برمنگھم میں شاہینوں کی تیاریاں مکمل، آج نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
1,663
1,591
1,213
Lahore,Pakistan
برمنگھم میں شاہینوں کی تیاریاں مکمل، آج نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا


برمنگھم میں شاہینوں نے تیاریاں تیز کردیں، لارڈز کی فاتح سرفراز الیون کیلئے اب غلطی کی گنجائش نہیں، آج نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا، میگا ایونٹ میں کیویز اب تک ناقابل شکست ہیں۔
ہار نہیں، اب صرف جیت، غلطی کی گنجائش ختم ہوگئی۔ ورلڈ کپ میں شاہینوں کا اب ہر میچ فائنل ہے۔ آج سرفراز الیون کا نیوزی لینڈ سے سامنا ہوگا۔ برمنگھم میں سہ پہر ڈھائی بجے میدان سجے گا۔


گرین شرٹس کی تیاریاں مکمل ہیں۔ قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں خوب پسینہ بہایا۔ جنوی افریقہ کو ہرانے کے بعد پاکستان کے چھ میچز میں پانچ پوائنٹس ہیں۔

کیویز گیارہ پوائنٹس کے ساتھ میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ عالمی مقابلوں میں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے۔ آٹھ میں سے چھ بار بازی اپنے نام کی جبکہ دو مقابلوں میں کیویز نے میدان مارا۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?