بھارتی سماجی رہنما سندیپ پانڈے کشمیر کیلئےاحتجاج کی کال پر نظربند

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
3,871
3,804
1,313
Lahore,Pakistan
بھارتی سماجی رہنما سندیپ پانڈے کشمیر کیلئےاحتجاج کی کال پر نظربند
115144


معروف بھارتی سماجی رہنما سندیپ پانڈے اور انکی اہلیہ اروندتی دھارو کو کشمیر کے لیے احتجاج کی کال پر ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا۔

سماجی رہنما سندیپ پانڈے نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی، ان کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت کو اپنا حصہ نہیں مانتے جو حقیقت ہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا خود بھارت کےلیے ٹھیک نہیں ہے،

سندیپ پانڈے نے احتجاج ہزار گنجی میں نصب گاندھی کے مجسمے کے سامنے کرنا تھا تاہم مودی سرکار نے انہیں اور اہلیہ کو نظر بند کر دیا، ان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کر دی گئی ہے۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?