دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,671
5,716
1,313
Lahore,Pakistan
دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم

بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کی تعمیر گجرات کے شہر احمدآباد میں ہوچکی ہے۔مٹیرا اسٹیڈیم نامی یہ گرائونڈ دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم بننے جارہا ہے،اس سٹیڈیم میں ایک لاکھ 10 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ،اس وقت دنیا کے سب سے بڑے سٹیڈیم کا اعزاز آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گرائونڈ (ایم سی جی) کوحاصل ہے جس میں ایک لاکھ شائقین سماسکتے ہیں۔گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کیمطابق تمام ترجدیدوعالمی سہولیات سے آر استہ یہ منصوبہ 7 ارب ہندوستانی روپے میں مکمل ہورہا ہے۔اس کی تعمیر حال میں مسمار کیے گئے سردار پٹیل سٹیڈیم کی جگہ پرہوئی جس میں 50 ہزارتماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔کرکٹ سٹیڈیم میں 76 کارپوریٹ باکس، تین پریکٹس گرائونڈ، ایک انڈور کرکٹ اکیڈمی، چار ڈریسنگ روم، ایک کلب ہائوس اور ایک اولمپک سائزکا سوئمنگ پول ہوگا اور اسے آئندہ برس تک مکمل کرلیا جائے گا۔سٹیڈیم میں دسمبر 2011 تک 23 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گئے ، اسی گرائونڈ میں کرکٹ کے کئی تاریخی لمحات بھی پیش آئے جس میں سابق کرکٹر سنیل گواسکر کا ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز حاصل کرنا بھی شامل ہے۔بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ میں پہلی بار دو سو رنز نیوزی لینڈ کے خلاف اسی گرائونڈ پر بنائے تھے۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?