باتیں جو آپ نہیں جانتے

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,493
10,875
1,313
Lahore,Pakistan
باتیں جو آپ نہیں جانتے
1564607453858.jpeg

محمد ریاض

۔۱۔دنیا ایسے سوالوں سے بھری پڑی ہے جن کے جوابات نہیں ملتے۔ کچھ واقعات اتنے عجیب ہوتے ہیں کہ یقین کرنے کو جی نہیں کرتا۔ مثال کے طور پر 2011ء میں ایمی ڈیوڈسن نامی ایک عورت نے فن کا ایک ’’شاہکار‘‘ 10 ہزار ڈالر میں خریدا جبکہ وہ نظر ہی نہیں آتا تھا، ایسے جیسے کوئی خالی فریم ہو۔ اس فن پارے کا نام تھا ’’تازہ ہوا‘‘۔ اس سے وعدہ کیا گیا کہ عجائب گھر کا ایک حصہ اس سے منسوب کر دیا جائے گا۔
۔۲۔سیاست کو روکھا اور تلخ شعبہ سمجھا جاتا ہے۔ ملکوں کے سربراہوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا ادب سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا، بالخصوص مطلق العنان حاکموں کا۔ لیکن یہ خیال درست نہیں۔ عراق پر طویل عرصہ حکمرانی کرنے والے صدام حسین، جن کی حکومت کا تختہ بیرونی مداخلت سے الٹا گیا، ایک رومانوی ناول کے خالق تھے۔ یہ عراق میں بے نام شائع ہوا۔ اس کا عنوان ’’زبیبہ والملک‘‘ تھا۔ بعدازاں اس کے تراجم مختلف زبانوںمیں شائع ہوئے۔ بہت سے دوسرے سربراہان مملکت بھی ادب و شاعری سے شغف رکھتے تھے اور ہیں۔ ان میں انتہا پسند دائیں بازو کے اٹل بہاری واجپائی اور نریندر مودی شمار ہوتے ہیں۔ ۳۔کھانا اچھے اور خوبصورت برتنوں میں کھانا پسند کیا جاتا ہے۔ لیکن تائیوان میں ایک ایسا ہوٹل ہے جس میں کھانا ایسے برتنوں میں دیا جاتا ہے جو ٹوائلٹ کی مختلف اشیا سے ملتے جلتے ہوتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو ان کھانوں میں کھاتے ہوئے شاید کراہت محسوس ہو لیکن یہ ایک منفرد خیال ہے اور بہت سے لوگ ایک نیا تجربہ کرنے کے لیے اس کا رخ کرتے ہیں۔ ۴۔ امریکا کا شہر لاس ویگاس جوئے کے اڈوں کے لیے مشہور ہے۔ ان اڈوں کو چلانے والے ایک امر کو یقینی بناتے ہیں، اور وہ ہے گھڑی کا نہ ہونا۔ اس طرح جو اندر داخل ہوتا ہے اسے وقت گزرنے کا احساس نہیں ہوتا۔ شاید اس طرح وہ اپنا کاروبار بہتر بناتے ہیں۔
۔ ۵۔کاکروچ گھروں میں بسیرا کر لیں تو بہت تنگ کرتے ہیں۔ کچھ افراد ان سے خوف زدہ رہتے ہیں یا کراہت محسوس کرتے ہیں۔ ان سے نجات بھی آسان نہیں کیونکہ ان میں کیڑے مار زہر کو سہنے کی اچھی خاصی صلاحیت ہوتی ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ نسل در نسل زہروں کے خلاف مدافعت پیدا کرتے آ رہے ہیں۔ سب سے عجیب بات ان کی نسل کا انتہائی قدیم ہونا ہے۔ روئے زمین پر ہمارے خیال سے کہیں پہلے یہ موجود تھے۔ ایک اندازے کے مطابق کاکروچ ڈائنوسار سے بھی پہلے، 12 کروڑ برس قبل پائے جاتے تھے۔
 
Seemab_khan

ღ ƮɨƮŁɨɨɨ ღ
Moderator
Dec 7, 2012
7,653
5,504
1,113
✮hმΓἶρυΓ, ρმκἶჰནმῆ✮
باتیں جو آپ نہیں جانتے
View attachment 114890

waqaii ye sb tou hm jaanty hi nhi thy... ;;)
 
  • Like
Reactions: intelligent086
Top
Forgot your password?