زہر خوری: علامات اور تدارک

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,671
5,716
1,313
Lahore,Pakistan
زہر خوری: علامات اور تدارک
115381


محمد شاہد

زہر خوری سے مراد کسی فرد کا مضرِ صحت شے سے متاثر ہونا لی جاتی ہے۔ عموماً ایسا زہریلی شے کھانے سے ہوتا ہے لیکن زہر جِلد اور سانس کے ذریعے بھی جسم میں داخل ہو سکتا ہے۔ زہر خوری کے زیادہ تر واقعات گھروں میں ہوتے ہیں۔ پانچ برس سے کم عمر بچے کئی مرتبہ زہریلی اشیا حادثاتی طور پر کھا لیتے ہیں۔ بعض افراد ارادتاً بھی زہریلی چیزیں کھاتے ہیں۔ علامات: زہر خوری کی علامات زہر کی قسم اور مقدار کے مطابق ظاہر ہوتی ہیں، تاہم عمومی علامات یہ ہیں؛ قے، معدے میں درد، ذہنی انتشار اور غنودگی۔ اگر بچے میں بالخصوص غنودگی اور ذہنی انتشار کی علامات ظاہر ہوں تو زہریلی شے کے کھانے یا پینے کے امکان پر فوری غور کرنا چاہیے۔ کیا کیا جائے؟: اگر آپ کو لگے کہ کسی نے دوا زیادہ مقدار میں لے لی ہے یا زہر خوری کر لی ہے تو خود علاج کرنے کی کوشش نہ کریں اور فوراً طبی امداد کے حصول کی کوشش کریں۔ اگر شدید علامات ظاہر ہو رہی ہوں، جیسا کہ قے، بے ہوشی، غنودگی یا جھٹکے (فِٹس) تو فوراً ایمبولینس منگوانے یا ہسپتال لے جانے کی جستجو کریں۔ اگر معاملہ زیادہ سنجیدہ صورت اختیار کر جائے تو متاثرہ فرد کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے، جہاں کامیاب علاج ممکن ہوتا ہے۔ اقسام: زہر نگلا جا سکتا ہے، یہ جلد سے نفوذ کر سکتا ہے اور انجکشن کے ذریعے جسم میں داخل ہو سکتا ہے۔ متعدد مرتبہ کسی دوا، مثلاً درد یا تشویش کم کرنے کی دوا کو حد سے زیادہ کھا لینے سے زہریلے اثرات مرتب ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ نیز روزمرہ کے استعمال کی یہ چیزیں زہر کی صورت اختیار کر سکتی ہیں؛ بلیچ، کاسمیٹک اشیا مثلاً نیل پالش، چند اقسام کے پودے اور فنگی، گھروں میں استعمال ہونے والے کیمیکل اور زہر، کاربن مانو آکسائیڈ، خراب طریقے سے تیار کیا گیا کھانا یا خراب ہونے والا پکا ہوا کھانا یا جراثیم کی نمو کے باعث خراب ہونے والا گوشت۔ ان میں الکحل کا زیادہ استعمال، نشہ آور ادویات یا اجزا، پالتو جانوروں کی ادویات بھی شامل ہیں۔ بچاؤ: خود کو اور اپنے بچوں کو زہرخوری سے بچانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ ان میں ادویات کھانے سے پہلے ان کے ساتھ مریض کو دی گئی ہدایات کو احتیاط سے پڑھنا اور زہریلے موادکو نظروں سے اوجھل اور بچوں کی پہنچ سے دور تالے میں رکھنا شامل ہیں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?