دو ٹیسٹ میچز کا مجوزہ شیڈول سری لنکن بورڈ آفیشلز کے سپرد

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
3,936
3,916
1,313
Lahore,Pakistan
دو ٹیسٹ میچز کا مجوزہ شیڈول سری لنکن بورڈ آفیشلز کے سپرد
115063


پاکستان کے دورے پر آنے والے سری لنکن سیکیورٹی وفد کی جانب سے اطمینان کے بعد پی سی بی نے رواں برس دو ٹیسٹ میچوں کا مجوزہ شیڈول بھی سری لنکن بورڈ آفیشلز کے سپرد کردیا ہے جو لاہور میں بھی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے موثر بریفنگ پر پراعتماد دکھائی دیئے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی اور لاہور میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے والا وفد جس کی سربراہی کرکٹ سری لنکا کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا کر رہے ہیں آج وطن واپسی پر اپنی رپورٹ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ارسال کرے گا جس کی بنیاد پر سری لنکن ٹیم کو پاکستان بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔


پی سی بی نے مجوزہ شیڈول بھی سری لنکن حکام کے سپرد کر دیا ہے جس کے تحت کراچی میں پہلا ٹیسٹ یکم سے پانچ اکتوبر تک جبکہ دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب سری لنکن سیکیورٹی وفد نے گزشتہ روز لاہور میں قذافی سٹیڈیم کے علاوہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں اراکین کو سیکیورٹی انتطامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز محمد اشفاق احمد خان نے بھی حفاظتی اقدامات کی مکمل یقین دہانی کرا دی۔


مہمان آفیشلز کو ایئرپورٹ سے سٹیڈیم تک روٹس، ہوٹل، پارکنگ اور دیگر اہم مقامات پر پولیس فورس کی تعیناتی کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تعاون کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔


سیکیورٹی اداروں کی جانب سے وفد کے اراکین کو لاہور میں منعقد ہونے والے پی ایس ایل میچز کے کامیابی سے انعقاد سے متعلق تفصیل بھی بتائی گئی جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور وفد کے اراکین کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کے نظام کو دیکھ کر متاثر ہوئے جس کے باعث امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ سری لنکن ٹیم رواں سال پاکستان کے دورے پر آجائے گی۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?