خشخاش قورمہ

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,158
10,464
1,313
Lahore,Pakistan
خشخاش قورمہ

اجزاء:چکن ایک کلو،خشخاش سو گرام،پیاز ایک پائو،دہی ایک پائو،لال مرچ2-1/2چائے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،چھوٹی الائچی چھ عدد،زیرہ دو چائے کے چمچ،تیز پتا ایک عدد،کالی مرچ 1/2چائے کا چمچ،جائفل1/2چائے کا چمچ،جاوتری1/2چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،دودھ ایک کپ،ہری مرچ چھ عدد،ہرا دھنیا1/2گٹھی،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،کیوڑا چند قطرے،تیل1/2کپ

ترکیب: پہلے پیاز کو برائون کر کے نکال لیں۔اب خشخاش کو اچھی طرح دھو کر پیاز کے ساتھ سِل پر پیس لیں،پھر اس میں لال مرچ،نمک،ہلدی،چھوٹی الائچی،زیرہ،جائفل،جاوتری،تیز پتا،کالی مرچ اور دودھ شامل کر کے گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔اس کے بعد تیل گرم کر کے چکن اور ادرک لہسن بھونیں۔اس کے بعد مکس کیا ہوا مصالحہ ڈال کر تھوڑی دیر بھونیں۔اب اس میں دہی ملا کر آدھا گھنٹہ پکا لیں۔آخر میں پسا گرم مصالحہ،ہری مرچ،کیوڑا اور ہرا دھنیا ڈال دیں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?