دنیا کی بدترین جیلیں

  • Work-from-home

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
دنیا کی بدترین جیلیں
jail.jpg

قید خانوں یعنی جیل کے بارے میں عام تصور دو طرح کا ہوتا ہے، ایک تو انتہائی خوفناک اور تشدد سے بھرے مقام کا اور دوسرا ایک لگے بندھے نظام کے تحت قید و بند کی زندگی گزارنے کا، لیکن دنیا کے چند ممالک میں ایسے قید خانے ہیں جنہیں ’’جہنم ارضی‘‘ یعنی زمین پر دوزخ کہنا چاہیے۔ اگر مجرم ان مقامات کو ذہن میں رکھے تو جرم کرنے سے پہلے کئی بار سوچے گا۔ آئیے آپ کو دنیا کی بدترین جیلوں کے بارے میں بتاتے ہیں: لاسبانیتا، وینیزویلا براعظم جنوبی امریکا کی بدترین جیلوں میں سے ایک ہے، تشدد یہاں معمول کی بات ہے۔ یہ امراض کا گڑھ ہے۔ ناکافی خوراک اور دیکھ بھال، بہت معمولی یا سرے سے ناپید طبی سہولیات کی وجہ سے قیدیوں کا حال ابتر ہے اور معمولی تنخواہوں پر کام کرنے والا عملہ بھی بدترین ہے۔ اس جیل کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں قیدی بھی ایک دوسرے کو قتل کردیتے ہیں۔ بینگ کوانگ، تھائی لینڈ یہاں آنے والے قیدیوں کو اس طرح زنجیروں میں جکڑ کر رکھا جاتا ہے کہ بیشتر پہلے ہی مہینے میں دیوانے ہو جاتے ہیں۔ تھائی لینڈ کی اس بدترین جیل میں کئی غیر ملکی اور سزائے موت کے قیدی بھی موجود ہیں۔ گنجائش سے زیادہ قیدی، کم عملہ اور بدترین سہولیات اس جیل کی خصوصیات ہیں۔ تدمر، شام تدمر عسکری جیل وسطی شام کے صوبہ حمص میں واقع ہے، جسے انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے دنیا کی بدترین جیل قرار دیا گیا تھا۔ یہ جیل اس وقت عالمی سطح پر مشہور ہوئی جب جون 1980ء میں اس وقت کے شامی صدر حافظ الاسد نے خود پر ہونے والے مبینہ قاتلانہ حملے کے بعد یہاں موجود تمام قیدیوں کو قتل کرنے کا حکم دے دیا تھا، پھر جیل میں دو ہفتوں تک قیدیوں کا قتل عام جاری رہا جس میں ایک اندازے کے مطابق ڈھائی ہزار تک قیدی مارے گئے۔ کراندیرو، برازیل 1992ء میں سانحہ کراندیرو کا مرکزی مقام کہ جس میں ہنگاموں کے بعد سپاہیوں کے ہاتھوں قیدیوں کا قتل عام کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھی اس جیل میں قیدیوں کو قتل کرنے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ 46 سالہ تاریخ میں یہاں 1300 قیدیوں کی دوران حراست اموات ہوئی ہیں۔ 2002ء میں اسے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اپیلوں کے بعد بند کردیا گیا کہ جس نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی تھی۔ کیمپ 22، شمالی کوریا بدنامہ زمانہ ہوئیرونگ کنسٹریشن کیمپ ہے، 2012ء میں یہاں سے ایک وارڈن فرار ہوکر چین پہنچا اور دنیا کو اس جیل کے بارے میں بتایا۔ 1965ء سے قائم یہ قید خانہ دراصل سیاسی قیدیوں کے لیے ہے، جس کے ایک کمپاؤنڈ میں 50 ہزار قیدی ہیں۔ مخالفین کی تین نسلیں یہاں قید میں پروان چڑھ چکی ہیں۔ یہاں بدترین تشدد کیا جاتا ہے اور قیدیوں پر تجربات بھی کیے جاتے ہیں۔ کیمپ 1391، اسرائیل اسرائیل کی خفیہ ترین جیلوں میں سے ایک کہ جہاں ’’انتہائی خطرناک‘‘ قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ دارالحکومت تل ابیب سے چند گھنٹے کے فاصلے پر واقع اس جیل کے بارے میں 2003ء تک کسی کو معلوم تک نہیں تھا۔ اسرائیلی فوج اس جیل کو چلاتی ہے اور اب بھی اس کے بارے میں بہت زیادہ معلومات موجود نہیں۔ اس کی پرُاسراریت ہی اس کے بدنام ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ابو غریب، عراق 2003ء میں عراق پر قبضے کے بعد امریکا کی افواج اور خفیہ ایجنسیوں نے یہاں قیدیوں پر بدترین مظالم کیے۔ اس میں جسمانی و جنسی تشدد کے ساتھ ساتھ سخت اذیت دے کر جان سے مار دینا بھی شامل تھا۔ اس جیل میں ہونے والے بدترین مظالم کو پہلی بار ایمنسٹی انٹرنیشنل سامنے لایا جس کے بعد چند ایسی تصاویر منظر عام پر آئیں، جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ گوانتانامو کیوبا میں واقع تاریخ کی بدنام زمانہ ترین جیل۔ عراق اور افغانستان پر چڑھائی کے بعد جو قیدی پکڑے گئے انہیں ہر طرح کی قانونی سہولت سے محروم رکھنے کے لیے یہاں رکھا گیا۔ امریکا میں رکھنے کی صورت میں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے پڑتے اور یہی امریکا نہیں چاہتا تھا۔ اس نے اس بحری اڈے کا استعمال کیا اور جب تک سخت ترین عالمی و اندرونی دباؤ نہیں ڈالا گیا، تب تک اس قید خانے کی حیثیت خفیہ رکھی گئی۔ یہ قیدی نہ امریکی قانون کے دائرے میں آتے ہیں اور نہ ہی جنگی قیدیوں کا عالمی معاہدہ جنیوا کنونشن ان پر لاگو ہوتا ہے۔ اس لیے ان ’’لاوارث‘‘ قیدیوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔ امریکا نے بتایا تھا کہ یہاں کل 779 قیدی ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 2005ء میں گوانانتامو کے قید خانوں کو ’’موجودہ دور کے گولاگ‘‘ قرار دیا۔ گولاگ روس کی وہ بدنام جیلیں تھیں کہ جہاں قیدیوں سے بدترین حالات میں مشقت کروائی جاتی تھی۔
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
@Don @RedRose64 @saviou @Shiraz-Khan @AishLyn @Bird-Of-Paradise @shehr-e-tanhayi @Ahmad-Hasan @fahadhassan @Umm-e-ahmad @Abidi @Aayat @Aina_ @Armaghankhan @Angel_A @Ajnabhi @-Anna- @*Arshia* @Aks_ @Aaidah @Aizaa @amerzish_malik @Arz0o @Arzoomehak @Asheer @Atif-adi @Awadiya @Aaylaaaaa @Ayesha-Ali @Afnan_ @A7if @Aliean @Adorable_Pari @Awesome_Sunny @Ajnabee_Hoon @Babar-Azam @Blue-Black @Bela @Brilliant_Boy @Binte_Hawwa @bilal_ishaq_786 @baba-cakes @chai-mein-biscuit @CuTe_HiNa @Cheeky @Charming_Deep @colgatepak @Catastrophe @Chai- mein-biscut @sonofaziz
@Danee @Dua001 @DevilJin @Dua_ @Dreamy Boy @dur-e-shawar @diya. @errorsss @DeMon- @Diya_noor @Dil-Wale @Eshal-Hoor @Faiz4lyf @Flower_Flora @Fizaali @Fatima- @France-Boy @genuine @gullubat @gulfishan @Ghazal_Ka_Chiragh @Guriya_Rani @huny @H@!der @H!N@ @Hoorain @hania7012 @HWJ @Haider_Mk
@Iceage-TM @i love sahabah @italianVirus @illusionist @Island_Jewel @ijazamin @imama @junaid_ak47 @Justin_ @Jahanger @Just_Like_Roze @kaskar @Kavi @khalid_khan @koochi @KrazzzyBoy @lovely_eyes @Lost Passenger @Lightman @LUBABA @LostSea @Lafanter @Mano_Doll @Mahen @maanu115 @Mantasha_Zawaar @Manxil @Marah @Mas00m-DeVil @marib @Menaz @minaahil @Meekaeel @MSC @Minal @MumS @Muhammad_Rehman_Sabir @Mawaa_Khan @muttalib @Mazyona @Nadaan_Shazie @Naila_Rubab @namaal @NamaL @Nikka_Raja @nighatnaseem21 @Noor_Afridi @nizamuddin @Noman-
@Ocean-of-love @onemanarmy @p3arl @Pari_Qrakh @Prince-Farry @Princess_Nisa @Princess_E @pakhtun @PrinCe_ @Raat ki Rani @raaz the secret @Rahath @Ramsha_Cat @Ramiz @RaPuNzLe @reality @REHAN_UK @Robina_Rainbow @seemab_khan @Syeda-Hilya @sweet-c-chori @ShehrYaar @shailina @Shoaib_Nasir @Salman_ @S_M_Muneeb @Star24 @sonofaziz @shzd@Sunny_Rano @Silent_tear_hurt @sweet bhoot @silent_heart @Sanafatima @SairaRizwan @Sweeta @Shona619 @soul_of_silence. @Stylo_Princess @SUMAIKA @soul_snatcher @sweet_lily @sweet_c_kuri @Shayana @Sahil_ @SARKASH @SadiaXtyle
@Toobi @Twinkle Queen @Tanha_Dil @Tariq Saeed @ujalaa @Umeed_Ki_Kiran @umeedz @unpredictable2 @Vasim @Wafa_Khan @wajahat_ahmad @X_w @yoursks @Yuxra @zaryaab @Ziddi_anGel @zonii @Z-4-Zahid @zealous @Zaad @Zypher @Zahabia @Zulfishan @Zia_Hayderi
 
Top