بال رنگنے کے پانچ قدرتی طریقے

  • Work-from-home

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
بال رنگنے کے پانچ قدرتی طریقے


baal.jpg



اپنے بالوں کو صحت مند اور خوبصورت دیکھنا سب ہی کی خواہش ہوتی ہے ۔ کافی عرصے سے بالوں کو نت نئے رنگوں میں رنگنے کی روایت عام ہوگئی ہے۔ ایک وقت تھا جب محض تب ہی بال رنگے جاتے تھے جب وہ سفید ہورہے ہوں۔ لیکن اب تو نوجوان لوگ بھی کثرت سے اس فیشن کو اپنا رہے ہیں۔

مصنوعی طریقوں سے بال رنگنا اکثر کافی مہنگا پڑ جاتا ہے ۔ دکانوں میں ملنے والی ڈائیز اکثر نقصان دہ کیمیکلز سے تیار کئے جاتے ہیں جو بالوں کو کمزور کرتے ہیں ا ور بال جھڑنے لگتے ہیں ۔ کتنا ہی اچھا ہو کہ کوئی ایسا طریقہ ہو جس سے بال بھی رنگ جائیں اور ان کی مضبوطی بھی برقرار رہے ۔

مندرجہ ذیل آسان قدرتی طریقوں سے آپ اپنے بالوں کو بغیر کوئی نقصان پہنجائے رنگ سکتی ہیں۔ مصنوعی طریقوں کے مقابلے قدرتی نسخوں کے اثر کرنے میں وقت تو زیادہ لگتا ہے لیکن اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے ۔

مہندی
مہندی بالوں کو گھنا اور مضبوط بناتی ہے ۔ بال رنگنے کے لیے کیمیکل والی کالی مہندی کا استعمال ہر گز نہ کریں بلکہ کیمیکل سے پاک مہندی تلاش کریں ۔ رات کے وقت مہندی کو دہی میں ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں ۔ ہاتھوں میں دستانے پہنیں اور بال کو سیکشن میں بانٹ دیں اہر سیکشن کو الگ الگ کلپ سے باندھ لیں ایک ایک کلپ کھولتے جائیں اور پیسٹ لگاتی جائیں ۔ مہندی لگانے کے بعد بالوں کو کسی تھیلی یا کپڑے سے باندھ لیں اور ایک گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں ۔ اگر گہرا رنگ چاہیے تو دو سے تین گھنٹے تک لگا چھوڑ دیں ۔ کسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں ۔بہترین نتائج کے لیے مہینے میں دو بار استعمال کریں ۔

شہد
اگر آپ اپنے بالوں کو سنہرا کرنا چاہتی ہیں تو شہد کا استعمال بہترین ہے ۔ شہد اور دہی ملالیں۔ دہی اتنا ہونا چاہیے کہ شہد کی چکناہٹ ختم ہوجائے ۔ اور شہد اپنے بالوں کی لمبائی کے حساب سے لیں ۔ بالوں پر لگا کر دو گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں ۔ ایک بار میں شاید اس کا اثر نظر نہ آئے لیکن اس کے مستقل استعمال سے بالوں کا رنگ تبدیل ہونے لگے گا۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں ۔

سیاہ پتی
سیاہ چائے کو بالوں پر لگانے سے بال سیاہ ہوجاتے ہیں ۔ یہ بالوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔ دو کپ پانی میں دو چمچے چائے کی پتی کو اچھی طرح پکائیں ۔ تھوڑا ٹھنڈا کرکے بال اس چائے سے دھولیں زائد قہوہ بالوں سے نکل جانے دیں اور باقی کو تین سے چار گھنٹوں کے لیے لگا رہنا دیں ۔ پھر صاف پانی سے بال اچھی طرح دھو لیں اس نسخے کو تین سے چار بارا ستعمال کرنے کے بعد آپ کو فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا ۔

کافی
کافی بھی بال رنگنے کا ایک قدرتی طریقہ ہے ۔ کافی سے آپ اپنے بالوں میں سرخ اور بھورے رنگ کی ہائی لائٹس بھی دے سکتے ہیں ۔ دو کپ میں دو بڑے چمچ کافی ڈالیں ۔ بالوں کو پہلے کسی اچھے شیمپو سے دھولیں ۔ کافی کے مکسچر کو کسی چھوٹے ٹب میں ڈال دیں ٹب کو اپنے باتھ ٹب پر رکھ لیں ۔ بالوں کو اس میں بھگو لیں۔ یہاں آپ کو کسی کی مدد درکار ہوگی۔ کسی گلاس یا ڈونگے کی مدد سے مکسچر کو بالوں پر ڈالیں ۔ زائد مکسچر بالوں سے نکل جائے تو تین چار گھنٹوں تک بالوں کو ایسے ہی چھوڑ دیں۔ اس دوران بالوں پر کوئی کپڑا باندھ لیں ۔ تین چار گھنٹے بعد بال دھو لیں ۔

کافی سے بالوں کو رنگنے کا ایک اور طریقہ بھی ہے ۔ آدھے کپ کنڈشنر میں تین سے چار بڑے چمچے کافی ملائیں ۔ کندھوں پہ تولیہ رکھ لیں اور اس ڈائی کو بالوں پر برش کی مدد سے لگالیں ۔ جڑوں سے شروع کرتے ہوئے بالوں کی نوکوں تک لگائیں ۔ ایک گھنٹے تک لگا چھوڑ دیں ۔ بالوں کو سادے پانی سے دھو لیں ۔

گل بابونہ
یہ ایک قسم کاپھول ہوتا ہے ۔ اس سے بننے والی پتی آپ کو کسی بھی ہربل اسٹور پر مل جائے گی ۔ گل بابونی کی پتی کے پانچ ٹی بیگس ایک کپ گرم پانی میں ڈالیں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔ جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں دو بڑے چمچے دہی کے ڈال دیں ۔ اس آمیزے کو بالوں پر ماسک کے طور پر لگائیں ۔ بالوں کو شاور کیپ سے باندھ لیں ۔ بالوں پر دو گھنٹوں کے لیے لگا رہنے دیں ۔ پھر شیمپو سے بال دھو لیں ۔ جب تک آپ کا من چاہا رنگ نہ آجائے اسے ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کریں ۔ اس سے بالوں میں ہلکا سنہری رنگ آجائے گا۔

 
  • Like
Reactions: sonofaziz

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
@Don @RedRose64 @saviou @Shiraz-Khan @AishLyn @Bird-Of-Paradise @Parisa_ @shehr-e-tanhayi @Ahmad-Hasan @fahadhassan @Umm-e-ahmad @Abidi @Aayat @Aina_ @Armaghankhan @Angel_A @Ajnabhi @-Anna- @*Arshia* @Aks_ @Aaidah @Aizaa
@amerzish_malik @Arz0o @Arzoomehak @Asheer @Atif-adi @Awadiya @Aaylaaaaa @Ayesha-Ali @Afnan_ @A7if @Adorable_Pari @Awesome_Sunny @Ajnabee_Hoon @Barkat_ @Babar-Azam @Blue-Black @Bela @Brilliant_Boy @Binte_Hawwa @bilal_ishaq_786 @baba-cakes
@chai-mein-biscuit @CuTe_HiNa @Cheeky @Charming_Deep @colgatepak @Catastrophe @Danee @Dua001 @DevilJin @Dua_ @Dreamy Boy @dur-e-shawar @diya. @errorsss @DeMon- @Diya_noor @Dil-Wale
@Faiz4lyf @Flower_Flora @Fizaali @Fatima- @France-Boy @Fd @genuine @gullubat @gulfishan @Ghazal_Ka_Chiragh @Guriya_Rani
@huny @H@!der @H!N@ @Hoorain @hania7012 @HWJ @Haider_Mk @Iceage-TM @i love sahabah @italianVirus @illusionist @Island_Jewel @ijazamin @imama @sonofaziz
@junaid_ak47 @Justin_ @Jahanger @Just_Like_Roze @kaskar @Kavi @khalid_khan @koochi @lovely_eyes @Lost Passenger @Lightman @LUBABA @LostSea @Mano_Doll @Mahen @Meerab_ @maanu115 @Mantasha_Zawaar @Manxil @Marah @Mas00m-DeVil @marib @Menaz @minaahil
@Meekaeel @MSC @Minal @mrX @MumS @Muhammad_Rehman_Sabir @Mawaa_Khan @muttalib @Nadaan_Shazie @Naila_Rubab @namaal @NamaL @Nikka_Raja @nighatnaseem21 @Noor_Afridi @nizamuddin @Noman-
@Ocean-of-love @onemanarmy @p3arl @Pari_Qrakh @Prince-Farry @Princess_Nisa @Princess_E @pakhtun @PrinCe_ @Raat ki Rani @raaz the secret @Rahath @Ramsha_Cat @Ramiz @RaPuNzLe @reality @REHAN_UK @Robina_Rainbow
@seemab_khan @Syeda-Hilya @sweet-c-chori @ShehrYaar @shailina @Shoaib_Nasir @Salman_ @S_M_Muneeb @Star24 @shzd @S_Me3R @Sunny_Rano @Silent_tear_hurt @sweet bhoot @silent_heart @Sanafatima @SairaRizwan @Sweeta @Shona619
@soul_of_silence. @Stylo_Princess @SUMAIKA @soul_snatcher @sweet_lily @sweet_c_kuri @Shayana @Sahil_ @Toobi @Twinkle Queen @Tanha_Dil @Tariq Saeed @ujalaa @Umeed_Ki_Kiran @umeedz @unpredictable2
@Vasim @Wafa_Khan @wajahat_ahmad @X_w @yoursks @Yuxra @Zia_Hayderi @zaryaab @Ziddi_anGel @zonii @Z-4-Zahid @zealous @Zaad @Zypher @Zahabia @Zulfishan @krazykitty @sonofaziz
 
Top