......ایسی ہی کوئی سکیم پاکستان میں بھی متعارف کروادی گئی تو

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
بھارت میں ایک کھرب 55 ارب روپے کے فنڈ سے ’اسٹارٹ اپ انڈیا‘ اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے،جس کا مقصد صنعتوں اور کاروبار کو فروغ دینا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں اسٹارٹ اپ انڈیا کی تقریب سے خطاب میں بتایا کہ نیا کاروبار شروع کرنے والوں سے 3 سال تک کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا،نئے کاروبار کو کیپیٹل گین ٹیکس سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت میں کاروبار کے فروغ کیلئے ایک کھرب 55 ارب روپے کے فنڈ کا اعلان کیا ہے’اسٹارٹ اپ انڈیا‘ اسکیم کا مقصد صنعتوں اور کاروبار کو فروغ دینا ہے،جس کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرضے دیے جائینگے، جس کے لیے سالانہ 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔نریندر مودی کے مطابق وہ سوچتے تھے کہ ایک چائے والابھی ہوٹل چین کیوں نہیں شروع کرسکتا ¾مقصد کیلئے انہوں نے یہ اسکیم شروع کی ہے تاکہ نوجوان اپنا کاروبار شروع کرکے ملکی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔ پاکستان میں آئے دن نئے نئے ٹیکس لگانے کی خبریں آرہی ہیں جبکہ دوسری جانب بھارت میں نیا کاروبارشروع کرنے والوں سے تین سال تک کوئی ٹیکس نہیں لینے کا اعلان ہوگیا ہے، پاکستانی معاشی ماہرین نے بھارت کی اس سکیم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اسے کاروباری طبقے کے لئے نہایت ہی اہم اقدام قراردیا ہے انہوں نے بتایا کہ اگر ایسی ہی کوئی سکیم پاکستان میں بھی متعارف کروادی گئی تو اس سے اقتصادی سرگرمیوں میں بہت زیادہ بہتری آئے گی۔
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
Anhan
Mujh Nahii Pata tha Is Bare me .
Thnx for the Info.
Nice Thread.
 
Top