دنیا کا پہلا اے ٹی ایم کب اور کہاں لگایا گیا؟

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ہم میں سے بہت سے لوگوں کو اے ٹی ایم مشینیوں سے پیسے نکلوانا یقیناً بہت ہی اچھا عمل لگتا ہو گا ، لیکن ہم میں سے بہت ہی کم لوگ ایسے ہوں گے جو یہ جانتے ہوں گے کہ دنیا کی پہلی اے ٹی ایم مشین کب اور کہاں لگائی گئی۔جان شیفرڈ بیرن نامی برطانوی شخص نے سب سے پہلے لندن میں اے ٹی ایم مشین لگائی تھی۔ جان شیفرڈ کا کہنا تھا کہ میرے دماغ میں یہ خیال آیا کہ میرے پاس اپنی ایک مشین ہونی چائیے جس کو استعمال کر کے میں کسی بھی ٹائم نکال سکوں۔جان شیفرڈ بیرن جن کا تعلق لندن سے تھا ان کے ذہن میں اے ٹی ایم مشین لگانے کا خیال نہاتے ہوئے آیا تھا اور اس کے بعد جان نے اس مشین کو بنانے کے لئے دن رات محنت کی۔ اس نے مشہور برطانوی بینک بار کلیز کو جب یہ آئیڈیا پیش کیا تو اسے فوری طور پر منظور بھی کر لیا گیا اور آخر کار جون 1967ئکو شمالی لندن کے علاقے اینفیلڈ میں اے ٹی ایم مشین لگا دی گئی۔تاہم اس وقت PIN کا خیال نہ ہونے کی وجہ سے رقم نکلوانے کے لئے چیکوں پر کاربن پرنٹنگ کی بنیاد پر پیسے نکالے جاتے تھے۔
a-129 (1).jpg
 
Top