دفتر میں روزانہ اپنے ڈیسک پر لنچ کرنا ذہنی تناؤ بڑھنے کا سبب

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,671
5,716
1,313
Lahore,Pakistan
دفتر میں روزانہ اپنے ڈیسک پر لنچ کرنا ذہنی تناؤ بڑھنے کا سبب
115841

دفتر میں روزانہ اپنے ڈیسک پر لنچ کرنا زندگی میں بے اطمینانی اور بوریت کا سبب بنتا ہے جس سے انسان کے ڈپریشن اور ذہنی تناو میں مبتلا ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف سسیکس میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق ملازمین کا روزانہ اپنے ڈیسک پر لنچ کرنا انہیں اپنے کام کے حوالے سے بوریت کا شکار کر دیتا ہے اور ایسے افراد میں ذہنی تناؤ بلند ترین سطح پر چلا جاتا ہے۔

اس کے برعکس فطرت سے باقاعدہ تعلق رکھنا، کھلی فضا میں چہل قدمی، ساحل سمندر پر جانا یا پہاڑوں اور درختوں کے درمیان وقت گزارنا ہمیں بے شمار دماغی مسائل سے بچا سکتا ہے جس میں سر فہرست ڈپریشن سے نجات اور خوشی کا حصول ہے۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?