Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
اب تو پانچ منٹ کے اندر چہرے بدلے جاتے ہیں
جیون مٹی ہو جاتا تھا، ایک محبت ہوتی تھی
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

میری داستاں کو سن کر میرا راستہ نہ چُن لیں
سرِ ورق یہ بھی لکھنا مُجھے مات ہو گئی تھی
 

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
جو ہم پہ گزرے تھے رنج سارے، وہ خود پہ گزرے تو لوگ سمجھے
جو اپنی اپنی محبتوں کے، عذ اب جھیلے تو لوگ سمجھے

وہ ایک کچی سی عمر والی، کے فلسفے کو کوئی نہ سمجھا
جو اس کے کمرے سے لاش نکلی، خطوط نکلے تو لوگ سمجھے

وہ جن درختوں کی چھاوں میں سے، اٹھا دیا تھا مسافروں کو
ان درختوں سے اگلے موسم، جو پھل نہ اترے تو لوگ سمجھے

وہ گاوں کا اک ضعیف دہقاں، سڑک کے بننے پہ کیوں خفا تھا
جب اس کے بچے شہر کو جا کر، کبھی نہ پلٹے تو لوگ سمجھے
 
  • Like
Reactions: Siyaah_Posh

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai
اب تو یہ عالم ہے کہ تنہائی سے تنگ آ کر
خُود ہی دروازے کی زنجیر ہِلا دیتے ھیں
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

پلکوں کی مُنڈیروں پہ اُتر آتے ہیں چُپ چاپ
غم ایسے پرندے ہیں جو پالے نہیں جاتے

 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

چشمِ نم، دلِ مُضطرب، غمِ آرزو، غمِ جُستجو
لئے پھر رہے ہیں نگر نگر کسی مِہرباں کی امانتیں
 

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
مرشد ہمارے پاس بس ایک شخص تھا
مرشد وہ ایک شخص بھی تقدیر لے اڑی
 

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
ایسا بھی نہیں ہے کہ ہر اک درد بھلا دیں
کچھ درد کلیجے سے لگانے کے لیے ہیں
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

ہم نیند کے شوقین زیادہ نہیں لیکن
کچھ خواب نہ دیکھیں تو گُزارا نہیں ہوتا
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

طلوعِ شمسِ مُفارقت ہے
تم اپنی آنکھوں میں جِھلملاتے ہوئے سِتاروں کو موت دے دو
گئی رُتوں کے تمام پھولوں، تمام خاروں کو موت دے دو
نئے سفر کو حیات بخشو
کہ پچھلی راہوں پہ ثبت جتنے نقوشِ پا ہیں غبار ہوں گے
!ہوا اُڑائے کہ تم اُڑاؤ
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

تیرے وعدے کی حقیقت تو عیاں ہے لیکن
آہ وہ لوگ جو مجبورِ یقیں ہوتے ہیں
کیوں نہ اِک جھوٹی تسلی پہ قناعت کر لیں
لوگ کہتے ہیں عدم! خواب حسیں ہوتے ہیں
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

ہم نے اِک شخص کے تجسُس میں
جانے کِس کِس سے رابطہ رکھا
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنس
جو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

اے ذوق کسی ہمدمِ دیرینہ کا ملنا
بہتر ہے ملاقاتِ مسیحا و خضر سے
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

کھیلا میرے خلوص سے لوگوں نے اِس قدر
لہجے میں شوخیوں کی جگہ سوز رہ گیا
ہر شخص ہی مُفاد سے وابستہ ہے یہاں
ہر ربط دِلنشین، سبق آموز رہ گیا
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

ڈھونڈھتا پھرتا ھوں اک شہر تخیل میں تجھے
اور میرے پاس تیرے گھر کی نشانی بھی نہیں
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

سارا ماضی میری آنکھوں میں سمٹ آیا ھے
میں نے کچھ شہر بسا رکھے ھیں ویرانے میں
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

مِلتا ہے کُچھ خُلوص و محبّت کا اجر بھی
اب اِس مُـــغالطے سے رِہا ہو گـیا ہُوں میں


 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

خود کو ہر بزمِ مسرت میں سمو کر دیکھا
روح کا دُکھ نہ گیا، قَلب کی وحشت نہ گئی
 
Top