ اپنے مکان یا کمرے میں داخل ہونے کے لیے دروازے پر لگے ہوئے دستے یا کُنڈی کو گھما کو کھولتے ہیں۔اسے آپ کے علاوہ بیشمار دیگر افراد بھی دن میں کئی بار استعمال کرتے ہیں۔ایسے میں کئی آلودہ ہاتھوں کی وجہ سے بے شمار جراثیم دروازے تک پہنچ جاتے ہیں،اور ماہرین کے مطابق یہ جراثیم کئی روز تک دروازے کے ہینڈل پر زندہ رہ سکتے ہیں۔لہٰذا اکثر و بیشتر جراثیم کش محلول میں تر کپڑے سے اپنے دروازوں کے ہینڈل کو پونچھنے کی عادت اپنا لیں۔
 
Top
Forgot your password?