دنگل فلم سے شہرت پانے والی سترہ سالہ زائرہ وسیم نے فلمی ذندگی خیر آباد کہ دیا ہے

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,916
1,561
363

دنگل فلم سے شہرت پانے والی سترہ سالہ زائرہ وسیم نے اپنی مختصر فلمی ذندگی کو اپنی عروج میں ہی خیر آباد کہ دیا ہے تمام تر شہرت اور دولت سمیٹنے کے بعد مذھب اسلام کی طرف واپس لوٹی ہے اور اپنا سکون پھر سے مذھب میں ڈھونڈنے لگی ہے
زائرہ کہتی ہے
"میں اس شعبے میں اپنی پہچان کے ساتھ خوش نہ تھی دنیاوی ذندگی کی عارضی کامیابی کی کوئی اہمیت نہیں حقیقی کامیابی خالق کی پہچان میں ہے اور اسکے احکامات کو بجا لانے میں ہے
قرآن و سنت کے ساتھ ہمارا تعلق اللہ، مذھب اور ذندگی ساتھ تعلق مظبوط کرتا ہے اور راہنمائی کرتا ہے
ہمیں کامیابی کے اس ماڈل کی پیروی نہیں کرنی چاہیے جسمیں اللہ کی ناراضی ہو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک وقت ایسا آۓ گا کہ اسلام پہ چلنا انگاروں پہ چلنے کے مترادف ہوگا مجھے معلوم ہے کہ میرے ایسے فیصلے پہ بہت تنقید ہوگی مزاحمت ہوگی اور میرے قریبی عزیز و اقارب کی طرف سے ہوگی مگر میں کمیٹڈ ہوں "
 

Zunaira_Gul

*GUL*
TM Star
May 16, 2017
2,481
1,666
363
زائرہ وسیم کی جانب سے فلم اںڈسٹری چھوڑے جانے پر جہاں ہندو سیاستدان اور اداکار پریشان دکھائی دیے اور انہوں نے اداکارہ کو مذہب کی بنیاد پر انڈسٹری چھوڑنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

وہیں ایک بھارتی ہندو انتہاپسند سیاستدان نے زائرہ وسیم کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے ہندو اداکاراؤں کو ان سے سبق سیکھنے کا درس دیا۔

سیاسی جماعت ’اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا‘ (اے بی ایچ ایم) کے صدر سوامی چکرپانی نے زائرہ وسیم کی تصویر ٹوئیٹ کرکے ہوئے ان کے بولی وڈ چھوڑنے کے فیصلے کی تعریف کی۔

سوامی چکرپانی نے ہندی میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے بولی وڈ میں کام کرنے والی ہندو اداکاراؤں کو مسلمان اداکارہ سے سبق لینے اور ان کی طرح اعلان کرنے پر بھی اکسایا۔

ہندو انتہاپسند سیاستدان کا کہنا تھا کہ زائرہ وسیم کا فلم اںڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے اور اسی طرح ہندو اداکاراؤں کو بھی کرنا چاہیے۔
 
Top
Forgot your password?