رمیز راجہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کیویز کی کارکردگی سے مایوس

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
3,936
3,916
1,313
Lahore,Pakistan
رمیز راجہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کیویز کی کارکردگی سے مایوس


سابق قومی کپتان اور دور حاضر کے ممتاز کمنٹیٹر رمیز راجہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مین نیوزی لینڈ کی کارکردگی
لندن(اسپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان اور دور حاضر کے ممتاز کمنٹیٹر رمیز راجہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مین نیوزی لینڈ کی کارکردگی سے قطعی متاثر نہیں ہوئے جنہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم اس معرکے کو کہیں زیادہ دلچسپ بنا سکتی تھی۔چار لگاتار کامیابیوں کے باوجود پاکستانی ٹیم نیٹ رن ریٹ پر کیویز سے پیچھے رہ گئی جس نے سیمی فائنل میں بھارت کو 18رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کیویز کی اتنے بڑے میچ میں یہ کمزور کارکردگی تھی اور وہ پاکستانی پرستاروں کا غصہ سمجھ سکتے ہیں جن کے خیال میں پاکستانی ٹیم بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں کہیں بہتر کھیل پیش کر سکتی تھی جبکہ پاکستانی شائقین بھی سیمی فائنل کو اپنی موجودگی سے رنگین بنا دیتے کیونکہ سیمی فائنل میں کیوی شائقین بہ مشکل ہی میدان میں نظر آ سکے ۔


 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?