جاپان کا پر اسرار بابا

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,445
7,464
1,313
Lahore,Pakistan
جاپان کا پر اسرار بابا
116612

ڈاکٹرآصف محمود جاہ
سنا تھا جاپان میں زیادہ تر لوگ خوش حال ہیں، چین سے رہ رہے ہیں مگر جاپانی پراسرار بابا کو دیکھ کر احساس ہوا کہ یہاں بھی کہیں کہیں غربت اور افلاس موجود ہے۔ نیو اوٹانی سے باہر نکلتے ہوئے سڑک کو پار کرتے وقت چھوٹے سے گندے نالہ کے پل کی ایک نکڑ میں اوپر سے نیچے تک مختلف قسم کے رنگ برنگے میلے کچیلے کپڑوں میں ملبوس ایک بابا لیٹا ہوا نظر آتا۔ آس پاس جانے والے اس کو دیکھتے۔ ذرا سی دیر کے لیے توجہ کرتے۔ کچھ ’’ین‘‘ پھینک جاتے مگر پراسرار بابا کوئی جواب نہ دیتا۔ جہاں تک یاد پڑتا ہے کہ 22 سال پہلے جب ٹوکیو آنا ہوا تھا، اس طرح کا ایک پراسرار بابا دیکھا تھا۔ شاید یہ وہی بابا تھا۔ یہ پراسرار بابا صبح پتہ نہیں کہاں ہوتا مگر جونہی مغرب کا وقت آتا، آن موجود ہوتا۔ لگتا تھا کہ یہ پرانے وقتوں کا کوئی بھولا بھٹکا سیمورائی ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھا ہے۔ شام کے وقت جب پراسرار بابا کے پاس سے گزرے تو اس کے پاس چند سکے اور ’’ین‘‘ کے نوٹ پڑے ہوتے۔ کچھ بڑے بڑے جہازی سائز کے کیلے بھی تھے مگر لگتا تھا کہ ان چیزوں سے اسے کوئی سروکار نہیں۔ وہ اپنی دنیا میں مگن ہے۔ بابا نے سر کے بالوں سے لے کر پاؤں تک اپنے آپ کو میلے کچیلے کپڑوں، کمبل اور اوورکوٹ سے چھپایا ہوا ہے۔ بابا کی آنکھوں کا بھی پتہ نہیں چلتا تھا۔ میر بادشاہ قریب جا کر تصویر بنانے لگا تو میں نے منع کر دیا کہ بھائی اس بابا کے قریب مت جائو۔ کہیں ناراض ہو کر بددعا نہ کردے۔ جاپان کے عام بابے:آج کے جاپان کا بنیادی مسئلہ یہاں بڑے بوڑھوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہے۔ بزرگ لوگ صحت مند زندگی گزارتے ہیں اور لمبی عمر پاتے ہیں۔ میڈیکل کے شعبے میں ترقی، صحت مند طرزِ زندگی، رات جلدی سونا، صبح جلدی اٹھنا، ابلے ہوئے کھانے اور ورزش عمر میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ لوگوں کی اوسط عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے بوڑھوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جبکہ نوجوان کم ہو رہے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بہت سے جاپانی مرد اور عورتیں شادی کے بندھن میں بندھنا پسند نہیں کرتے۔ وہ آزاد زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ اس وجہ سے جاپان میں بچے بہت کم نظر آتے ہیں۔ جاپان میں Shiga صوبے کے لوگوں کی اوسط عمر 81-78 سال ہے۔ Shiga میں عورتوں اور مردوں کی اوسط عمر جاپان میں بہت زیادہ ہے۔ اس کی بنیادی وجہ سے ہے کہ اس علاقے میں لوگ سگریٹ نوشی سے پرہیز کرتے ہیں اور نمک بہت کم استعمال کرتے ہیں۔ اس وجہ سے بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔ Nagano صوبے میں عورتوں کی اوسط عمر 87.67 سال ہے۔ Perfecture of Aomori میں مردوں کی اوسط عمر 78-67 سال اور عورتوں کی عمر 85.93 سال ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ Aomoni میں رہنے والے جاپانی Shiga کے جاپانیوں کے مقابلے میں زیادہ نمک استعمال کرتے ہیں۔ صحت مند طرزِ زندگی گزارنے کی وجہ سے جاپان کے Perfectures 47 میں مردوں اور عورتوں کی اوسط عمر میں اضافہ ہوا ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے 112 سالہ جاپان کے رہائشی ماسازونوناکا کو دنیا کے معمر ترین شخص ہونے کی سند ایک تقریب میں پیش کی گئی تھی۔ انہیں یہ اعزاز اسپین سے تعلق رکھنے والے 113 سالہ فرانسسکو نونیز کے رواں سال فروری میں انتقال کر جانے کے بعد دیا گیا۔ ماسازونوناکا پچیس جولائی 1905ء کو پیدا ہوئے اور 26 سال کی عمر میں شادی کی۔ ان کے 5 بچے ہیں۔ وہ 112 سال کی عمر میں بھی مکمل صحت مند تھے اور کسی موذی بیماری میں مبتلا نہیں تھے تاہم وہ گھومنے بھرنے کے لیے وہیل چیئر استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی طویل عمری کا راز میٹھا کھانا اور گرم پانی سے غسل کرنا بتایا۔ واضح رہے حکومت کا دعویٰ ہے کہ جاپان میں 68 ہزار سے زائد ایسے افراد ہیں جو اپنی زندگی کی سو بہاریں دیکھ چکے ہیں۔ اس کی وجہ سے جاپان کے محل وقوع کے علاوہ کھانے پینے کی عادات اور طرزِ زندگی ہے۔

  • Like
Reactions: maria_1

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,445
7,464
1,313
Lahore,Pakistan
واہ واہ واہ
بابا جی
تسی کمال کر دتا اے
ہمارے یہاں تو بجلی کے بل ہی بندہ مار دیتے ہیں
ماسازونوناکا پچیس جولائی 1905ء کو پیدا ہوئے اور 26 سال کی عمر میں شادی کی۔ ان کے 5 بچے ہیں۔ وہ 112 سال کی عمر میں بھی مکمل صحت مند تھے اور کسی موذی بیماری میں مبتلا نہیں تھے تاہم وہ گھومنے بھرنے کے لیے وہیل چیئر استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی طویل عمری کا راز میٹھا کھانا اور گرم پانی سے غسل کرنا بتایا۔ واضح رہے حکومت کا دعویٰ ہے کہ جاپان میں 68 ہزار سے زائد ایسے افراد ہیں جو اپنی زندگی کی سو بہاریں دیکھ چکے ہیں۔ اس کی وجہ سے جاپان کے محل وقوع کے علاوہ کھانے پینے کی عادات اور طرزِ زندگی ہے۔
یہ بابا جی بیوی اور بل دونوں سے بچے ہوئے ہیں :))۔
 
  • Like
Reactions: maria_1 and Angela

Angela

~LONELINESS FOREVER~
TM Star
Apr 29, 2019
2,692
2,814
213
~Dasht e Tanhaayi~
واہ واہ واہ
بابا جی
تسی کمال کر دتا اے
ہمارے یہاں تو بجلی کے بل ہی بندہ مار دیتے ہیں
:joy
ماسازونوناکا پچیس جولائی 1905ء کو پیدا ہوئے اور 26 سال کی عمر میں شادی کی۔ ان کے 5 بچے ہیں۔ وہ 112 سال کی عمر میں بھی مکمل صحت مند تھے اور کسی موذی بیماری میں مبتلا نہیں تھے تاہم وہ گھومنے بھرنے کے لیے وہیل چیئر استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی طویل عمری کا راز میٹھا کھانا اور گرم پانی سے غسل کرنا بتایا۔ واضح رہے حکومت کا دعویٰ ہے کہ جاپان میں 68 ہزار سے زائد ایسے افراد ہیں جو اپنی زندگی کی سو بہاریں دیکھ چکے ہیں۔ اس کی وجہ سے جاپان کے محل وقوع کے علاوہ کھانے پینے کی عادات اور طرزِ زندگی ہے۔
یہ بابا جی بیوی اور بل دونوں سے بچے ہوئے ہیں :))۔
:joy
 
maria_1

TM Star
Jul 7, 2019
3,713
3,788

یہ دو ب ب سے بچنا ضروری ہے؟
 
  • Like
Reactions: intelligent086
Top
Forgot your password?