بادیان کے دس حیرت انگیز فوائد ، تحریر : نجف زہرا تقوی

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
8,703
8,720
1,313
Lahore,Pakistan
بادیان کے دس حیرت انگیز فوائد
تحریر : نجف زہرا تقوی

ہمارے ہاں شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جہاں بادیان کے پھول کا استعمال کھانوں میں نہ ہوتا ہو۔یہ قدرت کا ایک ایسا عظیم تحفہ ہے جو نہ صرف کھانوں میں بلکہ مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔یوں تو بادیان کے پھول کے بے شمار فوائد ہیں لیکن ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔

جگر کے لیے مفید: جگر کے کئی امراض میں بادیان کی جڑیں بے حد مفید ہیں۔اس کے علاوہ معدہ،جگر اور گردوں کے امراض میں بھی ماہرینِ صحت بادیان کی جڑیں استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

قبض:اگر آپ کو قبض کا مسئلہ در پیش ہو تو اس سے نجات کے لیے بادیان چھ گرام اور سنامکی چھ گرام لے کر دونوں کو جوش دے کر چھان لیں۔اس کا ذائقہ بہتربنانے کے لیے حسبِ ضرورت چینی ملا کر پی لیں تو قبض دور ہو جائے گی۔

خفقان کا مسئلہ: جن لوگوں کو وحشت و خو ف اور دل تیز دھڑکنے کی شکایت ہو وہ بادیان پانچ گرام،گل گائوزیان پانچ گرام لے کر چھان لیں۔اس میں شہد ایک چمچ ملا کر چند روز صبح نہار منہ پی لیں تو بہت مفید ہے۔

تیزابیت:بادیان اور ملٹھی مقشرہم وزن پیس کر رکھ لیں۔صبح،دوپہر اور شام کو کھانے سے قبل ہمراہ شربت بادیان ایک ایک چمچ چھ،چھ گرام لینے سے معدہ میںجلن اور تیزابیت میں فائدہ ہوتا ہے۔

تبخیر معدہ: بادیان کے پھول کا استعمال تبخیر معدہ میں بھی بہت مفید ہے۔یہ طبیعت کو سکون دیتی ہے۔تبخیر معدہ والے لوگ بادیان کو پیس کر صبح و شام پانچ،پانچ گرام بعد از غذا کھا لیا کریں یا جوش دے کر پی لیں تو اس مسئلے سے با آسانی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

سفوف تبخیر: بادیان اور دانہ الائچی کلاں ہم وزن لے کر پیس لیں اور دوپہر شام کھانے کے بعد دو،دو گرام تازہ پانی سے کھا لیا کریں۔

صعف بصارت:بادیان کا سفوف پانچ گرام لیں اور اسے کھانے کے لیے ساتھ گاجر کا ایک گلاس جوس پئیں۔اس کا استعمال چند روز تک مسلسل کرتے رہنا فائدے مند ہے۔

ہاتھ پائوں جلنا:جن لوگوں کو ہاتھ پائوں جلنے کی شکایت ہو ، ایسے لوگ روزانہ صرف بادیان چھ گرا م تازہ پانی سے کھا لیاکریںتو ضرور فائدہ ہو گا۔

بچے کی ریح:شیر خوار بچے عموماً پیٹ کے امراض کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔جن میں ریاح بھر جانا سب سے زیادہ ہے۔ایسے بچوں کو چھ گرام بادیان جوش دے کر دن میں چار سے پانچ مرتبہ ایک ایک چمچ پلانا مفید ہے۔

قے،اُبکائی اور متلی وغیرہ:کسی بھی وجہ سے اگر قے، اُبکائی یا متلی کی شکایت ہو رہی ہو تو بادیان تین گرام،پودینہ تین گرام،دار چینی ایک گرام،سبز الائچی تین عدد جوش دے کر چھان کے پی لینے سے انشاء اللہ ضرور افاقہ ہو گا۔

بھوک نہ لگنا:جن لوگوں کو بھوک کم لگنے کی شکایت ہو وہ ذیل میں درج چیزوں کا جوشاندہ پندرہ روز پی لیں،بھوک اچھی طرح لگنے لگے گی۔پودینہ خشک چھ گرام،بادیان چھ گرام،مویز منقی نو دانہ،آلو بخارا خشک پانچ عدد آدھے گلاس پانی میں جوش دے کر چھان کر روزانہ صبح نہار منہ پی لیا جائے۔
 
  • Like
Reactions: maria_1

maria_1

TM Star
Jul 7, 2019
4,305
4,512
213

Thanks 4 informative and useful sharing
 
  • Like
Reactions: intelligent086
Top
Forgot your password?