Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
Adaab-e-Wafa Bhi Seekho Ishq Ki Bargaah Main Tum
Faqat Yun Dil Lagany Se Dilon Main Ghar Nahi Banty
 

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
کب کا چھوڑ دیا ہم نے لوگوں کے پیچھے چلنا اے دوست
جس کی جتنی بھی قدر کی، اس نے اتنا ہی گرا ہوا سمجھا
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,172
3,477
1,313
Dubai

اُس نے چُھو کر مُجھے پتھر سے پھر اِنسان کیا
مُــدتـوں بعـد مـِری آنکـھوں مـیں آنسو آئـے

 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,172
3,477
1,313
Dubai

اِس دور مـیں اِنسان کا چـہـرہ نـہیں مِـلتـا
کب سے میں نقابوں کی تہیں کھول رہا ہوں

 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,172
3,477
1,313
Dubai

کوئی لپیٹ کے اخبار میں بوقتِ صبح
ہزار دکھ مری چوکھٹ پہ پھینک جاتا ہے
 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡

اُس نے چُھو کر مُجھے پتھر سے پھر اِنسان کیا
مُــدتـوں بعـد مـِری آنکـھوں مـیں آنسو آئـے

عمدہ....

اے غم عشق میری آنکھ کو پتھر کر دے
ہے میرے سر پہ تیرے اور بھی احسان بہت
 
  • Like
Reactions: Kavi

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
اِس دور مـیں اِنسان کا چـہـرہ نـہیں مِـلتـا
کب سے میں نقابوں کی تہیں کھول رہا ہوں
زندگی رین بسیرے کے سوا کچھ بھی نہیں
یہ نفس عمر کے پھیرے کے سوا کچھ بھی نہیں

جسے نادان کی بولی میں صدی کہتے ہیں
وہ گھڑی شام سویرے کے سوا کچھ بھی نہیں

دل کبھی شہر سدا رنگ ہوا کرتا تھا
اب تو اجڑے ہوئے ڈیرے کے سوا کچھ بھی نہیں

ہاتھ میں بین ہے کانوں کی لوؤں میں بالے
یہ ریاکار سپیرے کے سوا کچھ بھی نہیں

سانس کے لہرئیے جھونکوں سے پھٹا جاتا ہے
جسم کاغذ کے پھریرے کے سوا کچھ بھی نہیں


آج انسان کا چہرہ تو ہے سورج کی طرح
روح میں گھور اندھیرے کے سوا کچھ بھی نہیں


وقت ہی سے ہے شرف دست دعا کو حاصل
بندگی سانجھ سویرے کے سوا کچھ بھی نہیں

فقر مخدوم ہے لج پال ہے لکھ داتا ہے
تاج بے رحم لٹیرے کے سوا کچھ بھی نہیں
 
  • Like
Reactions: minaahil

saviou

Moderator
Aug 23, 2009
41,203
24,155
1,313
عجب اک شان سے در بارِحق میں سرخرو ٹھرے
جو دنیا کے کٹہروں میں عدوکے رو برو ٹھرے
بھرے گلشن میں جن پر انگلیاں اٹھیں، وہی غنچے
فرشتوں کی کتابوں میں چمن کی آبرو ٹھرے

 
  • Like
Reactions: Fantasy and Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡

عجب اک شان سے در بارِحق میں سرخرو ٹھرے
جو دنیا کے کٹہروں میں عدوکے رو برو ٹھرے
بھرے گلشن میں جن پر انگلیاں اٹھیں، وہی غنچے
فرشتوں کی کتابوں میں چمن کی آبرو ٹھرے
اڑا کر لے گئی جنت کی خوشبو جن کو گلشن سے
انہی پھولوں کا مسکن کیوں نہ دل کی آرزو ٹھہرے
وہ چہرے نور تھا جن کا سدا رشک مہ کامل
رقیب ان کے ہوئے جو بھی، ہمیشہ سرخ رو ٹھہرے
اے دانشور ترے آرام کے ضامن ہیں دیوانے
جو جنگاہوں میں دن اور رات ستم کے دوبدو ٹھہرے
چلو کہ اب کہیں جا کے یہ اپنے جان و دل واریں
تھمے بھی یہ سفر آخر ،کہیں تو جستجو ٹھہرے

:)
 
  • Like
Reactions: saviou

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡

آخر وہ میرے قد کی بھی حد سے گزر گیا
کل شام میں تو اپنے ہی سائے سے ڈر گیا

مٹھی میں بند کیا ہوا بچوں کے کھیل میں
جگنو کے ساتھ اس کا اجالا بھی مر گیا

کچھ ہی برس کے بعد تو اس سے ملا تھا میں
دیکھا جو میرا عکس تو آئینہ ڈر گیا

ایسا نہیں کہ غم نے بڑھا لی ہو اپنی عمر
موسم خوشی کا وقت سے پہلے گزر گیا

لکھنا مرے مزار کے کتبے پہ یہ حروف
“مرحوم زندگی کی حراست میں مر گیا”



 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡

53478284_2260364147570634_4478973762363981824_n.jpg

روئیے مار دیتے ہیں یہ لہجے مار دیتے ہیں
وہی جو جان سے پیارے ہیں رشتے مار دیتے ہیں
کبھی برسوں گزرنے پر کہیں بھی کچھ نہیں ہوتا
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ لمحے مار دیتے ہیں
کبھی منزل پہ جانے کے نشاں تک بھی نہیں ملتے
جو رستوں میں بھٹک جائیں تو رستے مار دیتے ہیں
کہانی ختم ہوتی ہے کبھی انجام سے پہلے
ادھورے نامکمل سے یہ قصے مار دیتے ہیں
ہزاروں وار دنیا کے سہے جاتے ہیں ہنس ہنس کے
مگر اپنوں کے طعنے اور شکوے مار دیتے ہیں
مجھے اکثر یہ لگتا ہے کہ جیسے ہوں نہیں ہوں میں
مجھے ہونے نہ ہونے کے یہ خدشے مار دیتے ہیں
کبھی مرنے سے پہلے بھی بشر کو مرنا پڑتا ہے
یہاں جینے کے ملتے ہیں جو صدمے مار دیتے ہیں
بہت احسان جتانے سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے
بہت ایثار وقربانی کے جذبے مار دیتے ہیں
کبھی طوفاں کی زد سے بھی سفینے بچ نکلتے ہیں
کبھی سالم سفینوں کو کنارے مار دیتے ہیں
وہ حصہ کاٹ ڈالا زہر کا خدشہ رہا جس میں
جو باقی رہ گئے مجھ میں وہ حصے مار دیتے ہیں
جو آنکھوں میں رہیں نزہتؔ وہی تو خواب اچھے ہیں
جنھیں تعبیر مل جائے وہ سپنے مار دیتے ہیں
@khamosh_dua @Kavi @shehr-e-tanhayi @Armaghankhan @saviou @kainatmalik @minaahil @mehreensaeed
 

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
Pehly aa jati the qaboo mein udaasi per ab
Esi wehshat hy k lu saans to dill dukhta hy
 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,172
3,477
1,313
Dubai

یاد کی دھوپ ڈھل گئی، دشت پہ ابر آ گیا
دونوں کو نیند آگئی، دونوں کو صبر آ گیا

 
  • Like
Reactions: Angela
Top