دہی بینگن گریوی

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
9,195
9,309
1,313
Lahore,Pakistan
دہی بینگن گریوی

اجزاء:چھوٹے بینگن چھ عدد،سرکہ دو کھانے کے چمچ،بھنا زیرہ ایک چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،لال مرچ ایک چائے کا چمچ،تیل فرائنگ کے لیے، (دہی گریوی کے لیے)دہی ایک پائو،فرائی پیاز1/2کپ،ٹماٹر دوعدد،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،ہرا دھنیا،ہری مرچ حسب ضرورت
ترکیب:پہلے چھوٹے بینگن درمیان میں سے چاک کر لیں۔اب باقی اجزاء مکس کر کے بینگن میں بھر دیں،پھر انہیں گرم تیل میں فرائی کر کے نکال لیں،دہی گریوی کے لیے بلینڈر میں دہی،فرائی پیاز اور ٹماٹر ڈال کر بلینڈ کر لیں۔اب تیل گرم کر کے کڑی پتے ڈال دیں،پھر اس میں دہی کا مکسچر،پسی لال مرچ،نمک او ر ہلدی شامل کر کے پکائیں۔آخر میں دم پر بینگن،ہر ا دھنیا اور ہری مرچ ڈال دیں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?