تم کو اس سے کیا

ROHAAN

LOVE IS LIFE
TM Star
Aug 14, 2016
2,635
1,966
513
115693


تم کو اس سے کیا

ٹوٹی ہے میری نیند مگر، تم کو اس سے کیا
بجتے رہے ہواؤں سے در، تم کو اس سے کیا

تم موج موج مثلِ صبا گھومتے رہو
کٹ جائیں میری سوچ کے پر، تم کو اس سے کیا

اوروں کا ہاتھ تھاموں، انہیں راستہ دکھاؤ
میں بھول جاؤں اپنا ہی گھر، تم کو اس سے کی

ابرِ گریز پا کو برسنے سے کیا غرض
سیپی میں بن نہ پائے گھر، تم کو اس سے کیا

لے جائیں مجھ کو مالِ غنیمت کے ساتھ عدو
تم نے تو ڈال دی ہے سِپَر، تم کو اس سے کیا

تم نے تو تھک کے دشت میں خیمے لگا لئے
تنہا کٹے کسی کا سفر، تم کو اس سے کیا
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi
Top
Forgot your password?