بیف کھڑا مصالحہ

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,429
7,464
1,313
Lahore,Pakistan
بیف کھڑا مصالحہ

اجزاء: گوشت ایک کلو، ثابت گول لال مرچ دو عدد،سونف ایک چائے کا چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ،ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،پیاز ایک پائو،لہسن دو جوئے،ادرک ایک ٹکڑا، ہری مرچ چھ عدد، ہرا دھنیا 1/2گٹھی

ترکیب :پہلے مٹی کی ہانڈی میں گوشت،پیاز اور دو گلاس پانی ڈالیں اور ڈھک کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اب ایک پین میں ثابت گول لال مرچ، زیرہ،سونف،ثابت دھنیا اور کالی مرچ ڈال کر بھون لیں۔جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں تیل،دہی،بھنا مصالحہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔آخر میں پسا گرم مصالحہ ،ادرک،اور ہری مرچ ڈال کر چولہا بند کریں۔ بیف کھڑا مصالحہ تیار ہے۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?