دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں

  • Work-from-home

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613

کراچی: فلمیں لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کا ایک اچھا اور موثر ذریعہ ہیں دنیا بھر میں زیادہ تر لوگ تفریح حاصل کرنے کے لیے فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے شعبے میں بھی جدت آگئی ہے اور اب فلمیں محض لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ نہیں رہیں بلکہ فلمسازی صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے اورفلم انڈسٹری ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ دنیا بھر میں جہاں فلمیں بنانے کے لیے اربوں روپوں کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے وہیں یہ فلمیں کھربوں روپے کا بزنس کرتی ہیں۔

یہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس(کمائی) کرنے والی فلموں کی فہرست پیش کی جارہی ہے۔​
اواتار



ہدایت کار جیمز کیمرون کی 2010 میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ’اواتار‘ 2.7 بلین ڈالر کمائی کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔ فلم میں زوئے سلڈانا، سیم ورتھنگٹن، اسٹیفن لینگ سمیت ہالی ووڈ کے نامور فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
اوینجرز اینڈ گیم



دوسرے نمبر پر اپنی ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی سائنس فکشن فلم ’اوینجرز اینڈ گیم‘ ہے۔ بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ آئرن مین، کیپٹن امریکا، تھور اور ہلک جیسے سپر ہیروز کی فلم میں یہ تمام سپر ہیروز دنیا کو تھائنوز نامی ولن سے بچاتے نظر آتے ہیں۔ فلم اب تک 2.5 بلین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کرچکی ہے جب کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
ٹائی ٹینک



1997 میں ریلیز ہونے والی رو مینٹک ایڈونچر فلم ’ٹائی ٹینک‘ برسوں گزرنے کے بعد بھی لوگوں کے ذہنوں پر اس طرح نقش ہے جیسے کل ہی دیکھی ہو۔ فلم میں ہالی ووڈ کے نامور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اورکیٹ ونسلٹ نےجیک اور روز کے کرداروں کو امر کردیا۔ جیمز کیمرون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائی ٹینک‘ کو لوگ آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں اس فلم نےدنیا بھر میں 2.18 بلین ڈالر کا بزنس کیاہے۔​

اسٹار وارز؛ دی فورس اویکنز



دنیا بھر میں سائنس فکشن فلمیں بہت زیادہ پسند کی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ فلمیں اربوں کا بزنس کرتی ہیں۔ چوتھے نمبر پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی سائنس فکشن فلم ’اسٹارزوارز؛ دی فورس اویکنز‘ ہے۔ اس فلم نے 2.06 بلین ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔
اوینجرز؛ انفنیٹی وار

 
Top