سامسنگ گلیکسی ایس 5 لانچ سے قبل ہی مسائل کا شکار

  • Work-from-home

yoursks

Always different.., Confirm
VIP
Jul 22, 2008
17,222
8,013
1,113
دعاؤں میں
سامسنگ کو گلیکسی ایس 5میں نصب فنگر پرنٹ سکینرز کی سپلائی کی وجہ سے شدید مسائل کا سامنا ہے۔

گلیکسی ایس 5کی لانچ سے قبل ہی مسائل کا شکار ہو گیا ہے۔ کوریا سے آنے والی اطلاعات کے مطابق سامسنگ نے ایس 5میں فنگر پرنٹ سکینر نصب کیا ہے، جسکی سپلائی کا مسئلہ سامسنگ کو درپیش ہے۔ سامسنگ کو یہ فنگر پرنٹ سکینرز فراہم کرنے والی کمپنی اسکی ڈیمانڈ کو پورا کرنے سے قاصر ہے۔ اور اس سکینر کی انتہائی مختلف ساخت کی وجہ سے کوئی اور کمپنی اسکو بنانے سے قاصر ہے۔
اس سے قبل سامسنگ نے گلیکسی نوٹ 3میں بھی ایسا ہی سکینر نصب کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ، لیکن اس وقت بھی سپلائی کے مسائل کی وجہ سے یہ منصوبہ ختم کر دیا گیا۔ اب سامسنگ کے سب سے مشہور ترین فون گلیکسی ایس فائیو کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہے۔ کمپنی 11اپریل کو یہ فون لانچ کرنے کا اعلان کر چکی ہے، لیکن ابھی تک اسکی تیاری مکمل طور پر شروع نہیں ہو سکی۔ جو سامسنگ کیلئے باعث شرمندگی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ سامسنگ کس طرح اس مصیبت سے باہر آتا ہے، عین ممکن ہے کہ یا تو اس فون کو تاخیر سے لانچ کیا جائے، یا اس میں سے فنگر پرنٹ سکینر اتار دیا جائے۔ دونوں صورتوں میں سامسنگ کی ساکھ بری طرح متاثر ہو گی۔​
 
Top