جنید جمشید کی معافی

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
سوره المائدہ آیت چون میں الله نے فرمایا:

"اے ایمان والو....تم میں سے جو کوئی اپنے دین (اسلام ) سے پھرے گا تو الله تمہاری جگہ اور ایسی قوم لے آ ئے گا جو الله کو محبوب ہونگے، اور الله انکو محبوب ہوگا- نرم دل ہیں مسلمانوں پر زبردست ہیں کافروں پر لڑتے ہیں اللہ کی راہ میں، اور ڈرتے نہیں کسی کے الزام سے یہ فضل ہے اللہ کا دے جس کو چاہے."
جناب آپ نے تو پوری آیت بھی نقل نہیں کی ہے اس سے آپ کے دل خباثت نمایاں ہوجاتی ہے-
اس آیت سے آپ یہ مطلب کس لے سکتا ہو کہ مرتد کو چھوٹ ہے- بلکہ یہ واضح ہوتا ہے کہ اگر کچھ لوگ مرتد ہوجائیں تو دین اسلام کو کوئی گزند نہ پہنچے گا- اور اس کی حفاظت و حمایت کیلئے اللہ ایک اعلیٰ اخلاق و اعمال کی جماعت کو کھڑا کردیں گے- اس میں صحابہ کرام کی جماعت کی بشارت دی گئی جس نے خلیفہء اوّل کے ساتھ مل کر فتنہءارتداد کا مقابلہ کیا- اللہ تعالیٰ نے اپنے صدیق کے قلب کو اس جہاد کے مضبوط فرمادیا، آپ نے پورے عزم کے ساتھ یہ خطبہ فرمایا-

" جو لوگ مسلمان ہونے کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دئے ہوئے احکام اور قانون کا انکار کریں تو میرا فرض ہے کہ میں ان کے خلاف جہاد کروں، اگر میرے مقابلہ پر تمام جن و انس اور دنیا کے شجر و ہجر سب کو جمع کر لائیں، اور کوئی میرا ساتھی نہ ہو، تب بھی میں تنہا اپنی گردن سے اس جہاد کو انجام دوں گا-"

مرتدوں کے خلاف جہاد میں ،ہر محاذ پر اللہ تعالی نے صحابہ کو فتح مبین عطا فرمائی،اور مرتدوں کو ہلاکت نصیب ہوئی،- اسی طرح آج بھی فتنہ ارتداد اور اس کے حامی نیست و نابود ہوجائیں گے- انشااللہ-
 
Top