Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Siyaah_Posh

Senior Member
Jul 16, 2018
561
455
763
پنجاب ،پاکستان
‏وقت کو گہرا ملال ہے کیونکہ
دیکھو اس تصویر میں
اک ربط ہے پیچیدہ سا
جوانی سے پڑھاپے تک
اک دوجے سے بچھڑے ہوئے
اپنی اپنی طلب کے مسافر
دونوں ساتھ ساتھ رہے لیکن
وقت انکو ملا نہ سکا ....!!
 
  • Like
Reactions: Angela

khamosh_dua

Active Member
Jun 30, 2012
466
255
1,163
آدمی وقت پر گیا ہوگا
وقت پہلے گزر گیا ہوگا

خود سے مایوس ہو کے بیٹھا ہوں
آج ہر شخص مر گیا ہوگا
 
  • Like
Reactions: Angela

khamosh_dua

Active Member
Jun 30, 2012
466
255
1,163
عمر گزرے گی امتحان میں کیا
داغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا

میری ہر بات بے اثر ہی رہی
نقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا

مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں
یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا

خود کو جانا جدا زمانے سے
آ گیا تھا مرے گمان میں کیا

بولتے کیوں نہیں مرے حق میں
آبلے پڑ گئے زبان میں کیا

یوں جو تکتا ہے آسمان کو تو
کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا

یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا
 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
یہ بھی ممکن ہے کہ آنکھیں ہوں تماشا ہی نہ ہو
راس آنے لگے ہم کو تو یہ دنیا ہی نہ ہو

کہیں نکلے کوئی اندازہ ہمارا بھی غلط
جانتے ہیں اسے جیسا , کہیں ویسا ہی نہ ہو

ہو کسی طرح سے مخصوص ہمارے ہی لیے
یعنی جتنا نظر آتا ہے وہ اتنا ہی نہ ہو

ٹکٹکی باندھ کے میں دیکھ رہا ہوں جس کو
یہ بھی ہو سکتا ہے وہ سامنے بیٹھا ہی نہ ہو

وہ کوئی اور ہو جو ساتھ کسی اور کے ہے
اصل میں تو وہ ابھی لوٹ کے آیا ہی نہ ہو

خواب در خواب چلا کرتا ہے آنکھوں میں جو شخص
ڈھونڈنے نکلیں اسے اور کہیں رہتا ہی نہ ہو

چمک اٹھا ہو ابھی روئے بیاباں اک دم
اور یہ نظارہ کسی اور نے دیکھا ہی نہ ہو

کیفیت ہی کوئی پانی نے بدل لی ہو کہیں
ہم جسے دشت سمجھتے ہیں وہ دریا ہی نہ ہو

مسئلہ اتنا بھی آسان نہیں ہے کہ ظفرؔ
اپنے نزدیک جو سیدھا ہے وہ الٹا ہی نہ ہو
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

جس نے سورج کی طرف غور سے دیکھا ہو گا
اسکی آنکھوں میں اندھیرا ہی اندھیرا ہو گا
 
  • Like
Reactions: Angela
Top