ایگ رائس

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,445
7,464
1,313
Lahore,Pakistan
ایگ رائس

اجزاء:چاول1/2کلو، گاجر ایک پائو،ہری پیاز ایک پائو،تازہ لال مرچ چار عدد،ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ،یخنی دو کپ،شملہ مرچ دو عدد،مشروم ایک کپ،نمک ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،سویا ساس چار کھانے کے چمچ،انڈے تین عدد،تیل تین کھانے کے چمچ

ترکیب:پہلے1/2کلو چاولوں کو آدھے گھنٹے کے لیے بھگوئیں،پھر چھان کر ان میں دو کپ یخنی شامل کر کے پکنے دیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو چولہا بند کر دیں،پھر تیل گر م کر کے اس میں ایک پائو گاجر،ایک پائو ہری پیاز،چار عدد تازہ لال مرچ،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،دو عدد شملہ مرچ، ایک کپ مشروم،ایک چائے کا چمچ کالی مرچ،ایک چائے کا چمچ نمک اور چار کھانے کے چمچ سویا ساس ڈال کر دو منٹ کے لیے پکائیں،پھر اسے چاولوں میں ڈال کر مکس کریں اور ڈش میں نکال لیں۔اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے اس میں ایک عدد انڈا ڈال دیں۔جب وہ کرسپی ہو جائے تو چاولوں پر ڈالیں۔اسی طرح باقی دو عدد انڈے بھی فرائی کر کے ڈالیں۔


 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?