ایپل پائی

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,158
10,464
1,313
Lahore,Pakistan
ایپل پائی

کرسٹ کے اجزاء:میدہ دو کپ،بادام(پائوڈر) چار کھانے کے چمچ،چینی چار کھانے کے چمچ،انڈے دو عدد،مکھن پچاس گرام،دودھ حسبِ ضرورت، (فلنگ کے اجزاء) ہرے یا لال سیب پانچ عدد،کریم ایک پیکٹ،ونیلا ایسنس 1/2چائے کا چمچ،میدہ دو کھانے کے چمچ،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،انڈے چار عدد،آئسنگ شوگر1/2کپ،پسی دار چینی1/2چائے کا چمچ

ترکیب:کرسٹ بنانے کے لیے تمام اجزاء ایک برتن میں ڈال کر گوندھیںا ور دس منٹ فریج میں رکھ دیں۔فلنگ کے لیے ہرے یا لال سیب کاٹ کر لیموں کا رس لگائیں۔اب ایک پیالی میں کریم،آئسنگ شوگر،انڈے اور ایک کھانے کا چمچ میدہ ڈال کر پھینٹ لیں۔اس کے بعد کرسٹ میں سیب رکھ کر انڈوں کا آمیزہ ڈال دیں۔اب اس پر ایک کھانے کا چمچ میدہ اور پسی دار چینی کا مکسچر چھڑکیں۔آخر میں اوون کو پہلے سے150cپر گرم کر کے تیار آمیز ے کو تیس منٹ بیک کر لیں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?